دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 3145
متفرقات >> حلال و حرام
Q.
میری موبائل رفلنگ کی دکان ہے جیسے ہچ، ائرٹیل، آئڈیا وغیرہ۔ دکان کے اندر کمپنی والے بڑے بڑے پوسٹر لگاتے ہیں جس میں تصویریں ہوتی ہیں او رسم کارڈ کے اوپر بھی نمونے والی تصویریں ہوتی ہیں تو ان تصویروں کودوکان کے اندر رکھنا جائز ہے یا نہیں؟اور ان نمونوں کو رکھنا کیسا ہے؟
1586 مناظر
Q.
میں نے کچھ عرصہ پہلے کچھ خریدا اللہ کی راہ میں مسجد کے لیے جب میں وہ چیز لینے گیا تو میرے پاس پیسے کم پڑگئے او رمیرے پاس باقی جو پیسے تھے وہ حلال نہیں تھے۔ نہ چاہتے ہوئے بھی مجھے اس میں سے اس چیز کے لیے غلط پیسے خرچ کرنے پڑے۔ اب مجھے کیا کرنا ہوگا کہ وہ چیز پاک ہوجائے؟ میں نے اس چیز میں 160روپیہ غلط والے خرچ کئے تھے اور صحیح والے پانچ سو خرچ کئے۔ کیا مجھے یہ ایک سو ساٹھ روپیہ دوبارہ دینے ہوں گے صحیح طریقہ سے یا او رکچھ کرنا ہوگا؟مجھے اس کا حل بتائیں میں بہت پریشان ہوں، مجھے ایسے میں کیا کرنا چاہیے؟
1781 مناظر
Q.
خود کشی کرنا شرک، کفر، گناہ کبیرہ یا مکروہ میں سے کیا ہے؟ کیا اس گناہ کا کرنے والا بغیر کسی بھی قسم کے عذاب کے جنت میں جاسکتا ہے یا نہیں؟
3368 مناظر
Q.
میں جانتی ہوں کہ نشید کو سننا جائز ہے لیکن میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا شادی کے موقع پر بھی یہ جائز ہوگا؟یہ میری ممی کی خواہش ہے کہ میری شادی کے موقع پر شادی کا نشید ہو (بغیر میوزک وغیرہ کے) جو کہ بیک گراؤنڈ میں آہستہ سے چلتا ہے، تاکہ یہ شادی کی طرح محسوس ہو اور عام طرح کی مجلس نہ معلوم ہو۔ تو کیا یہ درست ہوگا؟نشید جیسا کہ میں نے کہا اس میں کوئی میوزک نہیں ہوگی حتی کہ دف بھی نہیں ہوگی۔وہ لوگ نکاح کے سنت کے مطابق ہونے کی بات کرتے ہیں،جس میں دعا وغیرہ ہوتی ہے۔تو کیا وہ درست ہوگا؟
3269 مناظر
Q.
اگر کوئی انسان دانستہ یا غیردانستہ گناہ کبیرہ کرے، اور عدالت میں بھی جھوٹی گواہی دے، اس شخص کے ایمان کی کیا حالت ہوگی۔ اور ایک شخص گناہ کبیرہ میں شامل نہ ہو، مگر عدالت میں جھوٹی گواہی دے۔ اور ایک شخص پر گواہی واجب ہو، اور عدالت میں گواہی دینے سے انکار کرے، کیوں کہ سچ بولنے سے اس کے دوست کو نقصان ہوگا۔ اور جھوٹ وہ بول نہیں سکتا، کیوں کہ سچ کیا ہے، سب کو علم ہے۔ (سورہٴ نساء کی آیت ۱۳۵ اور سورہٴ مائدہ کی آیت ۸ کی تفسیر اور حوالہ جات میں رہنمائی فرمادیں)
6397 مناظر
Q.
میں ایک فاسٹ فوڈ ایم این سی کمپنی میں جس کی انڈیا میں تقریباً ایک سو تیس برانچیں ہیں کام کررہا ہوں۔ میں نے اس کمپنی کو چار سال پہلے سعودی عربیہ سے واپس آنے کے بعد جوائن کیا ہے۔میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ میری کمپنی کچھ علاقوں میں سور (حرام) گوشت فروخت کررہی ہے ، نیز پہلے یہ دہلی میں بھی دستیاب تھا لیکن اب انھوں نے اس کو بند کردیا ہے۔ برائے کرم آپ مجھ کو بتائیں کہ کیا میری تنخواہ حلال ہے جو کہ مجھ کو میرے فرینچائزی (یعنی جس کو کمپنی کی طرف سے اس کی اشیاء کو فروخت کرنے کی اجازت ملی ہوئی ہے)سے مل رہی ہے، واضح رہے کہ مجھ کو براہ راست کمپنی کی آفس امریکہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔برائے کرم آپ میرے شبہ کو دور کردیں کہ کیا مجھ کو یہاں کی نوکری جاری رکھنا چاہیے یا مجھ کو یہ نوکری تبدیل کردینا چاہیے؟
2286 مناظر
Q.
ہم ممبئی میں رہتے ہیں یہاں پر بجلی سپلائی حکومت نہیں کرتی ہے بلکہ ایک پرائیویٹ کمپنی ریلائنس انرجی کو بجلی کی کمپنی بیچ دی گئی ہے جو کی پہلےBSES کہلاتی تھی۔ جس کی وجہ سے پریشانیاں بہت ہیں۔ یہ کمپنی بے تحاشہ غلط بل بھیج رہی ہے، صرف ہم ہی نہیں بے شمار لوگ اس کمپنی سے پریشان ہو چکے ہیں۔ شکایت کی مجبوری یہ ہے کہ قانونی طور سے اس کمپنی کے لوگ ہی بجلی کا میٹر چیک کرسکتے ہیں۔ اور ایک کمپنی اور ہے ٹاٹا پاور، اس کے گراہک بہت مطمئن ہیں، لیکن کسی قانونی مجبوری کے سبب ہم لوگ ٹاٹا سے بجلی نہیں لے پارہے ہیں۔ اب یہاں سوال یہ ہے کہ ممبئی میں چوری کی بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔ کمپنی کے ہی افسران یا دلال قسم کے الیکٹریشین کہہ چکے ہیں کہ آپ اپنی دو نمبر کی لائن لگوالو شانتی ہو جائے گی۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا کسی بے ایمان کمپنی سے بجلی چوری کرکے استعمال کرنا درست ہے؟ میرا ایمان تو نہیں کہتا کہ یہ درست ہوگا،لیکن اکثر لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ دو نمبر کی لائن لیے ہوئے ہیں۔ برائے کرم جواب دے کر ممنون فرمائیں۔
2225 مناظر
Q.
ایک عورت کے دو جڑواں بچے پیدا ہوئے جس میں ایک لڑکے کا پیدائشی ختنہ ہوا تھا اور وہ لڑکا پیدائشی طور پر معذور بھی تھا، تو اس عورت نے اس کا ختنہ دوبارہ نہیں کیا۔ اب جب کہ وہ لڑکا جوان ہے تو اس پر یہ عورت گناہ گار ہوگی یا نہیں؟
5410 مناظر
Q.
کیا ماں کے پیٹ میں پیدائش سے پہلے کسی بچہ کی جنس معلوم کرنا جائز ہے یا ممنوع ہے؟
2517 مناظر
Q.
The Message(پیغام)نام کی ایک فلم بنی ہے۔اس فلم میں سرکارکی سیرت دکھائی گئی ہے اور دین کیسے پھیلا یہ بتایا گیا ہے، سنتیں بھی بتائی گئی ہیں، لیکن اس میں صحابہ کرام کا چہرہ بھی دکھایا گیا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے، کیا دین کو اس طرح سے دکھایا جاسکتا ہے؟ برائے کرم جلد جواب دیں۔
1819 مناظر
Q.
کیا اپنے ٹیکس کا کچھ حصہ سود کے پیسوں سے ادا کرناجائز ہے؟ ہم تقریباً اپنی رقم کا 34فیصد حصہ ٹیکس میں اداکرتے ہیں۔اس میں مختلف ایکسائزڈیوٹی اور مینوفیکچرنگ ڈیوٹی شامل نہیں ہوتی ہیں جو کہ ان سامانوں پر لگتی ہیں جس کو گراہک بالآخر ادا کرتا ہے۔ ہمارے پاس اپنے ٹیکس کے لیے بہت تھوڑا سا مال بچتا ہے۔ ہم کو پرائیویٹ اسپتال کیئر، پرائیویٹ اسکول، پرائیویٹ سیکوریٹی وغیرہ رکھنا پڑتا ہے۔ اس لیے ہم اچھی طرح سے فائدہ نہیں اٹھارہے ہیں۔اس میں کچھ منافع ہے اس لیے ہم اپنے ٹیکس کا کچھ حصہ حلال پیسہ سے ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ ٹھیک اسی طرح سے کیا متوفی کی لائف پالیسی سے ملنے والی رقم سے اسٹیٹ ڈیوٹی (ٹیکس ) میں ادا کرسکتے ہیں (جو بیس فیصد کے حساب سے ساڑھے تین ملین سے زیادہ کسی بھی رقم پر ہوتاہے) ؟
1842 مناظر
Q.
ریڈی میڈ کپڑے کی دکانوں میں گراہکوں کو کپڑے اور اس کی فٹنگ کو دکھانے کے لیے مجسمہ رکھنا کیسا ہے؟
4666 مناظر
Q.
ہمارے یہاں سونا کا دھندہ ہے۔ ہم سات آٹھ تاجروں نے مل کر آپس میں معاہدہ کیا ہے کہ سونا خریدنے کا بھاؤ سب کا ایک ہی ہوگا۔ جو بھاؤ طے کیا جائے گا اس سے زیادہ بھاؤ کوئی بھی تاجر نہیں دے گا۔ ہاں طے شدہ بھاؤ سے کم میں کوئی خریدتا ہے تو اس کی اجازت ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ (۱)کیا شریعت میں اس طرح کا معاہدہ کرنے کی اجازت ہے؟ (۲)اگر کوئی فرد جو اس معاہدہ میں شامل ہے چھپ چھپ کے گراہک کو زیادہ بھاؤ دیتا ہے تو اس کی کمائی حرام کی ہوجائے گی؟ (۳)اگر کمائی حرام نہ بھی ہو ،لیکن کیا اس کو وعدہ خلافی کا گناہ ہوگا؟ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اپنی دعاؤں میں ہمیں مت بھولیے گا۔
1594 مناظر
Q.
میں ایک پرائیویٹ تنظیم میں ملازم ہوں، میرے ادارے نے ملازمین کو میڈیکل کی سہولت دی ہے، اس کے لیے انھوں نے یہ کیا ہے کہ ایک انشورنس کمپنی سے تمام ملازمین کا میڈیکل انشورنس کردیا ہے۔ اور اس کی سالانہ قسط کمپنی ادا کرتی ہے۔ اس سارے عمل میں ملازم سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی ہماری تنخواہ سے کٹوتی ہوتی ہے، یعنی ملازمین کو براہ راست انشورنس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔ تو میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا میں یہ سہولت حاصل کرسکتا ہوں ؟قرآن اور حدیث کی روشنی میں ذرا تفصیل سے بتادیں ۔
2022 مناظر
Q.
بیوی کی آمدنی کے بارے میں کیا حکم ہے، کیا یہ حلال ہے یا حرام ہے، خاص طور پر جب اس نوکری میں مردوں کے ساتھ اختلاط ہو؟ اور اس صورت میں کیا حکم ہے اگر شوہر اپنی بیوی سے اس طرح کی نوکری چھوڑنے کو کہتا ہے اور اس کو اپنی طرف سے ماہانہ خرچہ کی یقین دہانی کراتاہے؟ اپنی رائے عنایت فرماویں۔(۲)اگر شوہر اپنی بیوی سے ایک خاص طرز زندگی اختیار کرنے کو کہتاہے جو کہ الحمد للہ اسلامی ہے اور جہاں وہ رہتی ہے وہیں وہ بھی رہتاہے اور بیوی بات نہیں مانتی ہے۔ اس بارے میں قرآن اورحدیث کی روشنی میں آپ کی کیا رائے ہے؟ برائے کرم اس معاملہ رہنمائی فرماویں۔
1646 مناظر
Q.
میں فیملی پلاننگ کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ کیا میں فیملی پلاننگ پر عمل کرسکتاہوں؟ اسلام فیملی پلاننگ پر کیا کہتاہے؟ کیا اسلامی حکومت زیادہ بچہ رکھنے پر ٹیکس نافذ کرسکتی ہے؟ برائے کرم قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔ نیز مجھے اسلام میں علمائے کرام اور اسکالر کی اہمیت کے بارے میں قرآن او رحدیث کی روشنی میں بتائیں؟
2018 مناظر
Q.
میں ایک کمپنی میں کام کررہا ہوں جس کانامSony Company ( سونی کمپنی)ہے جس کی مصنوعات لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر، موبائل، ٹی وی، ٹیپ، کیمرہ، ویڈیو، ہائی فائی وغیرہ ہیں۔میری کام کمپیوٹر سے متعلق ہے جیسے سسٹم انٹری کرنایعنی کمپیوٹر میں مواد کا اندراج کرنا۔ کیا اس کمپنی میں کام کرنا درست ہے؟برائے کرم وضاحت فرماویں۔
2082 مناظر
Q.
میں ایک سرکاری ملازم ہوں۔ ہمارے یہاں دفتر میں اگر کوئی کام نہیں کرتا تو دوسرے اس کے پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں یا اس کی شکایت کرتے ہیں۔ تو کیا یہ بھی چغلی میں آتا ہے یا یہ درست ہے؟
1378 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام قرآن و حدیث کی روشنی میں اس بارے میں کہ آج کل ہیئر ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے۔ جس میں سرجری کے ذریعہ سر کے بال ایک جگہ سے اکھاڑ کر وہاں لگائے جاتے ہیں جہاں پر بال نہ ہوں او رپھر وہ بال بڑھتے بھی ہیں۔ کیا ایسا کروانا شرعی طور پر درست ہے؟
2656 مناظر
Q.
ایئرٹیل کے دس روپئے کے ریچارج کو گیارہ روپیوں میں بیچنا کیسا ہے؟
2216 مناظر
First
Previous
131
132
133
134
135
Next
Last