Miscellaneous >> Others

Question # : 164761

Pakistan

بعض لوگوں کے ماتھے پہ کالا نشان کیوں نمودار ہوتا ہے ؟بعض لوگ کہتے ہیں کہ زیادہ نماز اور سجدے وغیرہ کرنے سے ہوتاہے ، اگر نماز اور زیادہ سجدے کرنے سے ہوتا تو میں نے بڑے علمائے کرام(حنفی مذہب )کے دیکھے ہیں ان کے ماتھے بالکل صاف ستھرے ہیں ۔ کالا نشان ماتھے پہ زیادہ تر بریلویوں اور جتنے بھی فرقے ہیں ان کا ہوتا ہے لیکن ابھی تبلیغ میں زیادہ تر لوگو کا اس طرح ہو جاتا ہے ۔برائے مہرابانی اس کی وجہ بتاُ دیجیے ۔

Answer : 164761

Published on: Sep 15, 2018

بسم الله الرحمن الرحيم



Fatwa:1474-1230/D=12/1439



پیشانی پر نشان تو اس کے زمین پر ٹکنے کی وجہ سے ہوتا ہے ٹیکنے کی کیفیت اور انداز میں ہوسکتا ہے کہ فرق ہو اس لیے کسی کے زیادہ گہرا نشان ہوتا ہے کسی کا کم، ظاہری وجہ یہی معلوم ہوتی ہے جو لکھ دی گئی اس کے علاوہ اور کوئی وجہ بالتفصیل ہمیں معلوم نہیں۔




Allah knows Best!


Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

Related Question