• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 56652Country: Pakistan

    Title: ایک سال پہلے والدہ نے خواب دیکھا کہ وہ قبر جیسے ایک گڑھے میں پڑی ہوئی ہیں اور ان کے قریب ایک بڑا سانپ ہے جو ان کو کانٹنے کی کوشش کررہا ہے جیسے کہ سانپ ان کو ڈرارہا ہے، مگر سانپ نے کاٹا نہیں، والدہ قبر کے پاس اپنی والدہ کو بھی دیکھتی ہیں (جو مرحوم ہوچکی ہیں)، آپ جھکی ہوئی کمر کے ساتھ چلتی ہیں گویا کہ کچھ پانے کی کوشش کررہی ہیں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    Question: (۱) ایک سال پہلے والدہ نے خواب دیکھا کہ وہ قبر جیسے ایک گڑھے میں پڑی ہوئی ہیں اور ان کے قریب ایک بڑا سانپ ہے جو ان کو کانٹنے کی کوشش کررہا ہے جیسے کہ سانپ ان کو ڈرارہا ہے، مگر سانپ نے کاٹا نہیں، والدہ قبر کے پاس اپنی والدہ کو بھی دیکھتی ہیں (جو مرحوم ہوچکی ہیں)، آپ جھکی ہوئی کمر کے ساتھ چلتی ہیں گویا کہ کچھ پانے کی کوشش کررہی ہیں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔ (۲) آج کل میرے شوہر خواب دیکھتے ہیں کہ ٹرین رکتی ہے اور وہ ٹرین سے اتر جاتے ہیں اور جب ٹرین تیز چلنے لگتی ہے تو وہ اس کو پکڑنے کے لیے تیز دوڑتے ہیں اور ٹرین پکڑ لیتے ہیں ،لیکن ہمیشہ آخری ڈبے میں بیٹھ پاتے ہیں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    Answer ID: 56652

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 535-531/H=6/1436-U (۱) دینی امور میں تساہل اور دنیا کی طرف میلان والدہ کا زیادہ ہے۔ (۲) دینی اور دنیاوی امور کو صحیح انجام دینے کے انتظا میں شوہر کے اندر کمی ہے، یہ تعبیر ہے۔ سب گھر والوں کو چاہیے کہ اتباعِ سنت کو تمام کاموں میں ملحوظ رکھیں ادائے حقوق میں کوتاہی نہ کریں، بہشتی زیور، حیاة المسلمین، فضائل اعمال، منتخب احادیث ان کتابوں کو بکثرت دیکھا کریں اور سننے سنانے کا گھر میں اہتمام کریں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India