دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1547
متفرقات >> دعاء و استغفار
Q.
چھ مہینے قبل میں نے شادی کی تھی، شادی سے پہلے میرے شوہر بہت اچھی کمائی کرتے تھے اور پیشہ سے انجینئر تھے، شادی کے دو مہینوں کے بعدہی ، آفس میں کچھ پریشانیاں تھیں اور اس نے ملازمت چھوڑ دی۔
2201 مناظر
Q.
جب میں نماز میں ہوتاہوں یا تلاوت میں ہوتاہوں یا ذکر میں تب اتنے برے خیالات آتے ہیں کہ جن کا میں ذکر کرنا بھی میں گناہ کبیرہ سمجھتاہوں اور شاید ان خیالات کی وجہ سے اللہ نہ کرے میرا ایمان بھی کم نہ ہوجائے ، مہر بانی کرکے اس کا کوئی حل بتائیں اور میرے لیے خاص دعا کریں۔
2468 مناظر
Q.
شوہر کا دوسری عورت میں دلچسپی لینا
3954 مناظر
Q.
میری بہن نے کچھ سال قبل اپنی مرضی سے شادی کی تھی. لڑکا ہمارے رشتے دار مے ہی تھا. مگر اسکی ماں اور باپ بلکل ہی اس رشتے کے خلاف تھے - کئی بار طلاق کرانے کی بھی کوشش کی اور ہم لوگوں کو بہت پریشان بھی کیا-
2528 مناظر
Q.
ہماری مسجد میں ہرفرض نماز کے بعد کچھ لوگ اپنے سرپر اپنا ہاتھ رکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں، کیا یہ عمل سنت سے ثابت ہے؟
1874 مناظر
Q.
صحیح احادیث سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنے کا کیا طریقہ ہے؟” مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام“اس کا پڑھنا کیسا ہے؟
8086 مناظر
Q.
میں کافی عرصے سے وسوسہ کا شکارہوں۔ ابھی حال ہی میں مجھے بہت زیادہ بے چینی ہوئی تھی اورمیں سو نہیں سک تھی۔ مجھے یقین نہیں ہوتاہے کہ میں نے کلمہ پڑھا تھا ، لیکن میرے ذہن میں کچھ اور ہے جیسے شرک۔ میرے ذہن میں بہت ساری باتیں آتی ہیں یا میں اسیکہتی ہوں مگر پھر بعد میں غلطی کا احساس ہوتاہے اور استغفر اللہ پڑھتی ہوں۔ میں ذہنی الجھاؤمیں متبلاء ہوگئی ہوں اور بھٹکتی رہتی ہوں کہ کیا میں نے شرک کیا یا نہیں؟مجھے کچھ معلوم نہیں ہوتاہے ۔ میں بہت زیادہ خوف زدہ ہوں کہ اللہ کو کیا منہ دکھا ؤں گیجب موت آئے گی۔ اپنے ایمان کی تصدیق کے لیے میں ہر وقت شہادت پڑھتی رہتی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ اللہ شرک کو معاف نہیں کرے گا لیکن میں فکر مند ہوں کہ کیا اس کی وجہ سے میرے شوہر مجھ پر حرام ہیں؟مجھے یہ معلوم نہیں کہ آیا میں نے کوئی بات زور سے کہی ہے یا نہیں یا میرے ذہن میں یہ خیالات گردش کررہے تھے۔ براہ کرم، میری ہدایت کے لئے دعا کریں ۔ میں بہت زیادہ مایوس ہوں اور اپنا ٹھکانہ جہنم دیکھتی ہوں یہ سوچ کر کہ میں گناہوں میں جی رہی ہوں۔
4321 مناظر
Q.
میری بیوی نمازی ، حجاب کرنے والی ، ہر وقت کی مسنون دعا ، منزل ، قرآن کی تلاوت کرتی ہے ، اس کے باوجود چھوٹی سے باتوں پر غصہ اور جھگڑا کرتی ہے، نیند نہیں آتی ہے(جادو کے سارے اثرات اس میں نظر آتے ہیں، نیند نہیں آنا، برے خواب دیکھنا ، کمر میں درد ، سر میں درد،رشتہ داروں سے تعلق نہیں، اپنے آپ سے الجھن وغیرہ)کسی عالم (عامل) نے جن کے ذریعہ دیکھ کر بتایا کہ کچھ کھلایا گیا ہے اور پینے کی تعویذ دیا (عالم عامل جماعت کے خیالات کے ہیں ان کے بھائی استاذ حدیث (شیخ الحدیث) ہیں۔ کیا یہ علاج کرنا جائز ہے؟(بیوی کو بتائے بغیر تعویذ پلانا ) وہ تعویذ لینا نہیں چاہتی ہے۔ اگر یہ گنا ہ ہے تو براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
3742 مناظر
Q.
میں اپنی صحت کے سلسلے میں پریشان ہوں۔ بیماری سے حفاظت پانے کے لیے کچھ دعا بتائیں تاکہ تاوقت مرگ صحتمند رہوں اور بغیر کسی تکلیف کے موت ہو۔ مجھے ہمیشہ خدشہ رہتاہے کہ میری صحت خراب ہوجائے گی اور پریشانی ہوگی۔ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں۔
1931 مناظر
Q.
میرا بیٹا آٹھ مہینہ کا ہے ، اس کی آنکھوں میں ایک پریشانی ہے وہ یہ کہ آنکھوں سے مسلسل پانی بہتاہے ۔ براہ کرم، دعا کریں اور کوئی وظیفہ بتائیں۔
2674 مناظر
Q.
(۱) سوال یہ ہے کہ شادی کو تین سال ہوئے ہیں اور میری اولاد نہیں ہے۔ بہت علاج کرواچکے ہیں، حکیمی ، ایلوپیتھی، سرجری ہر طرح کا علاج ہوچکاہے۔ پتاچلاہے کہ میرا ایک ٹیوب بند ہے، ڈاکٹر نے کہا کہ کافی سوجن بھی ہے، بچہ دانی کافی کمزور ہے بچہ ٹھہرنے کے لیے ۔ عامل سے بھی پتاکروایا تو معلوم ہوا کہ کچھ اثر ہے ہم میاں بیوی پر۔وہ بھی علاج چل رہا ہے۔ میں عاجز آچکی ہوں سارے علاج سے، دواسے ۔ براہ کرم، کچھ بتائیں۔ (۲) میری ساس ہم لوگوں کو بہت پریشان کرتی ہیں، جھوٹ ، مکاری ان کا کام ہے، ہم لوگوں کو آپس میں لڑواتی رہتی ہیں، اس وجہ سے ہم لوگ بہت پریشان حال رہتے ہیں، ان کے لیے کچھ وظیفہ بتائیں۔
2303 مناظر
Q.
میں کالج کا طالب علم ہوں اورعالمیت کا کورس کرنا چاہتاہوں، لیکن کوئی طریقہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔مجھے کیا کرنا چاہئے؟کونسی دعا پڑھوں؟ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں۔
2274 مناظر
Q.
بہت سے عاملین قرآنی علم کے ذریعہ عمل کرتے ہیں ، کیا حقیقی معاملہ جیسے شوہر کا پیار پانے یا دوبھائیوں کے درمیان جھگڑا وغیرہ ختم کرنے کی نیت سے ان عاملوں سے مدد لینا جائزہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں
2750 مناظر
Q.
अस्सलामु अलैकुम हजरत सवाल ये है कि मैँ कपडे की तिजारत करता हूँ मेरा काम बहुत ही हल्का चलता है सुबह से लेकर 2-3 बजे तक फेरी करता हूँ लेकिन मेहनत भी कभी कभी वसूल भी नही होती है मेरे तीन बच्चे है बीवी है मुझे आप कोई वजीफा बता दे कि मेरा काम ठीक से चल जाए कर्ज भी मुझ पर है उसके लिए भी आप दुआए फरमाए के गैब से अदा होने के असबाब पैदा हो जाए नमाज पाबँदी के अदा करता हूँ
1420 مناظر
Q.
میری شادی کو آٹھ سال ہوگئے ہیں اور الحمد للہ ہمارے دو بچے ہیں ۔ میرا سوال حقوق العباداور اخلاقیات سے متعلق ہے۔ میں اپنے شوہر، سسر اور میکے دونوں لوگو ں کے حقوق کو بخوبی سمجھتی ہوں اور ہمیشہ ان کا پورا خیال رکھتی ہوں۔ میں اپنے گھر میں دو بھائیوں کی اکلوتی بڑی بہن ہوں۔ میرے شوہر کے بے پرواہ رویہ کا علم ہمیں شادی کے بعد ہوا ، اور سسر والے بھی میرے شوہر کے اس رویہ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں مگر وہ کہتے ہیں کہ شروع سے ایسا ہی ہے ۔ شادی کے فوراً بعد سے ہی میرے شوہر کا رویہ بہت نامناسب رہا ہے ۔ مثلاً گھر میں مناسب وقت نہ دینا، گھر میں روزانہ دیر رات کو آنا ، بچوں کی ضرروتوں کو پورا نہ کرنا، گھر میں آکر بات نہ کرنا ، خاموش رہنا، بات بات پر الجھنا اور ڈانٹ ڈپٹ کرنا ، غرض کہ اب تو میں ان کے ساتھ پانچ سالوں سے اپنی والدہ کے گھر میں ہی رہتی ہوں تا کہ ان کی مالی پریشانیوں میں کچھ مدد کرسکوں۔ہم دونوں ایک ساتھ سات سالوں سے ایک گھر میں رہتے ہوئے بھی اجنبی کی طرح زندگی گذاررہے ہیں ، میرے شوہر کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے بلکہ اب تو وہ تین تین دن گھر بھی واپس نہیں آتے ہیں۔ اس الجھن کی وجہ سے میرے گھروالوں کا رویہ بھی میرے تئیں بہت خراب ہوگیا ہے۔ ان کے مستقل خراب رویہ کی وجہ سے میں بہت ہی مشکل زندگی گذارنے پر مجبورہوں۔ نصیب تو اللہ تعالی کی دین ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ ضرور میرے حق میں اچھاہی کرتاہے ۔ میرے لیے دین کے احکامات کی وضاحت بھی کردیں، مزید میرے حق میں دعا کی درخواست ہے۔ مجھے اپنے شوہر کے معاملات کی بہتری کے لیے کچھ پڑھنے کے لیے بھی بتائیں۔ (۲) ہم دونوں میں میاں بیوی کے تعلقات چھ سالوں سے قائم نہیں ہیں، اس کی وضاحت کردیں کہ ایسے حالات میں شریعت مجھے کیا کرنے کا حکم دیتی ہے؟(۳) میرے گھر والے جن کے لیے میں لاڈلی تھی، اب ان ساری وجوہات کی وجہ سے ہر وقت تند و تیز جملوں اور طعنوں کا ہر وقت شکار رہتی ہوں۔ ماں باپ اور بھائیوں کے حقوق بہنوں کے بارے میں ہماراپیارا دین ہمیں کیا تعلیم دیتاہے ؟ اور گھر والوں کے رویہ کی بہتری کے لیے بھی مجھے کچھ پڑھنے کے لیے بتائیں۔ آپ سے بہت زیادہ دعا کی درخواست ہے ۔ اللہ تعالی مجھے اپنے فرائض کی ادائیگی سے ہمیشہ باخبر رکھے اور میرے معاملات کو اپنی مرضی کے مطابق میرے حق میں اچھا کردے۔
4977 مناظر
Q.
آٹھ سالوں سے میں خواب دیکھ رہا ہوں۔ میں خواب میں مختلف عورتوں کو دیکھتاہوں اور ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتاہوں، خواب کے بعد دیکھتا ہوں کہ مجھے احتلام ہوا ہے۔ میر ی عمر 26/ سال ہے اور ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہے۔ میں نے ایک عامل کو اپنا مسئلہ بتایاتو ا س نے مجھے تعویذ دی ہے اور کہا کہ ایک جنیہ (عورت) تم سے محبت کرتی ہے۔ میں نے بہت سے علماء کرام بھی کو اپنا مسئلہ بتایا اور سبھی نے تعویذ دی ہے، مگر اب بھی میں خواب میں عورتوں کو عریاں حالت میں دیکھتاہوں اور ان کے ساتھ جنسی تعلق بناتا ہوں۔ میری جنسی طاقت بھی کمزرو ہوگئی ہے۔ مجھے خوف ہے کہ میں اپنی بیوی کو مطمئن نہیں کرسکوں گا۔ کسی نے مجھے کہا ہے کہ جنیہ نے تمہارے عضو خاص کے رگوں کو کمزور کردیا ہے، کیا یہ سچ ہے؟ میں پانچوں اوقات کی نماز پڑھتاہوں اور ہر صبح سورہ منزل پڑھتاہوں، لیکن تب بھی مجھے خواب آتے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ ان خوابوں سے بچنے کے لیے میں کیا کروں؟ نیز اس جنیہ سے کیسے بچوں؟ براہ کرم، مشورہ دیں کہ کیا میں شادی کروں یا نہیں؟
5380 مناظر
Q.
میں 26/ سالہ کنوارا ہوں۔ میرے والدین میرے لیے دلہن تلاش کررہے ہیں۔ گذشتہ دس سالوں سے اپنی غلطیوں کی وجہ سے مسلسل مذی نکلتی ہے جب بھی میں کچھ غلط سوچتاہوں اور کبھی کبھار منی نکلتی ہے۔ میں ہر وقت توبہ کرتاہوں، لیکن اب بھی وہی گنا ہوجاتاہے۔ اب میں بہت پریشان ہوں کہ اس سے میری مرادنگی پر اثر پڑے گا۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ اس صورت حال میں نکاح کی بات آگے بڑھاؤں یا اس سے روک جاؤں؟میں چونکہ بہت تذبذب میں ہوں اور جانکاری کی کمی بھی ہے۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ جنسی کمزوری کسے کہا جاتاہے؟کیا یہ مذکورہ بالا صورت ہے ؟یا یہ کہ کسی کے عضو خاص میں مباشرت کے وقت انتشار نہیں ہوتاہے؟
2505 مناظر
Q.
(۱) رمضان سے ابھی کچھ دنوں تک میرے ہر عمل پابندی تھی ، یہاں تک کہ میری ہر نماز تکبیر والی سے ہورہی تھی ، لیکن ابھی آٹھ یا دس دن پہلے مجھے کچھ کام سے سفر میں جانا تھا جس کی وجہ سے اب میرے سب اعمال دھیرے دھیرے چھوٹ گئے ، اب مجھے بہت افسوس ہورہا ہے کہ میں کیا کروں؟اب چاہ کر بھی وہ پابندی نہیں ہوپارہی ہے ۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟ نہ نماز تکبری اولی سے ہورہی ہے اور نہ ہی کوئی عمل ہورہا ہے ۔(۲) میں نے انجینئرنگ کی پڑھا ئی کی ہے ، لیکن مجھے کوئی اچھا کام نہیں مل رہا ہے ، میں اس سلسلے میں بھی بہت پریشان ہوں ۔براہ کرم، کوئی آسان عمل بتائیں۔
2250 مناظر
Q.
میں سعودی عرب میں ایک کمپنی میں کام کرتاہوں، کچھ عرصہ سے میں چیٹنگ(انٹرنیٹ کے ذریعہ بات چیت ) کے ذریعہ کچھ غلط عادتوں میں پڑ گیا ہوں جس کی وجہ سے یہ عادت نہیں چھوٹ رہی ہے۔ براہ کرم، چیٹنگ کی عادت ختم ہوجائے ، اس کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں اور میں محنت سے میں کام کرنے لگوں، اور میری تنخواہ میں اضافہ بھی ہو، اس کے لئے کوئی بھی وظیفہ بتائیں۔
1459 مناظر
Q.
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر جب جادو کیا گیا تھا تو آپ ﷺ کو وحی کے ذریعہ بتایا گیا تھا کہ وہ چیز جس پر جادو ہوا ہے وہ کہیں موجود ہے وہاں سے نکلوائیں یا پھرآپ ﷺ نے خواب میں دیکھا تھا کہ اور پھر پتاچلا۔ یہ بھی بتائیں کہ اگر یہ پتا چل جائے کہ کسی پر جادو کیا گیا ہے وہ خود صرف سورة ناس اور سورہ فلق پڑھتارہے یا اسے کسی عامل بابا کے پاس جانا ہوگاجو اسے بتائے کہ جادو کس چیز پر ہے اور وہ کہاں ہے؟
1971 مناظر
First
Previous
56
57
58
59
60
Next
Last