دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 611
عبادات >> احکام میت
Q.
اگر کسی عورت کا شوہر مرجائے تو وہ عورت عدت کہاں گذارے گی؟ کیا شوہر کے گھر پر ہی عدت گذارنا ضروری ہے؟یا وہ آزاد ہے جہاں چاہئے تو عدت گذارے؟ چاہئے میکے میں، چاہئے بھائی کے گھر میں، چاہئے شوہر کے گھر؟ اور اگر مرد کا انتقال ہوجائے ، اب اس کو پچاس کلو میٹر دورکہیں رشتہ دار کے یہاں قبرستان میں دفنانا چاہئے تو کیا اس کی بیوی بھی وہاں جاسکتی ہے جہاں اس میت کو دفنایا جارہا ہے یا نہیں؟یعنی گھر سے پچاس کلو میٹر یا یہ اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ گھر پر ہی رہے؟وہاں نہ جائے جہاں میت کو لے جائے ؟ عدت کا وقت کب سے شروع ہوگا؟ یا اس کے طرح کے اور مسائل ہیں جو ضروری ہیں ؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
17664 مناظر
Q.
اہل سنت مسلکِ دیوبند سے تعلق رکھنے والے علماء نمازِ جنازہ کے بعد دعا کے قائل نہیں ہیں۔ جو حضرات اس کے قائل ہیں ان کی ایک کتاب پڑھی۔ کتاب پڑھنے کے بعد چند اشکالات میرے ذہن میں آئے۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ ان کا نمبر وار جواب مرحمت فرمائیں۔ (نمبر 1)پارہ نمبر 2، سورہ البقرہ، آیت 186، میں اذا کا لفظ ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دعا مانگنے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے جب بھی مانگیں درست ہے خواہ نماز جنازہ کے بعد ہی کیوں نہ ہو۔ (نمبر 2)نماز جنازہ فرض ہے، اگرچہ فرض کفایہ ہی صحیح۔ مگر احادیث میں ہے کہ فرض نماز کے بعد دعا قبول ہوتی ہے۔ لحاظہ جب حضور سے پوچھا گیا کہ "ای الدعاء اسمع" یعنی کون سی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے تو آپ صلّی اللّہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ " جوف اللیل الآخر و دہر الصلوٰت المکتوبات" ۔ مذکورہ حدیث مبارکہ سے یہ ثابت ہوا کہ نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا اچھا عمل ہے ? (نمبر 3)حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ جب کسی مسلمان کے جنازے میں چالیس آدمی شریک ہوکر دعا کرتے ہیں تو اللہ تعالٰی اس کو بخش دیتا ہے ( رواہ مسلم و ابو داود، مشکوٰة شریف صفحہ 386)۔ یہ حدیث مبارکہ دعا بعد از جنازہ کی دلیل ہے۔ (نمبر 4)حضرت مستطل بن حصین سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھ کر میت کے لئے دعا فرمائی۔ (رواہ البیہقی) (نمبر 5)حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ کے بعد پہنچے تو صحابہ نے اب کی نماز جنازہ پڑھ لی تھی۔ آپ نے فرمایا " اگر تم نے مجھ سے نماز میں سبقت کی ہے تو دعا سے سبقت نہ کرو۔ (کذا فی المبسوط جلد 2، صفحہ 77) آپ سے یہ بھی گزارش ہے کہ آپ حضرات مسئلہ ہٰذا میں اپنے موقف کو بھی دلائل کے ساتھ واضح کیجئیے۔ اللہ تعالٰی جزائے خیر عطا فرمائیں۔ آمین۔
9045 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علما اکرام اس مسلے کے بارے میں کہ آجکل ڈاکٹر حضرات میّتوں کا پوسٹ مارٹم کرتے ہیں کی یہ شرع جائز ہے؟ نیز ڈاکٹر حضرات کن وجوہات کی بنا پر پوسٹ مارٹم کرتے ہیں. برائے مہربانی قرآن و سنّت کی روشنی میں مدلّل و مفصّل جواب عنایت فرمائیں ۔
7569 مناظر
Q.
(۱) ہمارے یہاں بعض لوگ میت کے چہرے وغیرہ پر مکہ مکرمہ یا مدینہ شریف سے لائی ہوئی مٹی لگاتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا شرعاً درست ہے۔ (۲) مروجہ طریقے کے مطابق میت کو قبر میں چِت لٹانا درست ہے یا قبر کی دیوار کے سہارے کروٹ دے کر لٹانا درست ہے؟ یا یہ دونوں طریقے درست ہیں۔ (۳) بعض لوگوں کو دیکھا کہ وہ میت کو کفنانے کے بعد میت کے سینے اور پیشانی پر اپنی انگلی سے کلمہ طیبہ یا معلوم نہیں کیا لکھتے ہیں۔ یعنی کوئی سیاہی وغیرہ تو نہیں ہوتی صرف انگلی سے فرضی طور پہ کچھ لکھتے ہیں۔ کیا اس طرح سے کرنا درست ہے ?
6702 مناظر
Q.
میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں اپنے متوفی والد کے بارے میں۔ ان کا انتقال چار سال پہلے ہوا۔ ان کی تاریخ وفات ۲۳/ رمضان تھی اور نیز رمضان کا آخری جمعہ اورنیز یہ رمضان کی طاق رات تھی اور ان کی تدفین کے وقت تلاوت یعنی تراویح کی نماز جاری تھی اور نیز بارش بھی ہورہی تھی۔ اس لیے میرے سوال درج ذیل ہیں: (۱) رمضان (یعنی ان کی تاریخ وفات )سے قیامت کے دن تک میرے والد صاحب کو کسی بھی طرح کا عذاب نہیں دیا جائے گا۔ کیا اوپر مذکور بیان درست ہے یا غلط؟ (۲) میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ میں اپنے والد صاحب کی روح کو زیادہ ثواب پہنچانے کے لیے کیا پڑھ سکتا ہوں؟(۳)میرا تیسرا سوال یہ ہے کہ کیا میں قیامت کے دن اپنے رشتہ داروں کو پہچان سکتا ہوں؟ برائے کرم میری مدد فرماویں میں اپنے والد صاحب کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہوں۔
3389 مناظر
Q.
اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ کسی کا انتقال ہونے پر اس گھر میں تین دنوں تک کھانا بنایا نہیں جاتا، قرآن وحدیث کی روشنی میں کہاں تک یہ جائز ہے؟
2671 مناظر
Q.
کیا نماز جنازہ عیدگاہ کے اندر عیدالفطرکی نماز کے بعد اداکرنا جائز ہے؟
5291 مناظر
Q.
قبرستان میں سلام کرنا جائز ہے کہ نہیں؟
6434 مناظر
Q.
ہمارے یہاں کچھ لوگ بہار سے آکر بسے ہیں ، وہ اس طرح کرتے ہیں کہ جب ان کی والدہ مرنے کے قریب ہوتی ہیں تو ان کے پاس ان کی اولاد جاتی ہے اور کہتی ہے کہ” امی جان ! آ پ نے مجھے دودھ پیلایا ہے ، آپ کا مجھ پر احسان ہے ، میں آپ کی خدمت کا جو مجھ پر حق تھا وہ نہیں ادا کرسکا ، مجھے معاف کردیجئے“ اس رواج کو دودھ معاف کرنا کہتے ہیں اور اس کے ساتھ کھانا پینا وغیرہ کا پروگرام رکھے جاتے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ۔
8215 مناظر
Q.
کیا ہم کلمہ طیبہ پڑھ کر مرحومین اور زندہ لوگوں کو ثواب پہنچا سکتے ہیں یا نہیں؟
2001 مناظر
Q.
کیا نماز جنازہ کے بعد تدفین سے قبل میت کے سامنے دعا کرنا درست ہے؟ جب کہ نماز جنازہ خود بھی ایک بڑی دعاہے؟
3744 مناظر
Q.
کیا ہم کسی پتھر (کتبہ ) پر کوئی دعا کندہ کرکے اسے قبر پر رکھ سکتے ہیں جس سے میت کو فائدہ پہنچے؟میں نے پڑھا ہے کہ آیات جائزنہیں ہیں، کیا یہ درست ہے؟کیا کتبہ عام پتھر ہی ہونا چاہئے یا یہ سنگ مرمر ہونا چاہئے؟
3438 مناظر
Q.
ہمارے گاؤں میں ایک مسجد ہے ، جس کی مغربی سمت میں کچھ قبور ہیں اور مشرقی سمت میں بھی ایک عالم کی قبر اور ساتھ میں ایک دوسرے کی قبر ہے ۔ مسجد کی توسیع کے بعد مشرق کی سمت والی قبور کے اوپر انتظامیہ نے دو فٹ کی اونچائی رکھ کے اس کے اوپر لینٹر (چھت) ڈالی دی ہے۔ اب لوگ اس کے اوپر اپنے جوتے اتارتے ہیں اور وہاں سے گذرتے ہیں، اور بعض دفعہ بہت بھیڑ میں کچھ لوگ اس چھت پر نماز بھی پڑھ لیتے ہیں ، اس صورت حال میں ایسی قبور اور اس کے اوپر چھٹ ڈال دینا اور پھر اسے مسجد کے لیے گذرگاہ یا اوپر جوتوں کی جگہ بنادینا ، یہ سارے اعمال شریعت میں کیا منع نہیں ہیں؟ براہ کرم، تفصیلاً جواب دیں۔
2459 مناظر
Q.
جو ایصال ثواب اپنے فوت ہوئے لوگوں کو پہنچاتے ہیں تو کیا وہ ثواب ان میں تھوڑا تھوڑا تقسیم ہوجاتاہے یا پھر سبھی کو پورا پوراملتاہے؟
2824 مناظر
Q.
ہمارے پاکستان میں آجکل ٹارگیٹ کلنگ(کسی کو قتل کرنے کے لیے نشانہ باندھنا )عام ہے۔ ہوتاہے یہ ہے کہ مرنے والا تو مرجاتاہے ، لیکن ہم لوگ لاش کویا جنازہ کو سڑک پر یا حکومت کے آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج کرتے ہیں، جب کہ ہونا یہ چاہئے کہ ہم مرحوم کی جلد از جلد تدفین کروادیں، یہ عمل کس حدتک قابل مذمت ہے؟ ظلم کے خلاف احتجاج کریں اور آواز اٹھائیں مگر جنازہ کو دفنا کر ۔
2311 مناظر
Q.
(۱) ایک ماں کے چار بچے ہیں ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں۔ ماں کو صرف دونوں بیٹیوں ہی سے محبت ہے اور دونوں بیٹوں سے اس طرح سے سلوک کرتی ہیں جیسے کہ سوتیلے بیٹیوں جبکہ و ہ اپنے بیٹے ہیں، اور چاروں بچوں کی شادی ہوچکی ہے۔ لہذا ماں نے صرف اپنے دونوں بیٹوں کو سامنے بیٹھا کر نہایت ہی ہوش وحواس میں کہتی ہوں کہ جب میں مرجاؤں گی تو تم دونوں مجھے کفن مت دینا ۔ کیا ماں کے بعد بیٹے ماں کو کفن دے سکتے ہیں ؟
4748 مناظر
Q.
کسی معصوم کا بچہ کا انتقال ہوجاتا ہے تو قبر میں وہ تو فرشتوں کے گود میں رہتے ہوں گے؟(۲) کیا اگر کسی کے والدین حیات سے ہوں توکیا وہ دورکعات نفل نماز پڑھ کر ان کی مغفرت کی دعا کرسکتا ہے؟
4296 مناظر
Q.
ہم بنگلہ دیش سے ہیں، سوال یہ ہے کہ جنازہ کی نماز کتنی مرتبہ پڑھی جائے گی؟لند ن میں میرے ایک پڑوسی کا انتقال ہوگیا ہے اور وہاں جناز ہ کی نماز ہوئی ، اس کے بعد ان کی لاش بنگلہ دیش میں لائی گئی اور یہاں بھی جنازہ کی نماز اداکی گئی۔ براہ کرم، اس بارے میں تفصیل سے جواب دیں۔
2804 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ کیا قبر کے اوپر مسجد بنانا جائز ہے؟ (۲) ایک عالم نے جمعہ کے دن بیان میں کہا تھا کہ زکاة کے پیسے مدرسہ میں نہیں چلیں گے۔ کیا اس کا کہنا صحیح ہے؟
6591 مناظر
Q.
(۱) کیا درگاہ پر جانا ، منت مانا، فاتحہ دینا ، اسلام میں جائزہے؟(۲) اگر معلوم ہو کہ کسی شخص کا عقیدہ ایسا ہو ، درگاہ پر جانا ، منت مانگنا ، فاتحہ دینا، تو کیا ایسے شخص سے شادی کرنا جائز ہے؟ جب کہ وہ اسے ترک کرنے پر راضی نہ ہو؟
3174 مناظر
First
Previous
19
20
21
22
23
Next
Last