دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1398
معاملات >> وراثت ووصیت
Q.
میرا نام محمد ہارون ہے، میری بیوی کا نام ہاجرہ خاتون ہے جن کے پہلے شوہر کا ایک موٹر ایکسیڈینٹ میں انتقال ہوگیاتھا۔ ایکسیڈینٹ کے معاوضہ کے طورپر ٹرک کی انشورنس کی کمپنی جو مرنے والے کو پیسے دیتی ہے، اسی میں سے ہاجرہ کو 100000/ روپئے ملے( کورٹ سے مقدمہ چلانے کے بعد)شوہر کے انتقال کے وقت اس کے چھ مہینے کی ایک بیٹی صائمہ تھی ، لیکن انہوں نے کورٹ میں اس لڑکی کے بارے میں نہیں بتا یا تھا۔ اب شادی کے بعد میں نے ان پیسوں سے ہاجرہ کے نام سے ایک فلیٹ خریدا ہے ، اس میں میں نے بھی اپنے پیسے لگائے ہیں، ہاجرہ کے پہلے شوہر کی بیٹی میرے ساتھ ہی ہتی ہے، اور اس کی تعلیم کا خرچ اور دیگر اخراجات میں ہی اٹھاتاہوں، اور ان شاء اللہ اس کی شادی بھی اپنی بیٹی ہی طرح کراؤں گا۔ میرے سوالات یہ ہیں : (۱ ) 1,00,000 /روپئے جو ہاجرہ ملے تھے، اس پر کس کا حق ہوگا؟ہاجرہ کا یا پہلے شوہر کی بیٹی کا ؟(یاد رہے کہ ہاجرہ کے ہرجانہ کے دعوی کرنے کے وقت بیٹی کے بارے میں کورٹ میں کچھ نہیں بتایاگیا تھا، اور وہ کہتی ہے کہ وہ پیسے اسے ہی ملے ہیں بیٹی کو نہیں) (۲) کیا میرے لیے صائمہ کی پرورش لازم ہے؟ کیوں کہ وہ میری بیوی کے ساتھ ہی آئی تھی؟ (۳) کیا صائمہ مجھ کو ? ابو? پکار سکتی ہے یا نہیں؟
2340 مناظر
Q.
میرے والد صاحب کو کسی نے 3000/ روپئے ہدیہ دیا تھا ، لیکن والد صاحب میرے ساتھ ہی رہتے تھے اور ان کے خرچ کی ذمہ داری میرے سپر د تھی ۔ والد صاحب کا انتقال ہوگیاہے، اور وہ پیسے میرے ہی پاس رہ گئے، کیا میں ان پیسوں کو استعمال کروں یا خیرات کردوں؟ میری خواہش ہے کہ میں ان پیسوں کو استعمال کروں؟ان کے پیسوں میں برکت کی نیت سے، کچھ اور نہیں؟براہ کرم، مشورہ دیں۔
2061 مناظر
Q.
ایک شخص کا انتقال ہوگیا، پسماند گان میں والد، دوبیٹے ، ایک بیٹی اور ایک بیوی ہیں، تمام بچے نابالغ ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ جائداد کی تقسیم کس طرح کی جائے گی؟ (۲) ساؤتھ افریقی قانون کے مطابق جائداد کے نام پر شادی رجسٹرڈ کرائی گئی تھی، شادی کے بعد شوہر نے ساؤتھ افریقہ کی عدالت میں لکھاتھا کہ نصف دولت میری ہے اور نصف میری بیوی کی ، تو کیا صرف نصف دولت تقسیم کی جائے گی؟کیا بیوی شادی کے بعد دولت کی مالکہ سمجھی جائے گی؟ (۳) شوہرکے پاس کچھ دیگر سامان تھے جس کے بارے میں اس نے کہا تھا کہ صرف ہم دونوں( میں اور بیوی ) ہی اس کو جانتے ہیں ، تو کیا ان سامانوں کے بارے میں بیوی کو انکشاف کرنا چاہئے اور کیا ان سامانوں کی تقسیم ہوگی؟یا بیوی کو اپنے شوہر کی خواہش کا احترام کرنا چاہئے اوروہ اس کو راز میں رکھ رہے؟
1579 مناظر
Q.
اگر کسی شخص کا نتقال ہوجاتاہے اور اس کی ماں حیات ہیں تو کیاوالدہ کے انتقال کے بعد اس کی بیوی کو جائداد میں حصہ ملے گا؟(۲)ایک دنیا وی معاملہ میں دعا کرنے کی ضرورت ہے ، براہ کرم، کوئی تسبیح یا کوئی اچھی دعا بتائیں۔
1469 مناظر
Q.
ایک صاحب کا اانتقال ہوا ، وارثین میں ایک لڑکا ، ایک لڑکی ، والد اور والدہ ہیں، براہ کرم، بتائیں کہ جائداد کی تقسیم کس طرح ہوگی؟
1238 مناظر
Q.
میری امی کو کچھ سال پہلے میرے ماموں نے ان کی جائداد کا حصہ دیا تھاجو پانچ لاکھ کا تھا۔ میرے ماموں بینک میں ملازمت کرتے ہیں، اور انہوں نے یہ حصہ اسی سود کی آمدنی سے دیاتھا، اس رقم سے میری امی نے ایک گاڑی اور دو پلاٹ خریدی۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ حصہ جو ترکہ میں امی کو ملاہے جائز ہے یا نہیں؟ اگر نہیں!تو کیا امی کو گاڑی اور پلاٹ بیچ دینا چاہئے؟ اور پیسے کسی غریب مسحتق دیدینا چاہئے؟یا گاڑی اور پلاٹ کو استعمال کرنے کی کوئی صورت موجود ہے؟جیسے تھوڑا تھوڑا رکرکے گاڑی اور پلاٹ کی قیمت کو قسط وار نکالتے رہیں جیسے ابھی میری امی نے گاڑی کی ٹوٹل قیمت میں سے 10000/کی پہلی قسط نکالی ہے ، اور ایک ٹرسٹ میں جمع کردیاہے۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔
1822 مناظر
Q.
ایک شخص کا انتقا ل ہوگیا، پسماندگا ن میں مرحوم نے ایک بیوی ،ایک لڑکا جس کی عمر تقریبا ایک سال ہے ایک لڑکی جو وفات سے چھ ماہ بعد پیداہوئی اور مرحوم کی ایک والدہ صاحبہ ، دو بہنیں اور ایک بھائی ہیں، مرحوم نے مکان ، وہ جائداد ، خطیر رقم و زیوارت چھوڑے ہیں، شرعاً وارثوں کے درمیان مرحوم کے ترکے کی تقسیم کس طرح کی جائے گی؟
1403 مناظر
Q.
ہم پانچ بھائی اور دس بہنیں اور دو مائیں ہیں۔ تین سال قبل والد کا انتقال ہوگیاہے۔ والد صاحب کی دوسری بیوی سے ہم سات بہنیں اور دو بھائی ہیں، والد صاحب کی پہلی بیوی کا انتقال بہت پہلے ہوگیاتھا، ان سے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ خاندان میں ہر کوئی ٹھیک سے گذر بسر کررہا ہے۔ اور میرے ، میرے بھائی اور دو چھوٹی بہنوں کے علاوہ سبھی شادی شدہ ہیں۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ میری چھوٹی بہنوں کو جو غیر شادی شدہ ہیں اور ابھی تعلیم حاصل کررہی ہیں،جائداد میں سے کتنا حصہ ملے گا ؟بھائیوں سے میرا جھگڑاہوگیا تھا کہ دوسری بہنوں کو مقابلہ میں دونوں چھوٹی بہنوں کو کچھ زیادہ ملنا چاہئے چونکہ ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی ہے۔ کیا میں ان بہنوں کی شادی کے لیے جائداد میں سے پیسے مانگ سکتاہوں اور پھر شریعت کے مطابق ہم حصہ کرلیں ۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا میں اس بارے میں غلط ہوں؟ ہر فرد کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟
2373 مناظر
Q.
میرانام جاوید ہے ، میرے والد کا انتقال ہوگیاہے۔ والدہ حیات ہیں، میرے تین چھوٹے بھائی اور دو چھوٹی بہنیں ہیں۔ میں سب سے بڑا ہوں ۔ ہمارے پاس ایک کمرہ ہے جو والد مرحوم کاہے۔ میر ی شادی ہوگئی ہے ، میرے سبھی بھائی اور بہنیں مجھ سے، میری بیوی اورحتی کہ والدہ بھی سے بات نہیں کررہے ہیں۔ میرے کچھ سوالات ہیں: (۱) براہ کرم، بتائیں کہ والد کے تمام شرعی وارثوں کو کتنا حصہ ملے گا؟ (۲) امسال میں نے اپنی بیوی، والدہ اور بچوں کے ساتھ حج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان شاء اللہ۔ پہلے ہم تینوں( میں ، میری بیوی اور والدہ) کے درمیان کچھ اندرونی جھگڑے کی وجہ سے والد ہ کو بتایا گیا تھا کہ وہ میرے ساتھ حج نہ کریں ۔ اس عید الفطر کے موقع پر میں نے جھگڑے ختم کردئیے۔ اب گذشتہ سنیچر کو تمام بھائی ، بہنیں اور بھابھی (بھابھی ہی اصل حج کی مخالفت کررہی ہے)سبھی نے میرے ساتھ زبردست جھگڑا کیا اور انہوں نے والدہ کو میر ے ساتھ حج نہ کرنے کی وارننگ دی ہے۔ وہ اور ا ن تمام باتوں کے خلاف کررہے ہیں جو میں نے والدہ کے لیے کیا ہے۔میں اپنی والدہ سے بہت محبت کرتاہوں ، مگر جھگڑے اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ ان کو ختم کرنا مشکل ہے۔ تمام بہنوں کی شادی ہوچکی ہے۔ میں نے پہلے ہی سفر کے لئے نصف رقم اداکردی ہے۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ ہر چیز درست ہوجائے۔ اگر والدہ میرے ساتھ حج کرنے سے انکار کردیں تو میں کیا کروں؟ کیا میں اپنی بیوی ساتھ حج کرسکتاہوں؟براہ کرم، مذکوارہ بالا تمام باتوں کی روشنی میں مشورہ دیں۔
1546 مناظر
Q.
اگر کوئی شخص اپنی تمام دولت اپنے بیٹے اور بیٹیوں کے درمیان تقسیم کردے(اپنی مرضی سے یعنی بیٹوں کو زیادہ اور بیٹیوں کو کم دے) اوراپنی بیوی کو کچھ نہ دے تو کیا یہ شریعت کے مطابق درست ہے؟کسی کے انتقال کے بعد ہی میراث کا حکم جاری ہوتاہے۔ اس نے ایسا اچھائی کے لئے کیا نہ کہ سزا کی دینے کی نیت سے۔ اس کی بیوی اور اور بیٹیوں نے اس تقسیم کو مان لیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا اسلام اس کی اجازت دیتاہے؟میں اس کا ایک بیٹاہوں، اور میری بہنیں کہتی ہیں کہ ہم سب مطمئن ہیں اور ہمیں کوئی شکایت نہیں ہے۔ میرے والد نے اپنی زندگی میں ایسا کیا تھا ، اب وہ حیات نہیں ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ اب کیا کیا جا ئے گا؟
1998 مناظر
Q.
میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے ،پسماندگان میں ، ایک والد، دوبھائی، تین بہنیں، شوہر، تین بیٹیاں ، دو بیٹے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ ان سب کا میراث میں کتنا کتنا حصہ بنے گا؟
2321 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ میری بڑی بہن کا نام زیب النساء اور میرانام شبیر احمد ہے۔ ہم دونوں چھ/ سات / سال کے تھے تو ہمارے والد جناب سبحان صاحب کا انتقال ہوگیا، پھرہماری امی نے دوسری شادی کی جناب اسماعیل صاحب سے۔ اس شادی سے ایک لڑکی ہوئی جس کا نام اختری بانو ہے۔ یہ لڑکی چھ / سات/ سال کی تھی تو دوسرے والد کا بھی انتقال ہوگیا۔ اور آج سے بیس سال پہلے امی کا بھی انتقال ہوگیا ہے۔ ابھی ایک گھر ہے اسماعیل صاحب کا ، اس میں کس طرح حصہ ہونا چاہئے؟مجھے اور میری دوبہنوں کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟گھر کی قیمت آج کے حساب سے 14/ لاکھ ہے، اور یہ گھر 3/4/ سال سے کرایہ ہے، کرایہ کے دولاکھ روپئے بھی میرے پاس ہیں۔ یہ دولاکھ اور چودہ لاکھ کل ملا کر سولہ لاکھ ہورہے ہیں۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ مجھے کس طرح حصہ دینا چاہئے؟
1625 مناظر
Q.
والد کے انتقال کے بعد برادران والدکی پروپرٹی پر بزنس کررہے ہیں اور کچھ پروپرٹی دوسروں کو کرایہ پر دئیے ہوئے ہیں، بزنس کا منافع اور کرایہ تین بھائیوں اور سات بہنوں کے درمیان کس طرح تقسیم کی جائے گی؟ اگر برادران بزنس کے منافع اور کرایہ کے پیسے بہنوں کو نہ دیں تو کیا وہ تمام پیسے برادران کے لیے حلال ہوں گے؟
1429 مناظر
Q.
زید کا انتقال ہوا اور اس کی جائداد ہے، اس کی دولڑکیاں ، ایک لڑکا اور ان کی ماں باحیات ہیں۔ براہ کرم، تقسیم وراثت سے آگاہ فرمائیں۔
1438 مناظر
Q.
میرے والد صاحب کے وارثوں میں دولڑکے اور ایک لڑکی ہیں۔ ان کی وراثت میں کس کو کتنا ملے گا؟
1688 مناظر
Q.
ہم چار بھائی اور تین بہن ہیں، میری والدہ حیات ہیں ۔ تمام بھائیوں اور بہنوں کی موجودگی میں 18/ سال قبل والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا۔گھر کی شکل میں والد مرحوم نے کچھ جائداد چھوڑی تھی۔ 12/ سال قبل میری دوبہنوں کا انتقال ہوا۔ فی الحال میں ہم چار بھائی ، ایک بہن اور ایک ماں ہیں ، براہ کرم، بتائیں کہ چار بھائی ، ایک بہن اور ماں کے درمیان جائداد کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ کیا جو بہنیں گذر چکی ہیں ان کو بھی شامل کرکے جائداد تقسیم کی جائے گی یا نہیں؟ ایک بہن کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں اور دوسری بہن کے پانچ بیٹے اور دوبیٹیاں ہیں ۔ براہ کرم، قرآن کریم اور حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔
2881 مناظر
Q.
تقریبا دوسال پہلے زید کی فاطمہ سے شادی ہوئی تھی ، جس کے نتیجہ میں خالد پیداہوا ، لیکن پیدائش کے وقت فاطمہ کا انتقال ہوگیا اور خالد حیات ہے ، اب فاطمہ کے اہل خانہ زید سے جہیز کے سامان کا مطالبہ کرتے ہیں، سوال یہ ہے کہ جہیز کے سامان واپس کیئے جائیں گی یا وراثت میں مال بن کر تقسیم ہوں گے ؟ تقسیم میں کیا صورت ہوگی؟ فاطمہ کے رشتہ داروں میں شوہر اور بیٹے کے علاوہ میکے والوں میں اس کے والدین ، دوبہنیں اور دوبھائیں ہیں۔ براہ کرم، جواب دیں۔
1626 مناظر
Q.
/دسمبر 2009/ کو میری بیوی کا انتقال حالت حمل میں ہواہے ، میرے گھروالوں نے مہر کی معافی میت سے کرالی ہے تو کیا مہر معاف ہوجائے گی یا اسے اداکرناہے؟ یہ میری پہلی بیٹی تھی جس کا پیٹ میں انتقال ہوگیا۔(۲) کیا میری بیوی مجھے جنت میں ملے گی؟ (۳) مولانا کہتے ہیں کہ ولادت کے وقت انتقال ہونا شہید کا درجہ ہے ، یہ کس حدیث سے ثابت ہے؟ براہ کرم، ضرور بتائیں۔ آپ میری اہلیہ کی مغفرت کے لے دعا کریں اور میرے لیے بھی ۔ شکریہ!
2699 مناظر
Q.
کیا والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اوالاد کے مابین اپنی دولت (مثلا زمین) یکساں طورپر تقسیم کریں؟
1340 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ اگر کوئی عورت یہ کہے کہ ان شاء اللہ میں وصیت کرکے جاوں گی کہ میرے سونے کے زیورات بیچ کر ان پیسوں کو غیروں میں تقسیم کردئیے جائیں تو کیا اس صورت میں اس عورت کی وصیت مانی جائے گی یا نہیں؟ دعاؤں میں یاد رکھیں۔
1183 مناظر
First
Previous
55
56
57
58
59
Next
Last