دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 3145
متفرقات >> حلال و حرام
Q.
میرے ایک بھائی کی کمپیوٹر ریپئرنگ اورنیٹ ورکنگ کی دکان ہے اوروہ بینک کو بھی کمپیوٹر کے پارٹ فروخت کرتا ہے مگر وہ بینک میں نوکری نہیں کرتاہے صرف ان کو کمپیوٹر پارٹ سپلائی کرتا ہے تو کیا اس کی کمائی جائز ہے؟
2081 مناظر
Q.
میں دانتوں کا ڈاکٹر ہوں۔ اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ دانتوں پر خول چڑھوانا جائز ہے؟ برائے کرم قرآن و سنت کی روشنی میں ہدایت فرمائیں۔
3228 مناظر
Q.
میری بیوی پردہ کرتی ہے، وہ عالمہ بھی ہے لیکن وہ اپنی مرضی سے پردہ کرتی ہے۔ پھوپھی، خالہ، وغیرہ رشتہ داروں سے پردہ نہیں کرتی۔ آپ مجھے جواب دیں کہ عورت کو کن کن لوگوں سے پردہ کرنا ہے او رپردہ کرنا فرض ہے؟ اگرپردہ نہ کرے تو کیا گناہ ہوگا؟
1894 مناظر
Q.
کیا غیر مسلم کے گھر میں کھانا کھانا (جہاں پر مسلسل مردار گوشت پکتاہو) جائز ہے؟ ناپاک برتن میں کھانا پکانے کا کیا طریقہ ہے؟ کیا اس طریقہ کو اختیار کئے بغیر کھانا پکاکر کھانا درست ہے؟
5273 مناظر
Q.
میں چائنا میں پی ایچ ڈی کی وجہ سے مقیم ہوں۔ یہاں پر ایک فاسٹ فوڈ ہے جہاں پر یہاں کے پاکستانی مسلم طلباء نے خود دیکھا ہے کہ وہ جو چکن کے پیکٹ استعمال کرتے ہیں ان پر حلال لکھا ہوتا ہے۔ فاسٹ فوڈ کے مینیجر کا بھی کہنا ہے کہ وہ حلال چکن کے پیکٹ استعمال کرتے ہیں۔ لیکن فاسٹ فوڈ والوں نے کہیں حلال فوڈ کو ظاہر نہیں کیا ہے۔ کیا ان مذکورہ حالت میں اس فاسٹ فوڈ سے کھانا جائز ہے؟
1830 مناظر
Q.
کیا ہم لوگ اپنے ہاتھوں اور پیروں پر موجود بالوں کو کاٹ سکتے ہیں؟ ہاتھوں اور پیروں سے مراد ہے انگلیوں پر جو بال ہوتے ہیں۔
2748 مناظر
Q.
میں ایک ایسی کمپنی میں کام کرتاہوں جہاں ایڈورٹائزنگ کا کام ہوتا ہے جس میں جاندار چیزوں ،جاندار، انسان کا فوٹو چھپتا ہے۔ کیا فرماتے ہیں اس کمپنی میں کام کرنے کے سلسلہ میں؟ کمپنی میں امام بھی رکھ کر پنج گانہ بھی ہوتی ہے، کیا اس کے لیے امامت کی اجازت ہوگی؟ برائے کرم جواب ارسال فرماویں۔
2183 مناظر
Q.
اس شخص کی کیا سزا ہے جو کہ جان بوجھ کر بغیر کسی معقول وجہ کے حمل ساقط کرواتا ہے؟
1499 مناظر
Q.
میرا دوست اسکول میں پینٹ ٹخنوں سے اوپر رکھتا ہے۔ اس کو ٹیچر نے کہا کہ پینٹ نیچے کرو اس نے کہا کہ یہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ اس نے ہمارے ایک مسلمان ٹیچر سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ لازمی نہیں ۔ اپنا اختیار ہے ٹخنہ ننگا کرو یا نہ کرو۔ اس مسئلہ میں آپ کی طرف سے فتوی کی ضرورت ہے۔
1651 مناظر
Q.
میرے کمرہ کے ساتھی نے اپنے گھر والوں کے کچھ فوٹو دیوار پر لگا رکھے ہیں، میں نے اس سے کہا کہ یہ اچھا نہیں ہے لیکن اس نے مجھ سے کہا کہ اس کا دارومدار نیت پر ہے اور میری نیت شرک کی نہیں ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے کمرہ میں نماز پڑھ سکتاہوں اور کیا دیوار پر فوٹولٹکانے کا کوئی اور نقصان ہے؟
4697 مناظر
Q.
میں سعودی عرب میں ایک کمپنی میں کام کرتا تھا۔ پھر دوسری نوکری یمن میں ملنے کی وجہ سے بغیر کمپنی کو بتائے میں سعودی عرب سے آگیا (یعنی استعفیٰ نہیں کیا چھٹی پر آکر واپس نہیں گیا)۔ میں نے نوکری کے جس معاہدہ پر دستخط کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ اگر میں بغیر نوٹس دئے ہوئے نوکری چھوڑوں گا تو مجھے ایک تنخواہ جو کہ سات ہزار ریال ہے دینا ہوگی۔لیکن میں نے کمپنی سے بات کی اور انھیں کہا کہ مجھے او رمیری فیملی کا تم لوگوں نے ٹکٹ نہیں دیا اور منافع بھی نہیں دیا اس لیے میں پوری تنخواہ نہیں دوں گا بلکہ صرف تین ہزار ریال دوں گا۔ اس پر وہ لوگ راضی ہوگئے ۔ (شاید ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا)۔ میں نے اپنے دوست سے کہا جو کہ اسی کمپنی میں کام کرتے ہیں کہ تم انھیں تین ہزار ریال دے دو او رمیں تمہیں یہاں پر اس کے برابر رقم دے دوں گا۔ لیکن وہ بہت ضد اور اصرار کے ساتھ یہ کہنے لگے کہ کمپنی نے بہت سے ملازمین کا پیسہ نہیں دیا ہے اس لیے تم بھی ان کو واپس مت کرو۔ اگر ایسا ہی ہے تو تم وہ پیسے کسی غریب کو دے دو۔ آپ بتائیں میں کیا کروں؟
3203 مناظر
Q.
ملازموں کے لیے NPS(نئی پنشن اسکیم) آئی ہے جو کہ سود پر مبنی ہے۔ حکومت ہمارے پیسے روک کر اسے لائف انشورنس یا کوئی اور جگہ لگاکر اس کے سود سے ہمیں پنشن دے گی۔ کیا ایک مسلمان کو اس پنشن اسکیم کو قبول کرنا چاہیے؟ سوال کافی سنجیدہ ہے، مہربانی ہوگی جواب مل جائے۔
2114 مناظر
Q.
میں نے ابھی انجینئرنگ کی ہے۔ نوکری نہیں ملی کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے گھر کا خرچ بھائی چلاتے ہیں اور وہ رشوت لیتے ہیں اور گھر میں گیس کا بھی غیر قانونی کنکشن ہے ، مطلب کھانا وغیرہ سب حرام کا ہے۔ اس حالت میں کیا کیا جائے، گھر والوں کو سمجھایا مگر وہ نہیں مانتے ہیں؟
1589 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ میرا ایک دوست ہے وہ سعودی عربیہ میں میرے ساتھ ہوتا ہے ان کے یہاں ایک عرب ایجنٹ ہے جو پاسپورٹ آفس کے مسائل حل کرتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ تم لوگوں کو میرے پاس لایا کرو میں آپ کو کمیشن دوں گا یعنی اگر آپ ایک بندے کو لے کر آتے ہیں اور ان سے میں دس ہزار ریال لیتا ہوں تو میں آپ کو اس میں سے ایک ہزار ریال دوں گا ۔ تو کیا یہ کمیشن لینا جائز ہے کہ نہیں؟
1639 مناظر
Q.
میرے دادا کی پراپرٹی تھی جو میرے چچا نے غیر قانونی طور پر ہتھیا لی۔ یہ لوگ کل دو بھائی اورچار بہنیں ہیں۔ اب اس پراپرٹی پر میرے چچا نے کاروبار شروع کیا ہے تو کیا میں ان کے پیسے کا کھانا کھا سکتاہوں یا ان کے پیسے استعمال کرنا میرے لیے جائز ہے یا ناجائز؟
1552 مناظر
Q.
میرا سوال ہے کہ میرے دانتوں میں سوراخ ہے اور کھانے پر در ہوتا ہے تو میں جاننا چاہتاہوں کہ سوراخ سیمنٹ سے بند کرسکتا ہوں کیا؟
1499 مناظر
Q.
کیا انسان اپنی بیوی کی شرم گاہ کو دیکھ سکتا ہے؟ (۲) کیاانسان اپنی بیوی کی شرم گاہ کو چوم سکتا ہے یا نہیں؟ (۳) جب بیوی کو حیض آیا ہوا ہو اور انسان کا شہوت کا غلبہ ہو تو کیاانسان اپنا عضو عورت کی ٹانگوں یا جسم کے کسی اور حسے میں مار کر یعنی رگڑکر انزال کرسکتا ہے؟ اس پر کوئی گناہ تو نہیں؟ (۴) اپنی بیوی کے پستان منھ میں ڈال کر چوس سکتا ہے یا نہیں؟
6797 مناظر
Q.
اگر کسی بھی دینی جماعت کا امیر حکم دے کسی ایسے مسئلہ کے بارے میں جس میں ایک ہی مذہب کے علماء کا اختلاف ہو یعنی کچھ لوگ اس کو مباح کہہ رہے ہوں اورکچھ اس کو حرام کہہ رہے ہوں توامیر اگر حکم دے کہ مباح والا کام کرو، تو کیاامیر کا حکم ماننا جائزہے، مثال کے طور پر علماء دیوبند میں سے کچھ کہتے ہیں کہ ویڈو بنانا دین کی اشاعت کے لیے جائز ہے، جب کہ کچھ کہتے ہیں کہ حرام ہے تواگر امیر یہ کہے کہ تم دین کی اشاعت کے لیے ویڈیو بناؤ تو کیا اس معاملے میں امیر کی بات ماننا جائز ہے، یا انکار کردینا چاہیے؟
2629 مناظر
Q.
میں جامعہ سے بی اے کیا ہے اور اس کے بعد بی ایڈ اور کئی کورس میں داخلہ لینے کی کوشش کی اور اس کے علاوہ نوکری کے لیے بھی کوشش کررہاہوں لیکن کوئی مناسب نوکری نہیں مل رہی ہے اور گھر میں والد صاحب کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے۔ جامعہ میں ایک بی ایڈ پرائیویٹ ہے جس میں داخلہ ہوسکتا ہے جس کے ذریعہ سے ان شاء اللہ کچھ امید ہے لیکن اس کے لیے دو سال کا ٹیچنگ تجربہ کا سرٹیفکیٹ ضروری ہے او رمیں نے کہیں پڑھایا نہیں ہے۔ اگر ہم کسی اسکول سے سرٹیفکیٹ بنوالیں تو کیا یہ جائز ہے؟
2558 مناظر
Q.
میں قصاب ہوں اور گوشت بیچتا ہوں۔ تکلیف یہ ہے کہ میرے گراہک جب گوشت لیتے ہیں تو صاف کرکے لیتے ہیں اور چربی تول میں نہیں لیتے، لیکن بعد میں تول کے اوپر سے لیتے ہیں اور اس طریقہ سے مجھے کافی نقصان ہورہا ہے ۔ اب میں نے اپنی دکان پر ایک تختی لگا دی ہے کہ صاف گوشت ایک کلو میں پچاس گرام کم آئے گا اور کانٹے کو پچاس گرام بڑھا دیا ہے۔ جب میں ایک کلو گوشت تولتا ہوں تو صاف کرکے تولتا ہوں جس میں پچاس گرام گوشت کم ہوتا ہے لیکن تول کے بعد پچاس گرام چربی اوپر سے ڈال دیتا ہوں جس سے اس کا وزن ایک کلو برابر ہو جائے۔ کیا یہ صحیح ہے؟ امید ہے کہ آپ میرا مسئلہ سمجھ گئے ہوں گے اور مجھ کو اللہ کے فضل سے صحیح راستہ بتائیں گے۔
2728 مناظر
First
Previous
128
129
130
131
132
Next
Last