• Social Matters >> Women's Issues

    Question ID: 58021Country: India

    Title: شوہر کے ساتھ مباشرت کے بعد کیا عورت غسل جنابت کے بغیر کچن میں کام کرسکتی ہے؟عورت فرض غسل میں کتنی تاخیر کرسکتی ہے ؟

    Question: شوہر کے ساتھ مباشرت کے بعد کیا عورت غسل جنابت کے بغیر کچن میں کام کرسکتی ہے؟عورت فرض غسل میں کتنی تاخیر کرسکتی ہے ؟

    Answer ID: 58021

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 289-254/Sn=5/1436-U (۱) جی ہاں عورت حالت جنابت میں کچن میں کام کرسکتی ہے، بلکہ ہروہ کام کرسکتی ہے جس کے لیے طہارت شرط نہیں ہے، خواہ وہ عبادت ہی کیوں نہ ہو۔ ولا یکرہ طبخہا ولا استعمال ما مستہ من عجین أو ماءٍ أو نحوہما (شامي: ۱/۴۸۶، ط: زکریا) (۲) بلا وجہ غسل موٴخر کرکے حالت جنابت میں رہنا اچھا نہیں، اکر غسل کا موقع نہیں ہے تو کم ازکم وضوکرلے۔ عن عمار بن یاسر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم- ثلاثة لا تقربہم الملائکة جیفة الکافر․․․ والجنب إلا أن یتوضأ․ رواہ أبو داود․ مشکاة ص۵۰ ط: دار السلام لیکن ا تنی تاخیر کرنا بہرحال جائز نہیں جس سے نماز قضا ہوجائے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India