دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 3145
متفرقات >> حلال و حرام
Q.
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس پیسہ کا کیا کریں گے جو کہ حرام ذریعہ سے کمایا گیا ہو؟
1812 مناظر
Q.
میں دینی مجالس میں ویڈیو گرافی کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، کیا شریعت میں ویڈیو گرافی بنانا جائز ہے؟
2389 مناظر
Q.
ہمارے کچھ احباب اور رفقائے کار وقت وقت پر ہم سے لون مانگتے ہیں ،ان کے غیر ضروری اخراجات کی وجہ سے یہ ان کا معمول ہے۔ میں ان کے سامنے سچی بات نہیں بول سکتاہوں اور جھوٹ بولدیتا ہوں کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔یہ اس لیے کہ میں جانتا ہوں کہ واقعی وہ ضرورتمند نہیں ہوتے ہیں، بلکہ یہ ان کی عادت ہے۔جب کہ میں لون ایسے لوگوں کو دیتا ہوں جن کی ضرورت واقعی ہو۔ اس لیے ایسے لوگوں سے جھوٹ بولنا جو ضرورتمند ن نہ ہوں بلکہ ان کی عادت ہو، صحیح ہے؟ یا میں ارتکاب گناہ کررہا ہوں۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔
2046 مناظر
Q.
بتوں کا خریدنا اور بیچنا کیسا ھے، میرے ایک دوست اکثر پرانےچھوٹے بت خریدتے ھیں اور بیچھتے ھیں، بعض اوقات کافروں کو بھی آثار قدیمہ کے طور پربیچھتے ھیں،کمائی کیسی ھے اس کام کی،(2)آج کل ھر کسی کے گھر میں نا جائز تصویریںھیں،اکثر ڈبوں کے ساٹھ آتے ھیں جب وہ کوئی چیز خریدتے ھیں، ان کے گھر جانا کیسا ھے۔(3) اگر کوئی لوگوں کی تصویریں ضایع کر دے،یا پھاڑ کر دے تو کیا اس کو تاوان دینا پڑیگا مثلاً کاغذ ،رنگ وغیرہ کے(4)راستوں کی تصویروں(عورتوں کے تصوہروں کے علاوہ) کے دیکھنے کا کیا حکم ھے،ابتلائے عام ھے آج کل(5)تصویر کے شرعی احکام مفتی محمد شفیع صاحب صفحہ 86 میں لکھا ھے کہ"لیکن اگر ناقص تصویر میں چھرہ موجود ھو خواہ باقی بدن نہ ھو تو ایسی تصویر کا استعمال اکثرفقھ کے نزدیک جائز نھیں،مگر بعض حضرات حنفیہ اور اکثر مالکیہ اس کت استعمال کو جائز فرماتے گیں" یھاں سر کے ساتھ اور زیادہ سے زیادہ کیا ھو کہ تصویر ناقص رھے گی اور ان کے ھاں آستّعمال جائز ھوگا...؟؟؟
9651 مناظر
Q.
مفتی صاحب چند مسائل پوچھنا چاہوں گا: (۱)کچھ اسلامی مہینوں کے شروع ہونے پر کچھ لوگ ایس ایم ایس کرتے ہیں کہ ایک حدیث میں ہے کہ جو کوئی کسی کو فلاں مہینے (مثلاً رجب) کی آمد کی خبر دے گا وہ جنت میں جائے گا۔ کیا ایسی کوئی حدیث ہے؟ (۲)کچھ لوگ ایس ایم ایس میں درود شریف لکھ کر بھیجتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تین بار درود پڑھ کر ایس ایم ایس آگے بھیج دو، یہ صدقہ جاریہ ہوگا۔ اسی طرح کچھ ایس ایم ایس میں اللہ کے نا م ہوتے ہیں اور کچھ ایس ایم ایس دعائیں ہوتی ہیں۔ تو کیا ایسے ایس ایم ایس کو آگے بھیجنے سے صدقہ جاریہ ملے گا؟ کیا پتہ کہ جس کو ایس ایم ایس بھیج رہے ہیں وہ کس حالت میں ہوگا، ہو سکتا ہے وہ باتھ روم میں ہو او روہاں ہی موبائل کھول کر ایس ایم ایس پڑھ لے، اس سے قرآنی آیات اور حدیث کی بے ادبی کا بھی اندیشہ ہے۔
2036 مناظر
Q.
ٹیکسی چلانے والے غیر محرم کو لے کر کہاں تک سفر کرسکتے ہیں؟ اسکول میں پڑھنے والی طالبات کو اسکول میں چھوڑنا اور واپس لے کر گھر میں چھوڑنا کیسا ہے؟ اسی طرح کسی اکیلی عورت کو ٹیکسی میں سوار کرنا کیسا ہے (اجرت کے لیے)؟ مہربانی کرکے جوابات سے مستفیض فرمائیں۔
2529 مناظر
Q.
میں ایک کمپنی میں اکاؤنٹ کا کام کرتا ہوں، جو اپنی لائٹ اور دوسری اشیاء کرایہ پر فلم اور اشتہار کو دیتے ہیں۔ میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میرے لیے کام کرنا جائز ہے یا نہیں اور حلال روزی ہے یا نہیں؟
2471 مناظر
Q.
کمرشیل (تجارتی) بینک میں روپیہ رکھنا کیسا ہے؟
1668 مناظر
Q.
فال نکالنا یا کسی حضرت کے پاس جانا کہ کوئی کام کرنے جارہا ہوں تو کیا یہ میرے لیے بہتر ہے یا نہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں کہ یہ جائز ہے یا نہیں؟(۲) اور کسی تعویذ والے کے یہاں جانا کہ تعویذ شرعی تقاضاء کے مطابق ہے یا نہیں؟اس کو جاننے کے لیے کیا طریقہ ہے؟
6689 مناظر
Q.
کیا آئی ٹی کمپنی میں کام کرنا درست ہے؟ اس میں بینکوں، انشورنس یا دوسرے حرام منصوبے کی سوفٹ وئیرکی تیار ی میں مدد کی جاتی ہے، آئی ٹی کمپنی برا ہ راست اس میں ملوث نہیں ہے ، لیکن اس میں کمپیوٹر سسٹم کو تیار میں مدد کی جاتی ہے۔
2234 مناظر
Q.
جناب مفتی صاحب،ایک شخص نے مندرجہ ذیل جگھوں میں کام کیا ھے،آپ بتائیں کہ اس کا آمدنی حلال تھا یا نھیں(1)امریکا کے ایک دکان پر کھانا پکھا کر لوگوں کو فروخت کیا جا تا تھا،لیکن وھاں پر سور کا گوشت نھیں بیچا جاتا تھا۔اورصرف بعض مرغی کے گوشت پرحلال لکھا جاتا تھا لیکن غالب گمان یہ ھے کہ وہ بھی صحیح اسلامی طریقے پر زبح نھیں کیا جاتا تھا اور باقی گوشت کافروں کا تھا(کافروں کا زبح یا جس طرح وہ جانوروں کو مارتے ھیں کیا ھوا)۔اس کے علاوہ وھاں عام مشروبات مثلا پانی،پیپسی وغیرہ تھا کوئے شراب نھیں تھا۔اس شخص کا کام کھانا تیار(پکھانا،وغیرہ) کرنا،مندرجہ بالا چیزوں کا بیچنا اور صفائی تھا۔اور اس شخص کوحکومت کی طرف سے وھاں کام کرنے کا اجازت بھی نھیں تھا.؟؟
3359 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے گھر وں میں اذان دینے والی گھڑیاں موجود ہیں جو پابچوں وقت کی نمازوں کے لیے اذان ازخود دیتی ہیں، کیا ایسی اذان جو گھڑی ، یا فون یا کمپیوٹر سے نشر ہورہی ہو اس کا جواب دینا چاہئے یا نہیں؟ کیا ایسی گھڑیوں وغیرہ کی آواز بند کردینی چاہئے؟ کیوں کہ اکثر لوگ مختلف کاموں میں مصروف ہوتے ہیں، یا بچے شور کر رہے ہوتے ہیں، یا سب سے بڑی مصیبت ٹی وی چل رہا ہوتا ہے۔
2219 مناظر
Q.
کیا سعودی عر ب کے بینکوں میں سوفٹ ویئر ٹیسٹر کے طورپر کام کرنا جائز ہے؟ جس میں سودی کاروبار ہوتا ہے۔ میرا کام سوفٹ وئیر کو ٹیسٹ کرنا اور جانچنا ہے جسے صرف سعودی بینک استعما ل کرے گا۔ بینک میں اسلامی اور غیر اسلامی بینک کاری ہوتی ہے، جب کہ میرا کام صرف سوفٹ وئیر ٹیسٹ کرنا ہے، اکثر سوفٹ وئیر وں میں غیر اسلامی بینک کاری ہوتی ہے۔ براہ کرم، بتائیں اس طرح کے پیشہ سے کمائی حلال ہوگی یا حرام؟
1583 مناظر
Q.
ایک شخص مثلاً زید کسی غیراسلامی یورپی ملک میں جائے، تاکہ اپنے لیے اور والدین کے لیے وہاں پیسے کمائے وہاں جاکر جھوٹی اور سیاسی کیس دے تاکہ اسے وزیہ مل کسے، اس طرح وزیہ ملنے کے بعد آخر کار اس کو وہاں کی شہریت مل جائے۔ اس کا وہاں جانا کیسا ہے اور اس طرح ویزہ اور شہریت حاصل کرنا کیسا ہے اور کیا اب اگر وہ وہاں رہے پیسے کمائے کاروبار اور پڑھائی کرے اور وہاں حکومت سے جو مالی مدد ملتی ہے بیماری کے وقت وغیرہ اس کا لینا کیسا ہے؟ نوٹ قانوناً دو باتیں ہوسکتی ہیں: (۱) اب جس طرح شہریت ملی ہے، وہ وہاں کا شہری ہے۔(۲) شہریت ٹھیک نہیں کیونکہ جھوٹی کیس تھی۔
2358 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ میرے موبائل میں اللہ کا نام عربی میں ہے، ساتھ ہی اللہ کے ۹۹ اسماء کا ایک ویڈیو بھی ہے جس میں آواز کے ساتھ اسکرین پر اللہ کے نام ایک کے بعد ایک آتے جاتے ہیں۔میں ان کو کبھی کبھی سنتا ہوں اور یاد بھی کرنے کی کوشش کرتاہوں، کیا موبائل میں اس کا رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ساتھ ہی مسجد کے فوٹو بھی ہیں وہ بھی رکھنا جائز ہے یا نہیں؟
2550 مناظر
Q.
سیگریٹ نوشی اوتمباکو کا استعمال کرنا اسلام میں جائز ہے خواہ یہ حلال ہو یا حرام؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔
1728 مناظر
Q.
میں سرکار ی اسپتال میں دانت کا ڈاکٹر ہوں، کیا میں اپنی خدمت ، دوائی یا دانت کی تبدیلی یافٹنگ پر پیسے لے سکتا ہوں؟ جو اسپتال میں فراہم نہیں ہوتے ہیں اور مجھے خود اس کا انتظام کرنا پڑتا ہے، کیا میں اس پر منافع لے سکتا ہوں؟ مزید یہ کہ اگر میں ضابطہ کے مطابق صحیح وقت نہ دے سکوں تو کیا مجھے گنا ہ ہوگا؟
1476 مناظر
Q.
میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گیسٹ(عارضی) استاذ ہوں، مجھے تھوڑی رقم معاوضہ میں ملتی ہے، میں نے ماسٹر ڈگری(ایم اے) انجینئرنگ میں حاصل کی ہے۔ میرے پاس ایک جگہ میرٹھ (یوپی) سے کسی پرائیویٹ کالج سے آفر آیا کہ میں وہاں جاکے ایک فارم بھردوں کہ میں وہاں کے اس کالج میں ملازم ہوں ، کیوں یوجی سی کی ٹیم اساتذہ وغیرہ کی تعلیم چیک کرتی ہے پھر اسی اعتبار سے وہ اس کالج کو درجہ دیتی ہے۔ میں میرٹھ گیا اور میں نے وہاں کے ملازم ہونے کا فارم بھردیا حالانکہ میں وہاں کا ملازم نہیں ہوں۔ اور اس فارم بھرنے کے لیے کالج والوں نے مجھے کچھ رقم دی ہے معاوضہ کے طور پر، کیا شریعت کی نظر میں یہ رقممیرے لیے جائز ہے؟ اکثر پرائیویٹ کالج وغیرہ ایسا کرتے ہیں وہ یوجی سی والوں کو دیکھا تے ہیں کہ فلاں استاذ ہیں، انہوں نے ماسٹر ڈگری حاصل کررکھی ہے اور وہ ہمارے یہاں ملازم ہیں، چیک کرنے کے وقت وہ جھوٹ بولتے ہیں، کہ وہ آج کل چھٹی پہ ہیں، یا کہیں سیمینار میں شریک ہونے کے لئے گئے ہیں، وغیرہ۔
2203 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین بیچ اس مسئلے کے: حکومتِ برطانیہ نے ماضی قریب میں اپنے تمام ہوائی اڈوں میں جامہ تلاشی (فل بوڈی سکریننگ) کا حکم صادر کیا ہے۔ یہ سکرینر مسافروں کے جسموں کی ایکسرے کی طرح کی تصاویر بناتا ہے جس کی وجہ سے لباس کے نیچے اگر کوئی چیز چھپائی گئی ہو تو اس کا پتہ چل جاتا ہے۔ ہوائی اڈوں کی سکیورٹی مسافر کی ننگی ساخت دیکھ سکتی ہے؛ جس کے متعلّق معلومات کی کاپی تٍذییل میں شامل ہے۔ حکومت نے اس سکریننگ کے لئے ایوانِ عمل میں درجۂ ذیل اصول تجویز کئے ہیں: ۱) ہر مسافر کی جانچ ضروری نہیں بلکہ جس مسافر کے بارے میں سکیورٹی کی رائے بنیگی اسکو جانچاجائے گا۔ ۲) تصویر دیکھنے والا آفسر مسافر کو دیکھ نہیں سکیگا۔ وہ آلۂ تلاشی سے دورکسی اور جگہ میں ہوگا۔ نیز آلۂ تلاشی کے پاس کھڑا آفسر تصویر نہیں دیکھ سکیگا۔ ۳) تصویر دیکھنے والے آفسر کے مقام میں جانے کی عمومی اجازت نہیں ہوگی۔ ۴) جانچ کے بعد تصویر کو ختم کیا جائے گا۔ دو بارہ اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ ۵) تصویر کے سلسلے میں یہ احتیاطی پہلو رکھا گیا ہے کہ اس سے کسی کی شناخت ممکن نہیں ہوگی۔ ۶) مرد مسافر مرد تصویر دیکھنے والے آفسر اور عورت مسافرہ عورت دیکھنے والی آفسر کی درخواست کرسکتی ہے۔ ۷) جامہ تلاشی سے انکار کرنے والے کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ مذکورہ تفصیل کے بعد درجۂ ذیل سؤالات کا حل مطلوب ہے: ۱) مذکورہ جامہ تلاشی کی شرعاً کیا حیثیت ہوگی؟ ۲) جامہ تلاشی کا اندیشہ ہوتے ہوئے سفر کے جواز میں کیا تفصیل ہوگی؟ حج فرض، حج نفل، عمرہ، تجارت،زیارتِ والدین و اقرباء، تبلیغی جماعت، اصلاحی دورہ، تفریح و سیاحت کے اسفار میں کیا حکم ہوگا؟ ۳) مذکورہ اسفار کے علاوہ دیگر صورتوں میں کس اصول پر مسافر کی رہنمائی کی جائیگی؟ قران اور حدیث کی روشنی میں مدلّل جواب عنایت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں
2189 مناظر
Q.
کیا سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لیے رقم دینا جائز ہے یا نہیں؟ اس ملازمت سے حاصل کمائی حلال ہے یا نہیں؟
2973 مناظر
First
Previous
122
123
124
125
126
Next
Last