دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 777
عبادات >> حج وعمرہ
Q.
بات یہ ہے کہ 2009/ میری امی میرے بڑے بھائی کے ساتھ میں انٹر نیشل پاسپورٹ سے حج کرنے گئی تھیں، اس میں نہ تو فنگر پرنٹ (انگلی چھاپ)تھا اورت نہ ہی ریٹین ٹیسٹ ہواتھا۔ اس باروالدہ میرے (چھوٹا بیٹا) اوروالد کے ساتھ دوبارہ حج کرنے اپنے میکے کے ایڈریس سے پاسپورٹ بنواکر دوبارہ جانا چاہتی ہیں، کیا یہ صحیح ہوگا؟ ہم لوگ اسی سال 2011/جانا چاہتے ہیں۔ براہ کرم، ہماری رہنمائی فرمائیں۔
1178 مناظر
Q.
مجھ پر قرض ہے تو کیا میں قرض کی ادائیگی سے پہلے حج کرسکتاہوں؟
1981 مناظر
Q.
زمزم کا پانی کیسے پیا جائے ؟کھڑے ہو یا بیٹھ کر ؟ اگر کھڑے ہوکر تو کیوں؟ تین سانس میں یا ایک سانس میں پینا چاہئے؟براہ کرم، اس بارے میں رہنما ئی فرمائیں۔
10596 مناظر
Q.
مدینہ منورہ کی حاضری ہو تو دعا کے لیے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی طرف منہ کیا جائے یا قبلہ کی طرف ؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
2995 مناظر
Q.
حج کے بارے میں سوال ہے۔ میں شادی شدہ عورت ہوں اور میرے دوبچے ہیں، بیٹا 5/ سال کا ہے اور بیٹی دوسال کی ہے۔ جہیز کے زیورات کی قیمت کی وجہ سے مجھ حج پر فرض ہے ، لیکن ہم حج پر بچوں کواپنے ساتھ لے جانے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں اور ہم بچوں کو گھر پر بھی چھوڑ نہیں سکتے ہیں چونکہ گھر میں ان کی دیکھ ریکھ کرنے والا نہیں ہے(ساس، ما ں اور نہ کوئی رشتہ دار)۔ میں بہت زیادہ فکرمند ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایسی صورت میں حج نہ کرنے کا عذر شریعت میں قابل قبول ہوگا؟ جب کہ حج فرض ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
1352 مناظر
Q.
والد ہ کے انتقال کے بعد میں نے ان کے لیے حج بدل کرنے کی نیت کی تھی مگر اب تک میں یہ حج نہیں کرسکاں ہوں۔ میری بیوی کہتی ہے کہ ہمارے پاس گھر نہیں ہے(ابھی وہ اپنے میکے رہ رہی ہے نیز بیمار ہے)حج کرنے کے لیے میرے پاس کافی پیسے ہیں لیکن بیوی کے ساتھ نہیں۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ میں کیا کروں؟ اگر میں والدہ کے نام عمرہ کروں تو کیا میری والدہ کو حج بدل کا ثواب ملے گا؟
1555 مناظر
Q.
(۱) میرے والدین سعودی میں رہتے ہیں ،میں بھی تین سال عمر سے یہاں رہتی ہوں، لیکن چھ مہینے پہلے میری شادی ہوئی اور میں پاکستان آگئی تھی ۔ اب پچھلے مہینہ میں اپنے والدین سے ملنے سعودی گئی ، میری فلائٹ کراچی سے جدہ تھی جب کہ میرے والد ین طائف میں رہتے ہیں، جاتے ہوئے میری نیت تھی کہ میں وہاں جاکر عمرہ بھی کروں گی۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں اس نیت سے گئی اور ہوا میں میقات بھی گذرگئی جو کہ میں احرام کے بغیر تھی تو کیا مجھ پر دم واجب ہوا یا نہیں؟ عمرہ میں نے سعودی جانے کے کافی دنوں کے بعد کیا تھا۔(۲) جو پکوان سنیٹر ہوتے ہیں یہ اگر ایسی تقریبات میں کا کھانا بنا کر دیں جس کی شریعت اجازت نہ دے جیسے میلاد یا چالیسواں وغیرہ تو کیا یہ صحیح ہے؟ اکثر آرڈر کا تو پتا نہیں ہوتاہے کہ کس تقریب کا کھانا ہے تو ایسے میں کیا کیا جائے ؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
1279 مناظر
Q.
حج اداکرنے کے فضائل اور شرائط کیا ہیں؟اگر میں عمرہ کرنا چاہوں تو اس کی کیا فضیلت ہے اور کیا شرط ہے؟براہ کرم، حج اور عمرہ کے فضائل کی تفصیلات الگ الگ تحریر کریں۔
6127 مناظر
Q.
میں پندرہ دنوں کے لیے پاکستان سے عمرہ کرنے جانا چاہتاہوں۔ حرم پاک میں نماز پڑھنے کے سلسلے میں کیا حکم ہوگا؟اتمام یا قصر؟کیا مسافر جو قصر پڑھ رہاہو ، کے لیے نفل پڑھنے میں کوئی حد ہے؟جیسے چاست ،اشراق ،م تہجد؟
2644 مناظر
Q.
کسی سے بغیر کسی نقصان کی شرکت کے صرف منافع کی شرکت کرنا جاجائزہے؟مثلا زید اگر یہ کہے کہ آپ اگر دوسال بعد عمرہ کرنا چاہتے ہیں تو ابھی آپ 25000/ روپئے جمع کردیں اور اگر ایک سال بعد عمرہ کرنا چاہیں تو 35000/ روپئے جمع کردیں اور اگر اسی سال عمرہ کرنا چاہیں تو 55000/ روپئے دیں ۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایڈوانس کی رقم کا استعمال بطور تجارت جائز ہے؟
1160 مناظر
Q.
زمزم ٹورس کا یہ اعلان کہ اگر کوئی صاحب 2012/ کا عمرہ کرنا چاہتے ہوں تو وہ 2011/ میں رقم جمع کردیں ، مثلاً 26500/ ۔ اگر رقم آپ 2012/ کودیں گے تو 26500/ کی جگہ 50000/ روپئے لگیں گے، سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
1032 مناظر
Q.
رکن یمانی کی کیا اہمیت ہے؟ میں نے انٹرنیٹ پر چیک کیا،اس سے معلوم ہوا کہ اس سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پیدائش کا قصہ متعلق ہے؟ کیا یہ صحیح ہے؟
10098 مناظر
Q.
میں سرکاری ملازم ہوں، حج کے لیے میرے پاس نہیں ہیں، بچت اور زیادہ انکم ٹیکس نہ دینے کے مقصد سے میں نے پی ایف میں مزید رقم بڑھادی ہے۔ پی ایف لینے کے لیے صرف تین یا چار ہی طریقے ہیں ،شادی ، ہوم لون یا علاج کے لیے پیسے نکال سکتے ہیں ۔ حج کے لیے پیسے نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔ حج کے لئے پیسے نکالنے کی صورت یہ ہے کہ میں میڈکل بل پیش کروں۔ اس کے علاوہ میرے پا س کوئی راستہ نہیں ہے، کیا اس مققصد کے لیے یہ طریقہ جائز ہے؟
2002 مناظر
Q.
(۱) حج کے دوران دو رکعات واجب الطواف کے بعد مقام ابراہیم کی دعا ور ملتزم کی دعا جو چند کتابوں میں دی گئی ہے ، پڑھنا ضروری ہے؟ (۲) طواف میں ساتوں کی چکروں کی دعائیں الگ الگ دی گئی ہیں ، کیا یہ دعائیں پڑھنا ضروری ہے ؟ یا ساتوں چکروں میں تیسرا کلمہ پڑھا جاسکتاہے؟اور اس کے علاوہ جو ہمارا دل چاہئے دعا مانگ سکتے ہیں؟ (۳) اگر کوئی غیر شادی شدہ لڑکی اپنے سگے بھانجہ یا بھتیجہ کے ساتھ حج کو جانا چاہئے تو جاسکتی ہے ؟یا اس لڑکی کے آس پڑوس سے اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ جارہاہے تو کیا وہ لڑکی ان کے ساتھ جاسکتی ہے ؟ جب کہ وہ میاں بیوی اس کے کوئی رشتہ دار بھی نہیں ہیں ، بس پڑوسی کی حیثیت سے ملاقات ہے۔
3624 مناظر
Q.
(۱)حج یا عمرہ سے متعلق اگر کسی شخص پر دم یا بدنہ عائد ہوجائے اور وہ شخص اپنے وطن پہنچ جائے اور اس کے بعد یہ بات اس کو معلوم ہو کہ اس پر یہ دم یا بدنہ عائد ہوا ہے تو ایسی صورت میں وہ کیا کرے؟ کیا وہ شخص اپنے کسی عزیز یا رشتہ دار جو وہاں رہتا ہو اس کے ذریعہ حدود حرم میں یہ دم یا بدنہ اپنی جانب سے کرسکتا ہے یا اپنے شہر ہی میں اس کو خود ادا کرسکتا ہے؟ (۲) مدینہ اور مکہ میں تقریباً ہر نماز کے بعد جنازہ کی نماز ہوتی ہے لیکن دونوں جگہ امام صاحب صرف ایک ہی طرف سلام بآواز بلند پھیرتے ہیں یہ کہاں تک درست ہے؟ (۳) امام کے پیچھے مقتدی کو خود کیا پڑھنا ہے او رکیا نہیں پڑھنا ؟
3164 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ میں سعودی میں ہوتاہوں، میں نے یہاں حج کیا اور ارکان پورا ہونے کے بعدحجام کے پا س بھیڑ ہونے کی وجہ سے میں نے اپنے بال خود کاٹے اور پھر میری بہن نے بال کاٹے، براہ کرم، بتائیں کہ یہ صحیح تھا یاغلط؟ یا کچھ دم دینا ہوگا؟ احرام سے پہلے کسی عالم سے پوچھاتو کہا کہ ارکان پورے ہونے کے بعدآپ اپنے بال کاٹ سکتے ہیں ۔ بہن نے بھی اپنے بال اور احرام نہیں کھولاتھا۔ براہ کرم، اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔
1257 مناظر
Q.
(۱) اس سال میں نے اپنے شوہر کے ساتھ حج کیا ہے۔ ہم لوگوں کو سب سے مدینہ منورہ بھیجا گیا تھا، جب ہم لوگوں کو مدینہ سے مکہ مکرمہ بھیجنے کی تاریخ آئی تو اس سے ایک دن پہلے میری ماہواری شروع ہوگئی، میں نے سب کے ساتھ ذو الحلیفہ پر اپنا احرام باندھ لیا اور احرام کی نیت سے مکہ چلی گئی اور سات دن تک احرام کی حالت میں اپنے کمرہ میں ٹھہر ی رہی ، پھرپاک ہونے کے بعد حرم شریف گئی اور عمرہ کیا ، کیا یہ طریقہ جو میں نے اپنا یا صحیح تھا ؟ یا مجھے بنا احرام باندھے ہوئے اور بنا احرام کی نیت سے مکہ جانا تھا؟ اور پاک ہونے کے بعد وہاں پہنچ کر مسجد عائشہ جا کر احرام باند ھنا اور نیت کرنی تھی جس سے زیادہ دن احرام کی پابندیوں میں نہ رہتی ، ان دنوں میں کونسا طریقہ صحیح ہے؟(۲) اگر کوئی شخص پہلی مرتبہ طواف کرنے میں ہرچکر پر دو رکعات نفل پڑھتا رہے تو کیا یہ درست ہے؟یا اس نے انجانے میں کیا ؟ بعد میں کسی نے بتایا کی طواف کے سات چکر پورے کرنے پر دو نفل پڑھی جاتی ہے نہ ہر چکر پر ؟(۳) کچھ لوگ کہتے ہیں حدود احرام میں جہاں بھی ٹھہرے ہوئے ہوں وہاں کی کسی بھی مسجد میں نماز پڑھیں تو وہی ثواب ملتاہے جو حرم شریف میں پڑھنے سے ملتاہے ، کیا یہ بات درست ہے؟
1941 مناظر
Q.
(۱) یوم عرفہ کسے کہتے ہیں؟ (۲) کیا جس دن سعودی عرب میں حجاج کرام میدان سے عرفات میں سکوت کرتے ہیں اسی دن سے ساری دنیا کا یوم عرفہ ہوگا؟(۳) کیا پاکستان کے لوگ عرفہ کا روزہ سعودی عرب کے یوم عرفہ کے مطابق رکھیں یا کسی اور حساب کے مطابق روزہ رکھیں ، اس کے لیے کیا حساب ہوگا؟براہ کرم، تینوں سوالوں کا جواب تفصٰل سے دیں۔
10270 مناظر
Q.
کیا اہل کتاب کافروں کو آب زم زم اور سعودی عرب سے آئی ہوئی کھجوریں پیش کرنا جائز ہے؟ کیاغیر اہل کتاب کافروں کو آب زم زم اور سعودی عرب سے آئی ہوئی کھجوریں پیش کرنا جائز ہے؟
1222 مناظر
Q.
آئندہ سال میں اپنی بیوی کے ساتھ حج کرنے کا ارادہ کررہا ہوں ، ہم دونوں پر حج فرض ہے۔ اگر میری بیوی کو حمل ہوجائے تو اس کے لیے حج کرنا مشکل امرہوگا، میری بڑی بیٹی دوسال کی ہے۔ کیا ہم اس کے مقصد سے حمل کو روکنے کے لیے کوئی مانع حمل دوائی استعمال کرسکتے ہیں؟
1800 مناظر
First
Previous
25
26
27
28
29
Next
Last