دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 2215
معاشرت >> نکاح
Q.
اسلام میں شادیوں کے حوالہ سے چند سوالات کے جواب قرآن اور حدیث کی روشنی میں عنایت فرماویں تو نہایت مشکور ہوں گا۔ (۱)اسلاممیں چار شادیوں کی اجازت کن شرطوں میں دی گئی ہے؟ کیا ایک شادی شدہ مرد اپنی صحت مند اورنیک بیوی اور بچوں کی موجودگی میں بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری یا تیسر ی شادی کرسکتاہے؟ بیرون ملک رہنے والے بعض مسلمان دیار غیر میں ویزا یا قومیت کے حصول کے لیے بھی شادی کرلیتے ہیں کیا ایسی شادیاں جائز ہیں جب کہ پہلی بیوی اور بچے بھی موجودہوں؟ کیا کسی غیر ملکی خاتون سے ویزا ،مالی فوائد یا اس نیت سے شادی کرنا جائز ہے کہ جیسے ہی ویزا مل گیا یا قومیت مل گئی تو غیر ملکی خاتون کو طلاق دے دوں گا؟ بعض لوگ صرف یہ سمجھ کر غیر ملکی خاتون سے شادی کرلیتے ہیں کہ اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کے لیے قربانی دے رہے ہیں کیا ایسا کرنا قرآن اورسنت کے مطابق ہے؟ کیا یہ جانتے ہوئے بھی کہ ایک شخص پہلے سے شادی شدہ ہے اس کا نکاح یہ کہہ کر پڑھانا جائز ہے کہ کنوارا ہے؟ کسی بھی نکاح خواں کے لیے نکاح پڑھاتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا لازم ہے؟ کون نکاح پڑھانے کا مجاز ہے؟
12160 مناظر
Q.
اگر ایک آدمی اس طرح کہے اس لڑکی (زیڈ،ٹی، این) کے علاوہ جس لڑکی کے ساتھ میری شادی ہو تو وہ تین طلاقوں کے ساتھ طلاق ہو۔ اب اس لڑکی کے علاوہ دوسری لڑکی (اے بی سی) کے نکاح جائز ہے یا نہیں؟
1266 مناظر
Q.
میرے ایک مسلمان دوست نے اپنی بیوی کی حقیقی خالہ کے ساتھ جماع کرلیا ہے۔ تو کیا اس کا نکاح باقی ہے یا ٹوٹ گیا؟ (۲)اگر دوست نے بیوی کی حقیقی خالہ سے جماع نہیں کیا بلکہ دخول کے علاوہ لمس یعنی بوس و کنار، چھیڑ چھاڑ، کسنگ کیا ہے تو کیا اس کا نکاح باقی ہے یا نکاح ٹوٹ جائے گا؟
4796 مناظر
Q.
میری بہن کی شادی کہیں طے نہیں ہوپارہی ہے، عمر بھی زیادہ ہوچکی ہے۔ کہیں بھی رشتہ نہیں جم رہا ہے۔ ہم جہاں رہتے ہیں وہاں زیادہ تر بدعت اور شرک کرنے والے لوگ رہتے ہیں۔ ہم لوگ کافی پریشان ہیں، کیا کریں؟ میری والدہ کا کہنا ہے کہ لڑکا صرف مسلمان ہونا چاہیے۔ جب کہ میرے من میں یہ ہے کہ اگر میں اپنی بہن کی شادی بدعتی شرک کرنے والے کے گھر کروں گا تو اس کا ایمان اور عقیدہ بدل جائے گا۔ کیا کریں؟ کیا شادی کرنے کے لیے صحیح عقیدے والے لڑکے کا انتظار کریں یا کسی بھی مسلمان سے شادی کردیں؟ دعا کی گزارش ہے، کوئی قرآنی آیت بتائیں۔
2741 مناظر
Q.
شادی فرض ہے یا نہیں؟ او رآج کل تو شادی کے لیے بھی اچھی خاصی رقم چاہیے ہوتی ہے۔ اگر بندہ صاحب استطاعت ہوجائے تو کیا وہ حج پہلے کرے یا شادی؟
3287 مناظر
Q.
میں صرف اتنا جاننا چاہتاہوں کہ نکاح اوردلہن کی رخصتی کے بیچ زیادہ سے زیادہ کتنے وقت کا فاصلہ رکھنا جائز ہے؟
2306 مناظر
Q.
میں ایک شادی شدہ ہوں او رمیری شادی کو دس سال ہوگیا او رمجھے تین بچے ہیں میری بیوی کو سات سال سے بہت سمجھایا کہ میری بات میں چلنے کو مثلاً نماز پڑھنے، میری ماں کو جواب نہیں دینا، اور بہت سی بات ایسی ہے۔ لیکن سات سال سے میں تھک گیا بول بول کر اور ابھی تین سال سے میری ماں مجھے دوسری شادی کے لیے بولتی ہے۔ اور میری ماں کہتی ہے کہ میرے مرنے کے بعد بھی تجھے قسم ہے تو دوسری شادی کرنا ، کیوں کہ تیری بیوی تیری دیکھ بھال نہیں کرے گی اور تیری پرواہ نہیں کرے گی۔ اور میں ابھی دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہوں اور میں نے ایک لڑکی بھی دیکھ لی ہے اور وہ لڑکی کو میرے بارے میں سب کچھ معلوم ہے اور وہ بھی تیار ہے۔ او رمیں کیا ابھی شادی کرسکتاہوں یا نہیں؟
2424 مناظر
Q.
کیا کوئی سید مرد کسی غیر سید عورت سے شادی کرسکتاہے اور کوئی سید عورت کسی غیر سید مرد سے شادی کرسکتی ہے؟ اگر اس کی کوئی شرط ہے تو ان کو بھی بیان فرماویں اور میری کچھ تشریح کے ساتھ رہنمائی فرماویں۔
1925 مناظر
Q.
جناب میرا سوال یہ ہے کہ کیا دو بہنیں ایک انسان کے نکاح میں آسکتی ہیں؟
1708 مناظر
Q.
اگر کسی لڑکی کا نکاح ہو جائے جب کہ لڑکی راضی نہ ہو (جبراً نکاح ماں باپ کی وجہ سے)۔ پر لڑکی نے دباؤ میں نکاح قبول کرلیا تو کیا نکاح ہوجائے گا؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں بہت اہم سوال ہے۔
4834 مناظر
Q.
ایک لڑکی ہے جو کہ گورنمنٹ اسکول میں ٹیچر ہے اس کی شادی کی میرے ساتھ پیشکش ہے ۔میں ایک گورنمنٹ کمپنی میں بطور اکاؤنٹ آفیسر کے کام کررہا ہوں۔میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ کیا اس صورت میں جب کہ میں کما رہا ہوں وہ لڑکی اپنی نوکری جاری رکھ سکتی ہے؟ میں نے پورے طور پر اس لڑکی سے شادی کرنے سے منع کردیا کیوں کہ وہ اپنی نوکری چھوڑنا نہیں چاہتی ہے۔ برائے کرم مجھ کواسلام کی روشنی میں بتائیں کہ کیا یہ صحیح فیصلہ ہے یا نہیں؟
3073 مناظر
Q.
میرے پانچ لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ میری شادی سترہ سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ اب میری عمر چالیس سال ہے آج سے بارہ سال پہلے میرا بچہ آپریشن سے ہوا ۔بیوی کو ہائی بلڈ پریشر ہے اور گردے خراب ہیں۔ اور بچے بند کرانے کے آپریشن کے بعد فرج سے مسلسل خون آتا ہے۔ کافی کمزور ہیں۔ ڈاکٹر ہمبستری سے منع کرتا ہے۔ کیا میں بیوی کی مرضی سے ان کو طلاق دے کر ان کی بہن جو چونتیس سال کی کنواری ہیں رشتے نہیں آتے شادی کرسکتا ہوں؟ کیا حکم ہے جلد جواب دیں میں بہت ٹینشن میں ہوں ابھی بیوی کا مکان الگ ہے دوسرا لوں گا۔
2544 مناظر
Q.
ایک لڑکا اور ایک لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے نکاح کرنا چاہتے ہیں۔ جب لڑکا اس تجویز کو اپنے گھر پر رکھتا ہے تو اس کی ماں کہتی ہے کہ اس نے اس لڑکی کو دودھ پلایا ہے۔ اس بات سے لڑکا بہت زیادہ مایوس ہوگیا۔اس لیے اس نے لڑکی کی ماں سے تحقیق کی کہ اس نے اس بات کو اس سے کیوں نہیں بتایا۔ لڑکی کی ماں نے جواب دیا کہ ، [ہاں تمہاری ماں نے ایک مرتبہ مجھ سے اس کے بارے میں کہا تھا جب تم دونوں چھوٹے بچے تھے لیکن اس وقت میں نے اس بات کو رد کردیا تھا اس بنیاد پر کہ لڑکی میرا دودھ ہی نہ پی سکی تو پھر اس نے کیسے تمہارا دودھ پیا؟ لڑکی کی ماں بیان کرتی ہے کہ میں نے یہ بات اس وجہ سے کہی کہ لڑکی کی پیدائش نو مہینہ کے بجائے صرف سات ماہ میں ہوئی اور وہ اتنی زیادہ کمزور تھی کہ وہ اپنی ماں کا دودھ نہیں پی سکی۔اس کو روئی کے گولے سے یا چمچہ کی مدد سے دودھ پلانا پڑتا تھا۔ دوبارہ کوئی اور نہیں تھا جو کہ گواہی دیتا کہ ...
2701 مناظر
Q.
نکاح کے بعد اگر بیوی سے صحبت نہ ہو کسی وجہ سے تو کیا ولیمہ جائز ہے یا نہیں؟ (۲)کیا اسلام میں مشت زنی کرنا صحیح ہے؟ اگر کوئی اسے کرے تو کیا کفارہ ہے؟
3126 مناظر
Q.
میری شادی ہوئے ایک سال سے زیادہ ہوگیا۔ شادی کے لیے میں راضی نہیں تھا لیکن والدین کے بار بار کہنے اور ضد کرنے پر میں نے شادی کے لیے ہاں کردیا۔ شادی سے پہلے میں نے لڑکی کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی لیکن والد صاحب اتنا زیادہ غصہ ہوگئے کہ لڑکی دیکھنے کو منع کردیا اور خود ہی جاکر لڑکی کو پسند کرلیا۔ اب شادی کے بعد لڑکی مجھے بالکل پسند نہیں ہے میں نے آج تک جانا ہی نہیں کہ شادی کی خوشی کیا ہوتی ہے۔ میں ادھر ادھر مارا مارا بھاگتا ہوں کہ بیوی کے ساتھ نہ رہنا پڑے اسی بھاگ دوڑ میں میں آج دبئی میں ہوں اور بیوی سے کوئی تعلق رکھنا نہیں چاہتا کیوں کہ اس کے پاس ہوتے ہوئے میرا دل گھبراتا ہے اور مجھے بہت گراں گزرتا ہے۔ میں کسی طرح سے اس کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے خود کو راضی نہیں کر پارہا ہوں جب کہ گھر والوں اور والدین کو لڑکی بہت پسند ہے اور وہ کہتے ہیں کہ طلاق مت دینا جب کہ میں طلاق دینا چاہتا ہوں۔ لیکن اگرطلاق دیتا ہوں تو والدین کو تکلیف ...
3081 مناظر
Q.
میاں اور بیوی کی جنسی زندگی کے بارے میں سوال کرنا چاہتاہوں۔ اگر وہ لوگ بہت سارے سالوں تک جسمانی تعلقات قائم نہیں کرتے ہیں تو کیا اس سے ان کی شادی کے ٹوٹنے کی کوئی وجہ ہے؟ برائے کرم مشورہ دیں۔جیسا کہ ہم نے سنا ہے کہ اس طرح کی صورت میں شادی فسخ ہوجاتی ہے؟ (۲)اگر کسی شخص کو گیس کی شکایت ہے جس کی وجہ سے اس کا وضو مسلسل ٹوٹ جاتا ہے تو کیا اس کو بار بار وضو بنانا ہوگا،کیوں کہ یہ مسلسل معاملہ ہے۔ (۳)میاں بیوی کے درمیان لڑائی کی صورت میں ایک شخص ہمیشہ کہتا ہے [تم چلی جاؤ]، [میں تم سے رشتہ نہیں رکھنا چاہتا] غصہ میں۔ کیا شادی ٹوٹ جائے گی؟ برائے کرم جلد جواب دیں۔
4492 مناظر
Q.
اسلام میں نکاح کے لیے لڑکی کی کم سے کم کیاعمر ہونی چاہیے؟
2119 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ نکاح کے وقت دلہن کواس کے شوہر، اس کے سسر، اس کی ساس اور اس کی سسرال اور کچھ رشتہ داروں کی طرف سے کچھ پراپرٹی دی گئی تھی۔یہ چیزیں زیورات، مصنوعی زیورات، کپڑے، نقدی وغیرہ تھیں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ (۱)طلاق کے بعد ان چیزوں کا اصل مالک کون ہے جو کہ اس کو نکاح کے وقت اس کی سسرال کی طرف سے دی گئی تھی؟(۲)کیا طلاق کے بعد پراپرٹی کا حق تبدیل ہوجائے گا؟(۳)کیا(section 3 (d) of muslim woman protection on divorced act) مسلم ویمن پروٹیکشن آن ڈورسڈ ایکٹ کا سیکشن ۳ (D) ہماری شریعت کے مطابق ہے؟برائے کرم مجھ کو فتوی جاری فرماویں۔نسیم اختر ایڈوکیٹ ابن عبدالواجد، اسالت پورہ پلیا، مرادآباد۔
2469 مناظر
Q.
میں نے ایک لڑکی اور اس نے مجھ سے موبائل پر یہ کہا میں نے آپ کو قبول کیا تو ہمارا نکاح ہوا یا نہیں؟
2567 مناظر
Q.
میری شادی کے بعد سے میرے گھر کے حالات خراب ہیں کچھ بھی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیا کروں۔کوئی کہتاہے کہ جادوگری ہے کوئی کہتاہے کی بیوی کوئی خبیث تحفہ میں لے کر آئی ہے۔ مجھ کواپنا اوراپنی بیوی کا استخارہ کرنا ہے۔ میرا نام مظہروالدہ کا نام شمیم بیگم ،میری بیوی کا نام ہاجرہ سلطان والدہ کا نام عالیہ سلطان ہے۔میں اس کے علاج کا طالب ہوں۔
1573 مناظر
First
Previous
86
87
88
89
90
Next
Last