دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 3145
متفرقات >> حلال و حرام
Q.
مفتی صاحب میرے ابو نے گورنمنٹ کی ملازمت کی ہے ان کا کام سندھ کی کشتیوں کو بلوچستان کی حدود میں منع کرنا تھا ، جو خلاف ورزی کرے اس کو پکڑ کر گورنمنٹ کے حوالے کرنا تھا۔ مگر سارے بڑے آفیسر حتی کہ بلوچستان کے منسٹر فی کشتی سے فی مہینہ پچاس ہزار پہلے سے وصول کیا جاتا تھا تقریباً تین سے چار سو یا پانچ سو کے قریب پیسے لیے جاتے کہ وہ بلوچستان کی حدود میں کشتیاں پکڑیں۔ پھر ان پیسوں کو تقسیم کیا جاتا ابو کے حصے میں فی مہینہ پچاس ہزار سے ساٹھ ہزار آتا ان پیسوں سے ابو نے گھر بنایا، گاڑی خریدی اور کیبل کا کاروبار شروع کیا۔ (۱)یہ پیسے جو ابو نے لیے او رگھر وغیرہ بنایا یہ پیسے حرام ہیں یا حرام نہیں؟ (۲)کیا ابو اپنا گھر مجھے انتہائی کم پیسوں میں بیچ دیں اور اپنا کیبل کا کاروبار اور گاڑی سب انتہائی کم قیمت پر بیچیں اور کیبل کو تو میں چلاؤں باقی کیا گھر اور گاڑی حلال ہوسکتے ہیں؟ یعنی مارکیٹ کی قیمت کے اعتبار سے ہمارے گھر کی مالیت پچاس لاکھ ہے گاڑی کی چھ لاکھ ہے اور کیبل کی چھ لاکھ ہے۔ اب انتہائی کم رقم یعنی کتنے میں میں یہ چیزیں خرید سکتا ہوں یا نہیں؟ (۳)پھر یہ گاڑی اور گھر اپنے ابو کو تحفہ کردوں کیا ان مسئلوں کا کوئی حل ہوسکتاہے؟ والسلام
1896 مناظر
Q.
کیا یہ چیز عورتوں کے لیے حرام نہیں کہ وہ اپنے کپڑے مردوں سے سلواتی ہیں یعنی ان کو اپنے کپڑ ے دے کر آجاتی ہیں کہ وہ اس کا ناپ لے لیں، تو ان کو اپنا ناپ بتانا حرام نہیں؟ جب کہ عورتوں سے کپڑے سلوانے میں زیادہ تر جادو کا خطرہ ہوتا ہے، کیوں کہ وہ اسی میں لگی رہتی ہیں اور کپڑے بھی خراب کر دیتی ہیں، تو ایسے میں کپڑے کیسے سلوائیں جائیں، جب کہ گھر پر سینے کا وقت نہ ہو اورکوئی صحیح سینے والی عورت نہ ملے؟
3309 مناظر
Q.
میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ جولوگ مسلمان ہیں لیکن کاروبار یا نوکری کے سلسلہ میں امریکہ یا یورپ میں رہتے ہیں کیا ان کو بینک سے لون کے ذریعہ سے مکان لینا جائز ہے یا نہیں؟
1733 مناظر
Q.
میں نے کمپیوٹر پرنٹراورموبائل کا کورس کیا ہے اب میں اس کی مرمت کرنے کی دکان کھولنا چاہتاہوں۔ یہ اسلامی نظریہ سے کیسا ہے؟ برائے مہربانی ہماری مدد کریں۔
1726 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ زید بیس پچیس سال سے حرام آمدنی کما رہا ہے کیوں کہ وہ اسٹاک ایکسچینج کا ممبر ہے، اس لیے وہ شریعت سے غیر آہنگ تجارت و کاروبار مثلاً بینکنگ اسٹاک میں تجارت اور بغیر ڈلیوری کے شیئر زوغیرہ کی فروخت وغیر ہ پر کمیشن لیتا ہے۔ نیز وہ تعمیرات کا کاروبار بھی کرتا ہے، لیکن وہ کاروباراس کے اسٹاک کاروبار سے بالکل چھوٹا ہے ۔گزشتہ سال زید نے اسٹاک مارکیٹ اور دبئی میں پراپرٹی کی تجارت میں نقصان ہونے کی وجہ سے اپنا اکثر پیسہ کھودیا ۔ اب زید نے تو بہ کرلیا ہے اور کہہ رہا ہے کہ وہ اب کبھی بھی حرام آمدنی میں ملوث نہیں ہوگا (لیکن وہ اب بھی شریعت سے غیر آہنگ تجارت میں اپنے گراہکوں سے کمیشن لے رہا ہے)۔ اس صورت میں کیا زید کا کھانا کھانا اور اس کا تحفہ قبول کرنا درست ہے؟ اور وہ اپنا پیسہ کیسے پاک کرسکتا ہے کیوں کہ تمام پیسہ یعنی حلال اور حرام ایک ساتھ ملا ہوا ہے؟زید کی لڑکی عالمہ ہے تو کیا اس کے ساتھ شادی کرنا درست ہے؟ اس رشتہ میں کیا پریشانیاں آسکتی ہیں اور کن شرائط کے ساتھ یہ شادی کرنی چاہیے؟ یہ اطلاع زید کے ملازمین اور مارکیٹ کے کچھ مستند ذرائع سے معلوم کرکے آپ کو دی جارہی ہیں۔عموماً ہماری اسٹاک مارکیٹ میں اسی سے نوے فیصد کاروباری سرگرمیاں جو کہ واقع ہورہی ہیں حرام ہیں۔ انسان کو اس اطلاع پر بھروسہ کرنا چاہیے یا یقین کرنا چاہیے کہ اللہ بہتر جانتا ہے؟ اور دوسرے لوگ زید کی آمدنی پر کیسے تبصرہ کرسکتے ہیں،کیا فیصلہ زید کی ظاہر ی معلومات پر کیا جائے گا؟ اس کے گھر کھانا کھانا، زید سے تحفہ لینا، اس کی لڑکی سے شادی کرنا وغیرہ کیا حلال و حرام کا معاملہ ہے یا فتوی یا تقوی کا معاملہ ہے؟
1372 مناظر
Q.
حضرت تاش کھیلنا کیسا ہے حرام ہے یا حلال ہے ؟ اگر حرام ہے تو کون سی حدیث ہے اس کو حوالے کے ساتھ بیان فرمائیں؟اور ایک صاحب نے اس کے بارے میں یہ حدیث بیان کی ہے کہ ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جب انسان تاش کھیلتا ہے تو اس کا دونوں ہاتھ خنزیر کے گوشت اور خون میں لت پت رہتا ہے۔ تو کیا یہ حدیث ہے، اگر ہے، تو کس کتاب میں ہے صفحہ نمبر کے ساتھ بیان فرمادیں؟ اور وہ صاحب کہتے ہیں کہ مشکوة کی حدیث ہے۔
9142 مناظر
Q.
ہم نے سنا ہے کہ فلمی گانے سنتے ہوئے اگر روزی کماتے ہیں یا کوئی بھی کام کرتے ہیں تو وہ کمائی ہوئی رقم حرام یعنی ناجائز ہوجاتی ہے کیا یہ بات صحیح ہے؟
2916 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر کسی عورت کے ساتھ زنا بالجبر کیا گیا اوراس کی وجہ سے وہ حاملہ ہو گئی تو کیا حمل گروانے کی اجازت ہے یا نہیں؟
2562 مناظر
Q.
کسی خوشی کے موقع پر جیسے بچے کی ولادت، امتحان میں کامیابی یا نوکری کا لگ جانا وغیرہ پر شیرینی تقسیم کرنا سنت ہے؟ اگر نہیں ہے تو کیا جائز ہے؟
4044 مناظر
Q.
میں کیبل ٹی وی نیٹ ورک میں بطور مینیجر کے کام کرتا ہوں۔ میری آمدنی حلال ہے یا نہیں؟ برائے کرم مجھ کو اسلام کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔
2566 مناظر
Q.
مفتی صاحب کیا دف کے ساتھ نعت پڑھنا جائز ہے جب کہ یہ بھی سنا ہے کہ جب آقا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ ہجرت کی تھی تو مدینہ کی بچیوں نے دف کے ساتھ کوئی نعتیہ گیت پڑھے تھے؟
4925 مناظر
Q.
کیا اسلام میں ہاتھی پر سواری کرنے کی اجازت ہے؟ میں نے بہت سارے لوگوں سے سنا ہے کہ ہاتھی کی سواری کرنا حرام ہے۔ برائے کرم قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت فرماویں۔
3305 مناظر
Q.
میری بیو ی کو دو جڑواں لڑکیاں پیدا ہوئیں، اس میں سے ایک لڑکی کا انتقال ہوگیا ایک ابھی ہے۔ اب تھوڑا عرصہ گزرا کہ دوبارہ حمل ٹھہر گیا اب بیوی کی طبیعت صحیح نہیں رہتی ہے وہ بہت پریشان تھی۔ اب میاں بیوی دونوں راضی تھے حمل گروانے کے لیے، تو کیا حکم ہے؟
1787 مناظر
Q.
اسلام میں ویڈیو ناجائز ہے تو ویڈیو میں ریکارڈ کئے ہوئے بیانات اور ویڈیو ریکارڈ کئے ہوئے قرآن کی تفسیر کو دیکھ کر سننا کیسا ہے؟ (۲)اور اس ویڈیو کو نا محرم عورت دیکھ کر سنے تو یہ جائز ہوگا؟
2940 مناظر
Q.
میری بیوی کو دو بار اسقاط ہوگیا ہے یعنی صفائی کرنا پڑی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ صفائی ہونے کے بعد کم سے کم چھ یا آٹھ مہینے تک آپ دوسرے بچے کے لیے کوشش نہ کریں تو کیا میں کنڈوم کا استعمال کرسکتا ہوں؟(۲) اور ویسے کنڈوم کا استعمال کرنا کیسا ہے؟
2250 مناظر
Q.
میں ایک نوکری کرنے جارہا ہوں ۔اب آپ مجھے یہ بتائیں کہ نوکری کا دین کیا ہے، اور میں وہاں کس طرح نوکری کروں؟ جیسے کہ صحابہ کے زمانہ میں ایک صحابی نے دکان کھولی تو ان سے کسی نے کہا کہ تم نے دکان کا دین سیکھا ہے؟ انھوں نے کہا نہیں سیکھا۔ تو ان سے کہا گیا کہ پہلے مسجد جاکر دکان کا دین سیکھ کر آؤ پھر دکان شروع کرنا ۔ اس لیے آپ مجھے نوکری کا دین بتادیں؟
2184 مناظر
Q.
حضرت کمپیوٹر پہ ویڈیو چیٹنگ کرنا جائز ہے، اگر نہ کوئی تصویر کھینچی جائے اور نہ ہی کوئی رکارڈنگ کی جائے؟
1469 مناظر
Q.
اس وقت ڈاکٹر لوگ مریضوں کو کچھ منتخب کمپنیوں کی دوا دیتے ہیں، جو کہ مہنگی بھی ہوسکتی ہے، اور یہ دوائیں صرف کچھ خاص میڈیکل اسٹور میں دستیاب ہوتی ہیں جو کہ ان ڈاکٹروں کے مطب اور ہاسپٹل کے قریب واقع ہوتے ہیں ، وہ ڈاکٹر ایسا صرف ان کمپنیوں اور میڈیکل اسٹور کے مالکوں سے کمیشن حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں۔اگر کوئی کمپنی یا میڈیکل اسٹور کمیشن دینے سے منع کرتاہے تو ڈاکٹر لوگ اس کمپنی اور میڈیکل اسٹور کی دوا لینے کا مشورہ نہیں دیتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کمپنیوں اور میڈیکل اسٹور کے مالکوں سے اپنا منافع اور زائد آمدنی حاصل کرنے کے لیے رابطہ ہوتا ہے۔ برائے کرم قرآن او رحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں، کیا اس طرح کا عمل درست ہے یا نہیں، اور کیا اس طرح کا کمیشن لینا جائز ہے یا نہیں؟
2848 مناظر
Q.
عورتوں کو آنگن باڑی کی نوکری کرنا کیسا ہے؟ جس کے لئے ہمیں بھی کہا جارہا ہے مگر چند چیزیں کھٹک رہی ہیں؟ 1۔ آنگن باڑی میں عموما دو خواتین کی نوکری لگتی ہے۔ جن میں محلے کے 3 سے پانچ سات سال کے بچوں کو پڑھانا اور کھیلانا اور کھلانا ہوتا ہے۔ 2۔ حکومت کھیلنے کے لئے کھلونے وغیرہ فراہم کرتی ہے۔ 3۔ بچوں کو کھانے کے لئے پانچ سے سات ہزار کی رقم ملتی ہے۔ 4۔ ان کی نگداشت کے لئے تولیہ ٹافی بسکٹ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء ملتی ہیں۔ 5۔ محلے کی حاملہ عورتوں کے درمیان دوا تقسیم کرنا اور ان کا نام اندراج کرکے حکومت کو بھیجنا ان کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ دوا حکومت فراہم کرتی ہے۔ 6۔ محلے میں گھوم کھوم کر یا جہاں تک ان کا حلقہ ہے گھر گھر جا کر پولیو کی دوا پلانا ان کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ....
3676 مناظر
Q.
ایک شخص کی کڈنی کام نہیں کررہی ہے۔ ڈاکٹر کے کہنے سے اس نے ?ڈائیلسس? کرنا شروع کیا ہے۔ (ڈائیلسس سے انسان کے بدن کا خون مشین میں جا کر صاف ہوتا ہے او رپانی نکلتا ہے)۔ یہ ڈائیلسس ہفتہ میں ایک دفعہ کرنا پڑتا ہے۔ (۴)چار بار ڈا ئیلسس کرنے کے بعد عام طور پر ڈاکٹر اس مریض کو باہر سے خون لینے کے لیے کہتے ہیں۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ: (۱)کیا اس طرح اس مریض کو باہر سے کسی بھی شخص کا خون دیا جاسکتا ہے؟ (۲)یا اس شخص کے رشتہ دار ہی اس کو خون دے سکتے ہیں؟ (۳)کیا روزہ کی حالت میں ڈائیلسس کرنے او رخون لینے سے روزہ صحیح رہے گا؟ سوال طویل ہوگیا ہے معاف کریں۔
2410 مناظر
First
Previous
133
134
135
136
137
Next
Last