دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1557
عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
Q.
میرا تعلق حنفی دیوبندی مسلک سے ھے،میں نے مولانا عبدالحفیظ مکی الحجازی ،شیخ محمدخیر مکی الحجازی اور مولانا محمد سرفراز خان صفدر رح،شیخ ذالفقار احمد، کے کچھ بیانات اور دروس حاصل کی ھیں جن کو میں سنا چاھتا ھوں، اس کے علاوہ انکے دیگر کتب وغیرہ بھی پڑھنے کا ارادہ ھے۔ لیکن اس سے پھلے آپ سے پوچھنا چاھتا ھوں کہ یہ علماء کیسے ھیں، کیا میں انکے بیانات، دروس، کتب وغیرہ سنوں اور پڑھوں یا نھیں?اس کے علاوہ میں نے ایک عالم استادالقراء حضرت مولانا قاری محمد علی خان صاحب کے کچھ بیانات اور دروس خصوصاً تجوید کے بارے میں دیکھی ھیں ان کو سنا چاھتا ھوں ان کے بارے میں اپکی کیا رائے ھے، اور کیاشیخ محمدخیر مکی الحجازی اور شیخ خیر محمدمکی الحجازی ایک ھی عالم ھیں
6181 مناظر
Q.
میرے ذہن میں یہ سوال بار بار آتاہے کہ ہمارا خالق ، ہمارا اللہ جو ہے وہ کس طرح پیدا ہوا ہے․․ خود بخود ؟کیا میرا سوال اسلامی رو سے جائز ہے؟ کیا میں گناہ گار تو نہیں ہورہا ہوں اس سوال سے ؟ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
3247 مناظر
Q.
(۱) کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کوئی غیب کی بات نہیں بتائی جو بغیر وحی کے ہو ؟ (۲) کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے ڈائریکٹ بات کرتے تھے ؟
3270 مناظر
Q.
ایک صاحب کہتے ہیں کہ اللہ عزو جل نے جو نصیبہ لکھ دیا ہے اس میں کوئی بھی تبدیلی وہ نہیں فرماتاہے سوائے ماں کی دعا کے ۔ صرف اور صرف ماں کی دعا جو وہ اپنے بچے کے حق میں اللہ سے کرتی ہے وہی قبول ہوتی ہے۔ اور اسی سے تقدیر بدلتی ہے ۔ حتی کہ وہ رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی دعا سے بھی بڑھ کر ماں کی دعا بتاتا ہے ۔ برا ہ کرم، اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔
5306 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ کیا تمام روحیں مرنے کے بعد ااپنے دنیاوی اجسام میں واپس لوٹادی جاتی ہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنائی فرمائیں۔
3357 مناظر
Q.
مفتی صاحب دین اور مذہب میں کیا فرق ہے؟ تفصیل سے بتائیں!
8623 مناظر
Q.
حضرت ایک غیر مقلد دوست نے شیخ صالح بن سعد سہمی سے کیا گیا ایک سوال و جواب بھیجا ، جو اس طرح ہے :- سوال: سوال ہے کہ ایک اسلامی نشید (نظم/ترانہ/گیت) کہ یہ الفاظ ہیں کہ "ألا يا الله بنظرة من العين الرحيمة تداوي كل ما بي من أمراض سقيمة" (اے اللہ! اپنے آنکھ کی ایسی نظر رحمت بھیج جو میرے تمام امراض کا علاج بن جائے) کیا ان الفاظ میں کوئی مضائقہ ہے؟ جواب: مجھے نہیں معلوم کہ "من عین رحیمۃ" (نظر رحمت سے) اس کی کیا مراد ہے، آیا وہ اللہ کو پکار رہا ہے کہ وہ اس کے لئے اپنی مخلوقات میں سے کسی کو مسخر کردے یا پھر اس سے مراد اللہ تعالی کو پکارنا ہے۔ بہرحال اگرچہ اس کی مراد اللہ تعالی ہی کو پکارنا کیوں نہ ہو پھر بھی اس قسم کی عبارات سے تعبیر کرنا جائز نہیں۔ کیونکہ اللہ تعالی کی صفات کو نہیں پکارا جاتا (بلکہ اس کی ذات کو پکارا جاتا ہے)۔ ہم جانتے اور مانتے ہیں کہ اللہ تعالی کی دو آنکھیں ہیں جیسا کہ اس کی شان وعظمت کے لائق ہیں، لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یا عین اللہ (اے اللہ تعالی کی آنکھ) بلکہ بعض علماء تو یہاں تک کہتے ہيں کہ اگر صفات الہیہ کو پکارا تو یہ کفر ہے۔ یعنی اگر کہا یا قدرۃ اللہ (اے اللہ تعالی کی قدرت)، يا رحمة الله (اے اللہ تعالی کی رحمت) يا يد الله (اے اللہ تعالی کے ہاتھ) يا نعمة الله (اے اللہ تعالی کی نعمت) تو یہ کفر ہے اور یہ بہت سے علماء کرام کی رائے ہے۔ آجکل حرم کے برابر ہی میں (یا طیبہ یا طیبہ) (اے مدینہ اے مدینہ) کیسٹیں فروخت ہوتی ہیں، حالانکہ یہ شرک ہے، یہ بعینہ شرک ہے۔ کیا طیبہ کو اللہ کے علاوہ پکارا جارہا ہے! آگے کہتے ہیں "يا دوى العيان!"(یعنی شفاء طلب کی جارہی ہے) کون مریضوں کو شفاء دیتا ہے اللہ تعالی یا طیبہ!؟ اگر آپ طیبہ کو پکاریں کہ وہ آپ کو شفاء دے تو آپ مشرک ہیں۔ ( مختصر جواب ختم ہوا ). (1) حضرت کیا یا طیبہ یا طیبہ ، کہنا غلط ہے ؟ (2) اگر یا طیبہ یا طیبہ کہنا غلط ہے تو پھر اس طرح تو بہت سے بزرگان دیں اور شعراء پر غلط الزام لگ جاۓ گا ؟ حالاں ک اشعار کا لفظی یا حقیقی ترجمہ کچھ اور ہوتا ہے اور شاعر کا مقصد کچھ اور ؟ (3) اور کیا واقعی اگر کوئی شخص یا قدرۃ اللہ (اے اللہ تعالی کی قدرت)، يا رحمة الله (اے اللہ تعالی کی رحمت) يا يد الله (اے اللہ تعالی کے ہاتھ) يا نعمة الله (اے اللہ تعالی کی نعمت) کہے تو یہ کفر ہے ، اور کیا علماء کرام نے منع کیا ہے ؟ (4 ) کیا یا رحمان ، یا رحیم، یا ستار ، یا سمیع ، یا بصیر وغیرہ بھی تو الله کریم کی صفات کو پکارنا نہیں ہے ؟ شکریہ ، دعاؤں میں یاد.
3312 مناظر
Q.
کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو دیکھا ہے شب معراج میں؟
2374 مناظر
Q.
میں حنفی ہوں اور خلیج میں ملازمت کرتاہوں۔ ہمارے اسٹاف میں سے کسی نے یہاں کسی مسجد میں بیان سنا جس میں خطیب نے کہا کہ دعا کسی بھی بھی وسیلہ سے یا واسطہ سے نہیں ما نگنی چاہئے۔ اللہ سبحانہ وتعالی سے جو مانگنا ہوڈائریکٹ مانگا چاہئے ۔ انہوں نے یہ دلیل دی کہ اللہ تعالی نے 6667/ آیتیں نازل کی ہے تو اگر وسیلہ اور طفیل جائزہ ہوتا توایک آیت اس کی بارے میں ضرور اتار سکتے تھے ، اس لیے یہ غلط ہے۔ جب کہ ہم تو اپنے ملک میں ہمیشہ سے ایسی ہی دعا مانگتے آئے ہیں۔ اس کے پوچھنے پر ہم بھی تذبذب میں پڑگئے ہیں۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
2147 مناظر
Q.
میری دادی نے ایک سوال پوچھاکہ ہم نے اپنے زمانے میں سنا تھا کہ اگر کسی عورت کے بچے مادر رحم میں یا بعد ولادت یا کسی اور وجہ سے مرجائے تو روزقیامت وہ بچے اپنی ماں کو جنت میں لے جائیں گے۔ میری دادی نے 12/ بچوں کو جنم دیا تھا اور سبھی کا انتقال ہوگیاہے سوائے میرے والد کے ۔ ان کا یقین ہے کہ ان کے بچے ان کو جنت میں لے جائیں گے۔ میں تذبذب میں ہوں کہ ان کو کیا جواب دوں؟پھر بھی میں نے کہا ہے کہ ہاں! یہ سچ ہے ، لیکن اس میں انسان کا اپنا عمل بھی شامل ہے۔براہ کرم، بتائیں کہ میں درست جواب کیا ہے ؟مجھے یقین نہیں ہے کہ میں نے صحیح جواب دیا ہے نہیں؟دادی کی عمر اسی 80/ سے زیادہ ہے اور ہمیشہ بیمار رہتی ہیں۔ اس مسئلہ کے بارے میں میں کیا ان کیا جواب دوں؟
4752 مناظر
Q.
اگر کوئی نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتاہے (نعوذ باللہ) تو اس کی سزا موت ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ اس گستاخ کو قتل کرنے کی ذمہ داری کس کو ہوگی؟عام پبلک کی یا حکومت ؟کیا اس کو توبہ کرنے کا موقع ملے گا؟
7778 مناظر
Q.
میرے ذہن میں ایک سوال بار بار آتاہے کہ کیا ہمارا خالق ، ہمارا اللہ جو ہے یہ کس طرح پیدا ہوا ہے ؟ خود بخود؟ کیا میرا سوال اسلامی روسے جائز ہے کیا؟ میں گناہ گار تو نہیں ہوا ہوں اس سوال سے ؟
4342 مناظر
Q.
مجھے ایک حدیث کے بارے میں اعتراض ہے ۔ حدیث ہے کہ 73/ فرقے ہوں گے اس میں سے 72/ فرقے جہنم میں جائیں گے اور ایک فرقہ جنت میں جائے گا۔ جب کہ میں نے ایک حدیث میں پڑھا کہ ہر وہ شخص جو کلمہ پڑھے گا وہ جنت میں داخل ہوگا۔کیا اس کا مطلب ہے کہ 72/ فرقے جو جہنم میں جائیں گے تو وہ صرف عارضی طورپر جائیں گے۔ اور ایک فرقہ ڈائریکٹ جنت میں داخل ہوگا۔ اور 72/ فرقے سزا بھگتنے کے بعد جنت میں جائیں گے۔ اور ہر مسلمان جنت میں جائے گا۔ براہ کرم، اس پر تفصیل روشنی ڈالیں۔
8095 مناظر
Q.
حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول کب ہوگا؟کہاں ہوگا؟کیسے ہوگا؟ کیوں ہوگا؟آپ اس دنیا میں آکر کیا کریں گے؟ نیز امام مہدی کون ہیں؟کیا وہی عیسی علیہ السلام ہی ہیں؟ کیا کوئی الگ شخصیت کا نام ہے؟کیا وہ اس دنیا میں پہلی بار آئیں گے؟ان سوالات کے بارے میں ذرا تفصیل سے بتائیں۔ کیا یاجوج ماجوج اور دجال کا زمانہ ایک ہی ہے؟یا ان میں کتنا فاصلہ ہے؟اس طرح کی پوری معلومات بتائیں۔
42499 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ عقائد میں امام ابوحنیفہ کی تقلید نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟
4018 مناظر
Q.
فتویٰ نمبر 24905 (فتوی(ل): 1354=401-10/1431) میں آپ نے سائل کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ?البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ہرجگہ حاضر وناظر کا عقیدہ رکھنا یا یہ عقیدہ رکھنا کہ جہاں چاہیں آجاسکتے ہیں، درست نہیں ?۔ اس سے متعلق جو اشکال میرے ذہن میں ہے وہ یہ ہے کہ بہت سے اولیاء کرام سے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ انہوں نے مختلف مقامات پر حالتِ بیداری میں فخرِ دو جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کیا۔ مثال کے طور پر علامہ سیوطی علیہ الرحمہ سے متعلق یہ مشہور ہے کہ انہوں نے 70 مرتبہ حالتِ بیداری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار فرمایا۔ دریافت طلب بات یہ ہے کہ اگر کوئی اللّہ کے ولی حضور کا دیدار حالتِ بیداری میں کسی مقام پر کرتے ہیں تو کیا اس سے یہ ثابت نہیں ہوجاتا کہ حضور اس مقام پر بذاتِ خود تشریف لے کر گئے۔
2273 مناظر
Q.
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جب معراج کو تشریف لے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو دیکھا تھا یا نہیں، میرا سوال ہے کہ عشاء کی نماز پڑھ کر ایک گھنٹے کے بعد تہجد کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
3720 مناظر
Q.
ایسے تو میں نے دو/تین سال پہلے ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ یہ دیکھنا ٹھیک نہیں ہے، کل میں نے انٹرنیٹ میں کچھ پرانے گانوں کے ویڈیو ز دیکھی ، بعد میں میرے شوہر نے کہا کہ تم نے یہ جو گانے کے ویڈیوز دیکھی ہے ، اس سے تم کو گناہ ہوا ہے۔ میں نے ان کو کہا ، ” ہوا گناہ“ اس کا مطلب میں یہ کہنا چاہتی تھی کہ ، ” ہواگناہ ، لیکن میں اس کی پرواہ نہیں کرتی کیوں کہ میرا موڈ ٹھیک نہیں تھا، اس کی وجہ سے میں نے گانے کے ویڈیوز دیکھی ہے تو کیا حرج ہے؟“۔ اس پر میرے شوہر نے کہا تم نے کفریہ بات کہی، یہ سن کر میں بہت ڈر گئی ۔ میں نے ایک عالمہ سے فون پر اس سلسلے میں بات کی تو انہوں نے بھی جواب میں یہی کہا۔ اس کو میں نے واضح طورپر کہاکہ میں نے کیا کہاتھا۔ براہ کرم، آپ بتائیں کہ میں کیا کروں؟ میں نے سناہے کہ کفریہ بات کہنے سے انسان کافرہوجاتاہے اور نکاح ٹوٹ جاتاہے؟
2654 مناظر
Q.
له میری ساته اردوفونټ نهی تها مین دعوت اورتبلیغ کی جماعت کی ساته هو اور هماری اکابر کلمه طیبه کی مفهوم اورمقصد ایسی بتاتاهی که الله پاک فادر مطلق هی الله پاک کی ارادی اورحکم سی کویی هرچیز هوتاهی اورالله پاک کی حکم اور ارادی کی بغیرکچ نهی هوتا.هماری مسجدکی مولوی صاحب نی پوچها که کلمه کااس طرح مقصد کا کویی دلیل بتاديین اس باری می میری رهنمایی فرما الله پاک اپ کوجزا خیرددی
1948 مناظر
Q.
میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، درمیان میں کسی نے اللہ کا واسطہ دیا تو بیوی نے دل سے نہ کہہ کر غصہ سے کہدیا، ”اللہ نہیں ہے ،اگر ہوتا تو مجھے بچاتا“ مگر خیال آتے ہی توبہ کی اور کلمہ پڑھا ۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ کفریہ جملہ ہے؟ اور کیا تجدید ایمان اور تجدید نکاح کی ضرورت ہے؟
2033 مناظر
First
Previous
62
63
64
65
66
Next
Last