دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 3145
متفرقات >> حلال و حرام
Q.
مجھے شکار کا بہت زیادہ شوق ہے اور میں اپنی بندوق کے ساتھ ایک یا دو مہینے میں ایک بار شکار پر ضرور جاتا ہوں اور ایک یا دو حلال جانوروں کا شکار کرکے ان کا گوشت گھر پر استعمال کرتا ہوں اور ملنے والے جو شکار کا گوشت شوق سے کھاتے ہیں ان میں تقسیم کردیتا ہوں۔ کیا یہ جائز ہے؟
2252 مناظر
Q.
میں ممبئی میں رہتاہوں یہاں پر جو بیسٹ کی (سرکاری) بسیں چلتی ہیں اس میں پندرہ، بیس اور پچیس روپیوں کا ٹکٹ ہے جو کہ روٹ کے حساب سے ہے اوراس کی مدت رات کے بارہ بجے تک ہوتی ہے۔ اس پر تاریخ وغیرہ لکھی ہوتی ہے۔ اس پر نہ تو ٹکٹ خریدنے والے کا نام لکھا ہوتا ہے نہ کوئی پہچان۔ میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ اس ٹکٹ کو بہت سے لوگ یا تو آدھی قیمت پر فروخت کرتے ہیں یا تو مفت میں دیتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس سے گورنمنٹ کا نقصان ہے۔ برائے کرم بتائیں کہ ایسا کرنا شریعت کے حساب سے غلط ہے یا صحیح (مطلب کہ اس ٹکٹ کو آدھی قیمت پر بیچنا یا مفت میں دینا)؟
2346 مناظر
Q.
مجھے ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے جو اس طرح ہے کہ مثلاً ہم اپنے بھینسا سے دوسرے لوگوں کی بھینسوں کو نئے دودھ(گربھت) کرنے سے جو پیسے ہم لوگوں سے لیتے ہیں کیا ان پیسوں کو ہم استعمال کرسکتے ہیں؟ یا ایسا کرنا جائزہے یا ناجائز ہے ؟
2726 مناظر
Q.
میں ایک لڑکی سے چار سال سے پیار کرتاہوں اور ہم دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں، لیکن لڑکی کے ڈیڈی کا سٹہ اور جوئے کا کام ہے اگر میں اس لڑکی سے شادی کرتاہوں تو جب وہ مجھے شادی میں جہیز اور نقد دیں گے تو اگر میں اس جہیز کو اور نقد کو استعمال کروں گا تو گناہ ملے گا کیا؟
1707 مناظر
Q.
ایک لڑکے کے گھر پر اس کے ابو کا انتقال ہوگیا ہے ان لوگو ں پر چار لاکھ کا قرض ہے حدیث میں جتنی دعا قرض کے لیے بتائی گئی ہے گھر والے سب پڑھتے ہیں مگر ابھی تک دس سال ہو گیا قرض ادا نہیں ہوا۔ پورا گھر پانچ وقت کا نمازی ہے گھر کے لڑکے روزگار کی بہت کوشش کرتے ہیں مگر ایک کو روزگار ملتا ہے تو دوسرے کا چھوٹ جاتا ہے۔ کیا وہ بینک میں کام کرسکتے ہیں؟ بینک میں اس لیے نہیں کررہے ہیں کیوں کہ وہ جماعت میں جاتے ہیں او رمحلہ میں ان کے گھر کی تقوی میں مثال دی جاتی ہے کیوں کہ ان کے گھر کا کوئی آدمی یا عورت کسی بھی نمازی کے گھر کی دعوت نہیں کھاتے۔ محلہ کے جماعت کے ساتھی بددل نہ ہوجائیں اس لیے وہ بینک کی نوکری نہیں کررہے ہیں بتائیں وہ لوگ کیا کریں؟
1553 مناظر
Q.
حضرت میرا سوال یہ ہے کہ میرے گھر میں ٹی وی ہے اور میں دل سے چاہتی ہوں کہ یہ کفریات ہمارے گھر سے ختم ہو جائے (آمین۔)۔ مگر میرا ایک سوال ہے کہ اگر کیبل نہ ہو اور بچے گھر میں رہ کر اس پر صرف ویڈیوگیم، پلے اسٹیشن کھیلیں تو کیا اجازت ہوگی؟
2209 مناظر
Q.
ایک سوال یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر کسی کا شوہر یہ چاہتا ہے کہ اس کے اور اولاد ہو اور اس کی بیوی دو بچوں سے زیادہ نہ چاہتی ہو اور اس بنا پر اس سے دور رہتی ہو توایسے شخص کو کیا کرنا چاہیے؟ کیا بیوی کی یہ سوچ صحیح ہے جب کہ وہ صحت مند ہے؟
2087 مناظر
Q.
جناب محمد انعام جو ایک تاجر ہیں وہ کاروبار سے بہت پریشان ہیں اور دو سال سے وہ کام کررہے ہیں لیکن پیسوں کی کمی کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوپارہے ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا واقعی مجبوری کی حالت میں کاروبار کے لیے لون لینے کی گنجائش ہے جب کہ مجبوری سے بندہ زیادہ پریشان ہو چکا ہو، ویسے ہمیں معلوم ہے کہ لون لینا بلا ضرورت ناجائز ہے کیوں کہ اس میں سود بھی چڑھتا ہے؟ مہربانی فرماکر مسئلہ سے آگاہ فرمائیں مہربانی ہوگی۔
1814 مناظر
Q.
میں ایک اکاؤنٹینٹ ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک آڈٹ اور اکاؤنٹینٹ فرم چلانا چاہتاہوں۔ اب اس میں مسئلہ یہ ہے کہ کمپنی، فرم اور افراد کاانکم ٹیکس، سیلس ٹیکس گورنمنٹ کو فائل کرنا ہوتا ہے جس میں انکم جان بوجھ کر کم کرکے بتانا ہوتا ہے جس پر انکم ٹیکس، سیلس ٹیکس، سروس ٹیکس، دیگر ٹیکس گورنمنٹ کو کم ادا کرنا ہوتا ہے۔اس طرح کی آڈٹ او راکاؤنٹنگ فرم چلانا کیسا ہے؟ 99فیصد جتنی بھی فرم ہیں (چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ) سب کو ایسا کرنا ہوتا ہے یہ گورنمنٹ کو بھی پتہ ہے کہ کوئی بھی ایمانداری سے انکم ٹیکس دیگر ٹیکس وغیرہ ادا نہیں کرتا ہے۔ (۲)کبھی کبھار اکاؤنٹنگ میں سود کا بھی حساب کرنا اور رکھنا ہوتا ہے۔ (۳)میں اپنا خود کا کاروبار کرنا چاہتاہوں، اس طرح کی فرم چلانا کیسا ہے؟ کیوں کہ مجھے اکاؤنٹ میں پانچ سال کا تجربہ ہے۔ یا کوئی اس سے بہتر کاروبار آپ کی نظر میں ہوتو فرمائیں او راللہ سے میرے لیے دعا فرمائیں کہ صحیح راہ عطا کرے۔
2150 مناظر
Q.
میں چند مہینہ پہلے اپنے گھر والوں کے ساتھ امریکہ آیا۔ یہاں پر مسلم بھائی مجھ سے میری پوری فیملی کا ہیلتھ انشورنش لینے کو کہتے ہیں۔ پاکستان میں میں نے اس کے بارے میں مفتی صاحب سے پوچھا تھا تو انھوں نے کہا کہ یہ جوا ہے اور جائز نہیں ہے۔ لیکن یہاں پر ہر ایک کہتا ہے کہ ہیلتھ کیئر بہت مہنگا ہے اس لیے انشورنس جائز ہے۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں کہ میں کیا کروں؟ (۲)میر ا کام مختلف کمپنیوں کو آئی ٹی صلاح و مشورہ مہیا کرانا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر مجھ کو انشورنس کمپنی کے (صرف ہیلتھ انشورنس یا کار انشورنس) میں کوئی پروجیکٹ ملے تو کیا میں اس کو لے سکتا ہوں؟ یا ہیلتھ اور کار انشورنس میں ہمارے مذہب کے مطابق کام کرنا جائز نہیں ہے؟
1702 مناظر
Q.
ایک عورت سرکاری اسکول پڑھاتی ہے، اس کے درمیان اس کے ہاتھ (کلائی) پیر اور منھ کھلے رہتے ہیں، تو اس میں کیا حکم ہے، واضح کریں اور قرآن اور حدیث کی روشنی میں مدلل فرمائیں۔
1783 مناظر
Q.
کیا ران او رگھٹنے ستر کا حصہ ہیں؟ کیا کسی کی ران اور گھٹنے پر کپڑوں کے اوپر سے ہاتھ رکھ سکتے ہیں؟ کیا کسی کے ران اور گھٹنے دبا سکتے ہیں؟ کیا کسی کی ران پر سر رکھ کر لیٹ سکتے ہیں؟
2379 مناظر
Q.
کیا نوکری کے لیے میں داڑھی کاٹ سکتاہوں؟
3811 مناظر
Q.
میں گوگل (Google Adsense) ایڈسنس کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ ایڈورٹائزر پروگرام سے کمایا گیا پیسہ حلال ہے یا حرام؟
2801 مناظر
Q.
حضرت میرا سوال یہ ہے کہ جو لوگ بجلی میٹر کی ریڈنگ کو کم کرنے یا پھر اسے آہستہ کرنے کا کام کرتے ہیں کیا ان کا پیسہ کھانا جائز ہے؟
2039 مناظر
Q.
میں آپ سے کاروبار کے موضوع پر سوال کرنا چاہتاہوں۔ میں فرانس میں رہتا ہوں اور میں کاسمیٹک کا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں بشمول طبعی انسانی بال اور مصنوعی بال کی فروخت کے ،کیوں کہ یہاں فرانس میں افریقی لوگ بہت بڑی تعداد میں رہتے ہیں اور اس طرح کا کاروبار یہاں اچھی طرح سے چلتا ہے۔ اس لیے مجھ کو بتائیں کہ اس طرح کا کاروبار حلال ہے یا نہیں؟ برائے کرم مجھ کوتفصیل عطا فرمائیں کیوں کہ یہاں پر ہمارے بہت سارے بھائی اس طرح کے کاروبار میں شامل ہیں۔
2738 مناظر
Q.
کیا اما م ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کے نزدیک مکان تعمیر کرنے کے لیے،مکان خریدنے کے لیے یا زمین خریدنے کے لیے بینک سے لون لینا جائز ہے یا نہیں، اگر کسی شخص کے پاس اس کے آباؤو اجداد کے پاس سے بہت زیادہ پراپرٹی ہو لیکن اختلافات سے بچنے کے لیے وہ علیحدہ مکان خریدنا یا تعمیر کرنا چاہتاہوں بغیر اپنا حصہ مانگے ہوئے؟ برائے کرم مجھ کو جواب عنایت فرماویں کہ کیا میں مکان کے لیے بینک سے لون لے سکتاہوں یا نہیں ؟
1985 مناظر
Q.
کریڈٹ کارڈ کا،اگر کوئی شخص مقررہ مدت کے اندر رقم بینک کو لوٹاتا ہو، جس کے بعد بینک زاید رقم وصول کرتی اور کبھی زائد رقم بھرنے کی نوبت اس کو نہ آتی ہو؟ کیا یہ جائز ہے کہ نہیں؟ کیوں؟
2515 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک سوفٹ ویئر کمپنی میں کام کرتا ہوں او رمیرا ڈومین بینکنگ میں ہے یعنی مجھے بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا پڑتا ہے۔ یہ سوفٹ وئیر کچھ بھی ہوسکتا ہے سود شمار کرنا بھی ہوسکتاہے ،گراہک کی ضروریات پر مبنی ہے۔ میں نے یہ سوچ کر کہ اگر پروجیکٹ لوں گا تو حرام ہوگا اسی لیے ہر بار جب بھی پیش کش آئی میں نے ٹھکرادیا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ میں بغیر کام کے کمپنی میں ہوں اور پھر بھی مجھے تنخواہ آرہی ہے۔ کیا یہ حرام ہے؟ میں کام اس لیے نہیں کررہا ہوں کہ اگر کرا تو حرام مال آئے گا اور نوکری اسی لیے نہیں چھوڑرہا ہوں کہ میں نے بونڈ (معاہدہ) دستخط کیا تھا او راگر وہ توڑ دوں گا تو پھر وہ بھی جائز نہیں ہوگا شریعت میں۔ میں پوری طرح سے پھنس گیا ہوں بتائیے میں کیا کروں؟ میرے پا س تین راستے ہیں: (۱)یا تو پروجیکٹ لے کر بینک کے لیے سوفٹ ویئر بناؤں۔ (۲)یا تو ہر بار پروجیکٹ ٹھکراکر اسی طرح بغیر کام کے پیسے لیتا رہوں۔....
1650 مناظر
Q.
عرض خدمت ہے کہ میرے ایک دوست نے اپنا ایک زمین کا پلاٹ فروخت کرنے کا معاملہ کیا او رپیشگی پچیس ہزار روپیہ سامنے والے سے لینا طے ہوا اورلے لیا اور باقی رقم رجسٹری کے بعد ، لیکن اس شخص (زمین لینے والے) نے کہا کہ زمین پر مجھے قبضہ کرا دو رجسٹری بعد میں ہوتی رہے گی۔ اس طرح وہ ٹال مٹول کرتا رہا لیکن ہمارے دوست کو دال میں کا لا نظر آیا انھوں نے قبضہ کرنے سے انکار کردیا اور دو ایک لوگوں سے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ یہ لوگ اس طرح لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں پچیس ہزار پیشگی دے کر اور قبضہ لینے کے بعد جگہ چھوڑتے ہی نہیں او ریہ لوگ تھوڑا پہنچ والے ہیں۔ اور ایسے ہی ان لوگوں نے کئی آدمیوں کا کیا ہے۔ اب میرے دوست چاہتے ہیں کہ اس کا پچیس ہزار روپیہ یا تو اس کو دیں ہی نہیں اور اگر دیتے ہیں تو کچھ عرصہ کے بعد تاکہ ان لوگوں کو سبق حاصل ہو۔ برائے کرم شریعت کی روشنی میں جواب عطا فرمائیں۔
2365 مناظر
First
Previous
129
130
131
132
133
Next
Last