دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 777
عبادات >> حج وعمرہ
Q.
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان عظام مندرجہء ذیل مسائل کے بارے میں کہ: ۱) آجکل حرمین شرفین مین حج و عمرہ کے دوران جو ہجوم اور بے پردگی عام ہے،ایسے حالات میں عورتوں کے لئے حج و عمرہ کے لئے جانا کیسا ہے؟ ہمارے یہاں کے بعض عالم صاحب کا کہنا ہے کہ فرض حج بھی حج بدل کروانا چاہئے، کیونکہ جسطرح حج فرض ہے اسی طرح پردہ بھی فرض ہے۔چونکہ بے پردگی عام ہے ،اس لئے پردہ کی حفاظت کی خاطر حج فرض ہو نے پر بھی حج بدل کروانا چاہئے۔کیا مسئلہ ایسا ہی ہے؟ ۲) بعض لوگ کہتے ہیں کہ عورت اگر اپنی حج فرض ادا کر چکی ہو تو اب ان کو نفل حج و عمرہ کے لئے نہیں جانا چاہئے،کیونکہ وہاں بے پردگی عام ہے۔اگرچہ وہ خود باپردہ کیوں نہ ہو۔ کیا ایسی حالت میں ان کے لئے نفل حج و عمرہ کے لئے جانے کی شرعا کیسا ہے؟مدلل جواب مرحمت فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔
1803 مناظر
Q.
زید طواف زیارت کئے بغیر ہندوستان لوٹ آیا اور اپنی بیوی سے ہمبستری ہوتا رہتا ہے۔ اب جب تک وہ طواف زیات نہ کرلے ، اس پر کس طرح کا جرمانہ واجب ہوگا؟
1855 مناظر
Q.
زمزم کا پانی کھڑے ہوکر کیوں پیا جاتا ہے؟ اور کتنی سانسوں میں اسے پینا چاہئے؟
3802 مناظر
Q.
(۱) عصر کی سنت پڑھ رہاتھا کہ جماعت شروع ہوگئی ، دورکعات پر سلام پھیر دیا اور جماعت میں شریک ہوگیا تو کیا سنت کی قضا واجب ہوگی؟ (۲) ایک آدمی بیمار ہے اور عمرہ میں کسی کو اپنے پیسے سے بھیجنا چاہتا ہے تاکہ وہ اس کے لئے وہاں دعا کرے تو کیا اس کے پیسے سے کوئی بھی آدمی عمرہ کرسکتا ہے؟ پیسے صرف آنے جانے کا دے رہا ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔
1227 مناظر
Q.
پہلے رمضان کو ہم عمرہ میں جانے کا ارادہ کررہے ہیں۔احرام کی چوڑائی بہت زیاد ہ ہے،کیا ہم اپنے پیرکی لمبائی کے حساب سے اسے کاٹ سکتے ہیں؟ اس کی سلائی نہیں کریں گے۔کیا احرام کے دوسرے کپڑے خرید لیں جو ہمارے پیروں پر فٹ ہوں؟ ہمارے بچے بھی جارہے ہیں مگر ان کے لیے احرام کا مسئلہ ہے۔ہمیں اسے ان کے پیروں کے سائز کے مطابق کاٹنا ہوگا؟ اگر اس کی اجازت نہیں ہے تو ہم اسے پاکستان سے منگوانے کی کوشش کریں گے؟
2073 مناظر
Q.
کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر پر جاکر ان سے فریاد کرسکتے ہیں؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اطہر پر بیٹھ کر ان سے شکایت کرسکتے ہیں؟ کیا آ پ صلی اللہ علیہ وسلم قبر سے باہر آسکتے ہیں، کیا ایسا عقیدرکھنا درست ہے؟
1619 مناظر
Q.
کچھ سال پہلے میں عمرہ کے لیے گیا تھا۔جدہ ایئر پورٹ میں جب کہ میں احرا م میں تھا ، میں ایک فون کیا ، اس کے لیے مجھے ایک سکہ ڈالنا پڑاتھا، کال پوری ہونے کے بعد میں نے اس سکہ کو واپس لے لیا، جب کہ یہ فون ہی میں رہنا چاہئے تھا۔ اب میں سوچتا ہوں کہ میرا سکہ اٹھانا دراصل چوری کرنا تھا، کیا میں صحیح کہہ رہاہوں؟ اب مجھے کیا کرنا چاہئے چونکہ میں حالت احرام میں تھا؟ کیا مجھے صدقہ کرنا چاہئے یا دم؟اس سکہ کی قیمت تقریبا ایک یا دو ریال تھی۔اسی درمیان میں اپنی بیوی کے ساتھ حج پر گیا، کسی نے بیوی کا پرس چوری کرلیا جس میں تقریبا دو لاکھ روپئے تھے اور جہازکا ٹکٹ بھی تھا جس کی وجہ سے کافی پریشانی ہوئی ۔
1250 مناظر
Q.
میں نے چار مرتبہ اپنی ماں کے لیے حج کی درخواست دی مگر ہر مرتبہ رد ہوگئی۔میری ماں کی عمر 65/ سال ہے۔ وہ کسی پرائیویٹ ٹور سے حج کرنے کے لیے جانا چاہتی ہیں۔ میرے اتنے پیسے نہیں ہیں کہ میں ان کے ساتھ جاؤں ، صرف ایک کی گنجائش ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میری ماں چلی جائیں مگر مسئلہ محرم کا ہے۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا ایسی صورت میں کیا وہ کسی ذمہ دار شخص کے ساتھ حج پر جاسکتی ہیں؟اس صورت میں حج قبول ہوگا؟ شکراً
1883 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی حاجی حج کے دوران اپنے حج کا عمرہ ادا کرنے کے بعد مدینہ شریف جائے اور وہاں سے واپسی پر اپنی ضعیفی العمری اور معذووری کی وجہ سے بغیر احرام گذارے اورعمرہ نہ کرے تو اس پر دم واجب ہے کیا؟
1737 مناظر
Q.
اگر کوئی حاجی /معتمرحج عمرہ کے ارادے سے ہندوستان کے کسی بھی شہر سے سفر کی ابتدا کرے اس حال میں کہ وہ بدون احرام باندھے ہوئے جدہ اپنے عزیز و اقارب کے پاس پہنچ جائے، پھر چند روز جدہ میں قیام کے بعد عمرہ/ حج کا ارادہ ہو تو اب حاجی اپنا احرام کونسی میقات سے باندھے (تنعیم سے یا پھر جحفہ سے) واضح فرمادیں؟
7578 مناظر
Q.
میں محکمہ ڈاک میں بطور کلرک کے کام کرتاہوں۔ میں اپنے والدین کو حج کرانا چاہتاہوں۔ لیکن میرے ساتھ مالی پریشانی ہے۔کیا حج کے لیے میں لون کی رقم استعمال کرسکتا ہوں؟ برائے کرم ہماری رہنمائی فرماویں۔ میں تمام رقم ایک سال کے اندر جمع کرسکتا ہوں۔
1145 مناظر
Q.
میں ریاض میں رہ رہا ہوں۔ میرے چھوٹے بھائی ، میری ماں اور بہن عمرہ کے لیے آرہے ہیں اور حرم میں دس سے پندرہ دن تک قیام کریں گے، ان شاء اللہ۔آفس کے کام کی وجہ سے میں ان کے ساتھ نہیں رہ سکتاہوں۔ میری بیوی مع تین سالہ بیٹی اور چارمہینے کے بیٹے ان کے ساتھ جانا چاہ رہی ہے۔میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا بیوی کو ان کے ساتھ بھیجنا اسلامی تعلیم کے مطابق درست ہے؟جب کہ میں نہیں جارہا ہوں، میری ماں(اس کی ساس) اور میری بہن پورے سفر میں ہر وقت ساتھ رہیں گی۔ کیا یہ عمرہ قابل قبول ہوگا؟اگر میں ان سب کے ساتھ جا سکتاہوں اور وہاں چھوڑ کر آسکتاہوں تو میں ایساکرسکتاہوں۔میر ی بیوی ان لوگوں کے ساتھ حرم میں ساتھ رہے گی اور پھر ان ہی کے ساتھ واپس ہوجائے گی۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرئیں۔
1429 مناظر
Q.
جو دنیا سے گزر چکے ہیں ان کے نام سے حج و عمرہ کرنے کا کیا حکم ہے، کرسکتے ہیں یا نہیں؟ او رزندوں کے نام سے حج و عمرہ کرسکتے ہیں کہ نہیں؟ تفصیل سے ملاحظہ فرماویں۔ ثواب کس کو ملے گا امام ابو حنیفہ کے نزدیک؟
1364 مناظر
Q.
میں نے عمرہ کیا ، مگر سعی کرتے وقت ریح خارج ہوگئی تھی، میں نے وضو نہیں کیا ، کیا میرا عمرہ ہوا یا نہیں؟
2457 مناظر
Q.
عمرہ اور حج کے بعد کیا داڑھی رکھنا ضروری ہے؟ مذہب اسلام داڑھی کے بارے میں کیا کہتاہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔
1639 مناظر
Q.
کعبہ کو بیت اللہ کیوں کہا جاتاہے؟ اللہ کو رہنے کے لیے کسی گھر کی ضرورت نہیں ہے؟
3800 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ میری بڑی بہن جو کہ غیر شادی شدہ تھی اس کا 22دسمبر2009کو انتقال ہوا۔ وہ سرکاری ٹیچر تھی۔ اس نے اپنے پیچھے پراپرٹی اور بینک بیلنس چھوڑا۔ میں سب سے چھوٹا بھائی ہوں اس کے ساتھ رہتا تھا۔ میں بے روزگار ہوں۔ میرے دو بچے ہیں ایک لڑکی جس کی عمر بارہ سال ہے اور ایک لڑکا جس کی عمر آٹھ سال ہے۔ وہ میری لڑکی کی شادی کے انتظامات کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتی تھی۔اس کے اوپرہاؤس ٹیکس اور درستگی چارج اور دیگر کو ادا کرنے کی ذمہ داری تھی۔میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کا بینک بیلنس اور دوسرے موجود نقد میری روزانہ کی ضروریات کو پورا کرنے کا واحد ذریعہ ہیں۔ میرے دوسرے تین بڑے بھائی سرکاری نوکری میں ہیں اور اپنی زندگیوں میں خوش ہیں۔ وہ لوگ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ اس کا نقد اور دوسرے زیورات اس کے حج بدل کے لیے دوں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اس طرح کی صورت حال کے اندراس کا قرض ادا کئے بغیر اور دوسری ذمہ داریاں جوکچھ بھی ہوں ان کو پورا کئے بغیر حج بدل کرنا جائز ہے؟
1418 مناظر
Q.
حج کے دوران اگر کسی عورت کو حیض شروع ہوجائے تو وہ اپنے فرائض کو کس طرح سے ادا کرے گی؟ از راہ کرم تفصیل سے جواب دیجئے تاکہ حج کے کسی بھی رکن کی ادائیگی میں کوئی کمی نہ رہ جائے او راس کا حج ادا ہوجائے؟
7843 مناظر
Q.
ہم دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ حج کیا تیسرے دن احرام سے آزاد ہوکر طواف زیارت سے پہلے انجانے میں ہمبستر ہوگئے اس صورت میں ہمارے حج کی کیا نوعیت رہی؟
2085 مناظر
Q.
میں اس سال اپنے شوہر کے ساتھ حج کرنے کا ارادہ کئے ہوئے ہوں اور فارم بھردیا ہے مجھے یہ بتائیں کہ ناپاکی کی حالت میں کیا کیا نہیں کرسکتے، او رجو ارکان بحالت حیض چھوٹ جائیں ان کو کس طرح سے او رکب پورا کریں گے؟ از راہ کرم کوئی ایسی جامع کتاب بتائیں جس میں اس طرح کے تمام مسائل آسان اردو میں دئے ہوئے ہوں خاص طور پر عورتوں کے مسائل ۔
1803 مناظر
First
Previous
28
29
30
31
32
Next
Last