• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 56651Country: Pakistan

    Title: میں نے ایک خواب دیکھا کہ مجھے گھر بہت یاد آرہا تھا ،

    Question: میں نے ایک خواب دیکھا کہ مجھے گھر بہت یاد آرہا تھا ، اور اپنے سسر کے دوست کی بیٹی کی شادی میں جارہا تھا، وہ تین بہنیں تھیں،سبھی خوبصورت اور پرکشش تھیں،سب سے چھوٹی والی کم خوبصورت تھی، لیکن جاذب نظر تھی اور دوستانہ تھی ، سب سے بڑی بہن کی شادی بیس سال کی عمر میں ہوچکی تھی اور دوسرے نمبر کی بہن دلہن بنی تھی ، اس کی عمر بیس پچیس کے درمیان تھی اور سب سے چھوٹی بہن کی عمر ۱۷/۱۸ سال تھی۔ مسئلہ یہ تھا کہ دلہن نکاح کے لیے اسٹیج پر تھی اور اس کی بڑی بہن اس کو دیکھ رہی تھی، دونوں فکر مند تھیں گویا کہ لڑکے یا لڑکے والوں کی طرف سے کچھ غلط ہورہا تھا،لڑکیاں ایک معزز گھرانے سے تھیں اور پرانے زمانے کی طرح شہزادیوں کی طرح دوپٹے پہنے ہوئے تھیں، جب دلہن نکاح کے بعد کمرے میں گئی تو میں چھوٹی بہن کے پاس گیا دلہن کو مبارک باد دینے کے لیے اور یہ دیکھنے کے لیے کیا معاملہ تھا۔ جب میں بیدار ہوا تو مجھے محسوس ہوا کہ وہ لڑکیاں میری قریبی رشتہ دار تھیں اور ممکن ہو کہ مستقبل میں بیٹیاں ہوجائے ۔ اس وقت میری صرف ایک بیٹی ہے جس کی عمر نو سا ل ہے۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    Answer ID: 56651

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 574-564/H=6/1436-U تعبیر یہ ہے کہ دل اور نظر میں جو پاکی ہونی چاہیے آپ کے اندر اس پاکی کے اعتبار سے بہت کمی ہے، اس کی اصلاح کی طرف خصوصی توجہ فرمائیے، منتخب احادیث، فضائل صدقات، حیاة المسلمین، بہشتی زیور کے مطالعہ اور بکثرت سننے سنانے کا اہتمام کرتے رہیں، مذکورہ بالا کتابیں کراچی کے کتب خانوں میں قیمتاً دستیاب ہیں، وہاں سے حاصل کرلیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India