دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1547
متفرقات >> دعاء و استغفار
Q.
حفظ قرآن اور قوت حافظہ کے لیے دعا
11689 مناظر
Q.
میں او رمیرے لڑکے بہت زیادہ پریشانیوں سے گزر رہے ہیں، دنیاوی، جسمانی، روحانی، مالی، اور بہت ساری بیماری مجھ کو ہیں۔ مجھ کو وضو بنانے میں آدھا گھنٹہ لگتا ہے ، میں بہت زیادہ چل نہیں سکتی ہوں، مجھ کو جوڑوں میں بہت سخت سوزش ہوتی ہے، بہت ساری بیماریاں ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ میں نے اتنی ساری اور اتنی شدید بیماریاں ایک شخص میں نہیں دیکھی ہیں۔ میرے لڑکے نماز و دعانہیں کرتے، ایسا بہت دنوں سے ہورہا ہے، ہوا ہے ، بہت سارے وظیفے پڑھ ڈالے لیکن پھر بھی پریشان ہوں۔ آپ سے دو درخواستیں ہیں: (الف) للہ کچھ مختصر وظائف بتائیں لیکن بہت قوی التاثیر ہو ضرورت پوری ہونے میں، میں طویل وظیفہ پڑھنے سے معذور ہوں۔ (ب) للہ مجھ کو اپنی تمام نمازوں کی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ دعافرمائیں کہ اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے،بہت مشکل آچکی، بہت دن ہوچکے، اتنی جانیں جاچکیں اور اتنے نقصانات ہوگئے، وغیرہ۔ میرا ایک بیٹا پچاس سال کا ہے، دوسرا چالیس اور تیسرا تیس سال کا غیر شادی شدہ۔
2801 مناظر
Q.
بچہ غصہ اور ضد بہت زیادہ کرتا ہے۔
7562 مناظر
Q.
میرا نام تنویر پٹھان ہے، میرا سوال ہے کہ میں میرا بھائی اور میرے والد ہم تینوں اچھا کماتے ہیں لیکن روزی میں برکت نہیں ہے جتنا بھی کماتے ہیں سب خرچ ہوجاتا ہے کوئی قرض بھی ادا نہیں ہورہے ہیں میرے والد کی نوکری میں بھی مسئلے چل رہے ہیں اور ہمارے ہر ایک کام رک جاتے ہیں کوئی کام صحیح نہیں ہورہا، ہم نے خوب قرض لیا ہے اس میں لون بھی شامل ہے ۔آپ ہمیں کوئی راستہ بتائیں جس سے ہماری روزی میں برکت آئے ہمارے کام خیریت سے ہوں، قرض کی جلد ادائیگی ہو او رہماری ساری مالی تکلیف دور ہو؟
2225 مناظر
Q.
میری بیوی حاملہ ہے اور میں اپنی بیوی اور بچہ کی صحت کو لے بہت زیادہ فکر مند ہوں ۔ برائے کرم مجھ کوحمل اور ڈلیوری اور نیک بچہ کے لیے کچھ دعا بتائیں؟
3522 مناظر
Q.
میرے ایک رشتہ دار کی طبیعت بہت خراب ہے سانس کی تکلیف ہے جو سردی میں بڑھ جاتی ہے۔ ابھی آئی سی یو میں ہیں کچھ نے بتایا اثر ہے آپ کوئی راستہ بتائیں۔
4296 مناظر
Q.
لائق صد احترام حضرات مفتیان کرام و علمائے دین درالعلوم دیوبند، حضور والا! میری ایک پرائیویٹ نوکری ہے میں شادی شدہ ہوں مجھے چار بیٹیاں، بیوی اور ماں ہیں، میرے سر پر قرض کا ایک بہت بڑا بوجھ ہے میں پانچ وقت کی نماز پاپندی سے ادا کرتا ہوں کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جو ادائیگی قرض کے لیے مستند ، سریع التاثیر اور مجرب ہو؟
1809 مناظر
Q.
میرا نام افتخار احمد ہے میں نے ایک کمپنی کھولی ہے جس کا نام اچیور ٹیلی کام سولوشن ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنے کاروبار میں خیر و برکت اور ترقی چاہتا ہوں۔ اس کے لیے مجھے کچھ وظیفہ یا نماز اور کوئی خاص دعا بتائیں۔ میرے لیے اور میرے گھر والوں کے لیے دعا کریں او رمیرے بڑے بھائی جن کا نام ذوالفقار ہے ان کے لیے بھی کی وہ سیدھے راستہ پر آجائیں،انھیں نشہ کرنے کی لت لگ گئی ہے اس کے لیے بھی کوئی علاج بتائیں۔
2108 مناظر
Q.
برائے کرم میری رہنمائی فرماویں میں شادی شدہ عورت ہوں۔ لیکن میرے والدین کے گھر کا ماحول بہت زیادہ خراب ہے۔ ہر ایک ایک دوسرے سے لڑائی کرتا ہے خاص طور پر میرے والد۔میرے تین بھائی اورایک بہن ہیں۔ دو چھوٹے بھائی کام بھی کررہے ہیں جب کہ میرے بڑے بھائی کے پاس پیسہ کمانے کے لیے کوئی کام نہیں ہے۔ ہر وقت میرا گھرلڑائی کے کلب جیسا لگتا ہے۔ میری چھوٹی بہن بہت اچھی ہے لیکن میرے والد ہمیشہ اس پر شک کرتے ہیں۔ وہ بہت چھوٹی ہے اورتعلیم یافتہ لڑکی بننا چاہتی ہے۔ میرے والد صاحب ہمیشہ میری ماں کو تکلیف دیتے ہیں اور بہت سی مرتبہ ان کو مارتے بھی ہیں۔ اب میں ان تمام صورت حال کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ برائے کرم میری اسلامی طریقہ پر مدد کریں۔ ان تمام چیزوں کو درست کرنے کے لیے اسلام کیا کہتاہے؟
2428 مناظر
Q.
کیا ہم ایک سو سال پرانے مکان میں رہ سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں غیر متوقع حادثات و واقعات کا تجربہ کررہے ہیں۔اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟
1310 مناظر
Q.
مجھے ہکلانے کی شکایت ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں، میں دعا [ربی اشرح لی صدری․․․․․پڑھتی ہوں ہر فرض نماز کے بعد سات مرتبہ۔ مگر کچھ افاقہ نہیں ہورہا ہے۔ آپ برائے کرم مجھ کو کوئی دعا یا کوئی وظیفہ بتلائیے کتنا بھی لمبا ہو یا مشکل ، میں ان شاء اللہ پوری کوشش کروں گی۔ میں کبھی یہ دعا بھی پڑھتی ہوں: [انی مسني الضر و أنت أرحم الراحمین (انبیاء)] کیا یہ پڑھنا ٹھیک ہے؟ برائے کرم اور دعا اور علاج بتلائیے اور میرے لیے دعا کیجئے۔
3107 مناظر
Q.
حضرت میں دبئی میں ملازمت کرتا ہوں میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں شادی کرنا چاہتاہوں گھر والوں کو بتاچکا ہوں مگر کوئی بات نہیں بن رہی ہے۔ میں نہیں چاہتا ہوں کہ کوئی گناہ کربیٹھوں میں تواللہ سے خود دعا کرہی رہا ہوں کہ جلد از جلد میری شادی ہوجائے آپ سبھی حضرات اور فتوی پڑھنے والوں سے گزارش ہے میرے لیے دعا کریں، اللہ کی ذات سے امید ہے وہ ضرور قبول کرے گا، اور اس کے لیے مجھے وظیفہ عنایت فرمائیں۔
1710 مناظر
Q.
یا قوی کا جو خاصیت ہے کیا ایسے شخص کے لیے پڑھ سکتے ہیں جو تعویذ دے کر لوگوں میں جدائی ڈالتا ہو، یہاں تک کہ ماں بچوں میں شوہر پیوی میں بھی جدائی ڈالتا ہے، مہربانی ہوگی۔ جلد جواب دیں۔
5105 مناظر
Q.
میں امیر ترین آدمی بننا چاہتاہوں اور صرف اللہ سے مانگتا ہوں۔ برائے کرم مجھے اس کے لیے کوئی مستند دعا، وظیفہ یا عمل بتادیں۔
3692 مناظر
Q.
میرے شوہر کا آٹھ سال پہلے انتقال ہوا۔ میرا بڑا لڑکا ہمیشہ میرا فرمانبردار تھا اور میرا اور گھر والوں کا خیال کرتا تھا، لیکن اب کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے وہ ہمیں نظر انداز کررہا ہے او رماں، بہن او رقریبی رشتہ داروں سے ملنااور ان کو دیکھنا نہیں چاہتاہے۔ میری ایک لڑکی کو گھریلو پریشانی ہے اس کا شوہر اس کی اور اس کے بچوں کی دیکھ بھال نہیں کررہا ہے اس لیے وہ بھی میرے ساتھ ہی ہے۔میرا لڑکا ہمیشہ بہت اچھا تھا اور ہر وقت ہر پریشانی میں میری مدد کرتا تھا، لیکن اب صورت حال مکمل طور پر الٹ گئی ہے۔ وہ میرا مالی اعتبار سے تعاون کررہا ہے لیکن وہ مجھ سے ملاقات کرنا نہیں چاہتاہے حتی کہ اس کے بچے بھی ہمارے پاس آنا نہیں چاہتے ہیں۔ اور بہنوں کے تئیں اس کا رویہ بہت جارحانہ ہے اور غصہ والا ہے۔ اس کی بیوی غیر ملکی ہے اور ہم پاکستانی ہیں۔ ان دنوں وہ بھی ہمارے بہت خلاف ہے۔ پہلے وہ اچھی تھی لیکن اب وہ بہت زیادہ بدل چکی ہے ہم اپنے لڑکے سے اور اس کے بچوں سے ...
1586 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ میری بڑی بہن ہیں جس کے رشتہ کے لیے لوگ آتے ہیں پر کہیں رشتہ نہیں جمتا، کئی بار بات اتنی آگے پہنچ گئی کہ ہمیں لگا کہ اب تو شاید یہاں شادی ہو جائے گی پھر ایک دم سے لڑکے والوں کی طرف سے جواب نہیں آیا او ربات ختم ہوگئی۔ ہمیں شک ہے کہیں کسی نے کچھ عمل شادی روکنے کے لیے تو نہیں کیا۔ کچھ وظیفہ بتائیں جس سے بہن کا جلدی رشتہ ہوجائے اور اگر کوئی بندش یا کسی طرح کی پریشانی ہے رشتہ میں تو دور ہوجائے؟ اور بہن کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں رہتی اس کی صحت کے لیے بھی وظیفہ بتائیں۔ ہمارے اس مسائل کے لیے اللہ سے دعا بھی کریں۔
3251 مناظر
Q.
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری بہن کو آٹھ دس سال سے نزلہ کھانسی زکام دم چڑھنے کی شکایت ہے کئی ڈاکٹروں کو دکھایا مگر کوئی فرق نہیں ہوا۔ مہربانی فرماکر آپ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس کو پڑھ کر میری بہن کو شفا مل جائے۔ کیا یہ وظیفہ میری بہن کے علاوہ میری والدہ پڑھ سکتی ہیں؟
6555 مناظر
Q.
دراصل میرا سارا کاروبار ختم ہوگیا ہے اورمیں قرض میں ڈوب گیا ہوں اور تقریباً ایک سال سے میں جو کام بھی شروع کرنے کی کوشش کرتاہوں وہ نوے فیصد ہونے کے بعد ختم ہوجاتاہے اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ کیا بندش بھی کوئی چیز ہے؟ میرے دوست کہتے ہیں کہ کسی نے بندش کردی ہے لیکن مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ میں کیا کروں۔ آپ میری رہنمائی کریں اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔آمین
6836 مناظر
Q.
میری ایک دوست ہے جو انڈین ہے اور برطانیہ میں رہتی ہے اور وہ ایک لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے جو پاکستانی ہے اس نے اپنے ماں باپ کو بتایا اور انھوں نے ایک مولوی سے استخارہ کروایا تو وہ اتنااچھا نہیںآ یا اور دوسرے مولوی سے کروایا تو اچھا ہے۔ اب وہ بہت بری الجھن میں ہے ۔اس نے اپنی مقامی مسجد میں ایک امام سے پوچھا اور اس امام نے کہا کہ اگر آپ دونوں کے گھروالے سب راضی ہوں تو صدقہ دے کر اللہ کے بھروسے چھوڑ کر شادی کرسکتے ہیں۔ وہ دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں او ران کا رشتہ کافی گہرا ہوچکا ہے۔ آپ برائے کرم ہماری مدد کریں۔
2119 مناظر
Q.
میرے کچھ مسائل ہیں جو میرے او رمیرے گھر والوں کے دماغ میں رات دن چلتے رہتے ہیں کہ ہم لوگ سب افراد جلد سے جلد امیر بنیں اور ہمارے گھر کے کام جلد سے جلد ہوں۔ جب میں اور میرے گھر والے کسی امیر گھر کو دیکھتے ہیں تو پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور بس وہاں سے پھر وہی آس۔ تو آپ ہمیں بولیے کہ جلد سے جلد ہمارے کام بنیں اور ہم لوگ امیر ہوں اور ہماری صحت میں، دولت میں، رزق میں اور عزت میں اور زیادہ برکت ہو۔ برائے کرم بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور کیا پڑھنا ہے؟ میں جانتا ہوں کہ یہ نادان سوال ہے۔ آپ برائے کرم مجھے معاف کریں اور اس کا حل بتائیں میں بڑی امید سے آپ کوای میل کررہا ہوں ایک عرصہ کے بعد مجھے یہ ویب سائٹ ملی ہے۔
2560 مناظر
First
Previous
63
64
65
66
67
Next
Last