• Social Matters >> Education & Upbringing

    Question ID: 57674Country: United Arab Emirates

    Title: میں نے بچوں کے لیے ایک اسلامی کارٹون اپلوڈ کیا ہے (انٹرنیٹ میں ڈالاہے) ، اس میں نماز ، اسلام کے پانچوں ارکان، وضو وغیرہ میں ہے، کیا ایسے کارٹون کا دیکھنا جائز ہے؟کیا چھوٹے بچوں کو ان کی کم عمری میں اسلامی جانکاری حاصل کرنے میں اس سے مدد ملے گی؟

    Question: میں نے بچوں کے لیے ایک اسلامی کارٹون اپلوڈ کیا ہے (انٹرنیٹ میں ڈالاہے) ، اس میں نماز ، اسلام کے پانچوں ارکان، وضو وغیرہ میں ہے، کیا ایسے کارٹون کا دیکھنا جائز ہے؟کیا چھوٹے بچوں کو ان کی کم عمری میں اسلامی جانکاری حاصل کرنے میں اس سے مدد ملے گی؟

    Answer ID: 57674

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 549-531/L=5/1436-U اسلامی ارکان کی تعلیم کے لیے اقدام کرنا بہت اچھا ہے، ہرمسلمان کو اس کی فکر ہونی چاہیے، لیکن اس کے لیے ایسے امور کا ارتکاب ہرگز نہ کیا جائے جو شرعاً ناجائز اور حرام ہوں، جاندار کی تصویر سازی ناجائز اور حرام ہے، لہٰذا اس مقصد کے لیے جاندار کی تصویر سازی یا بنی ہوئی تصویر کو انٹرنیٹ میں ڈالنے کی شرعاً اجازت نہیں۔ قال أصحابنا وغیرہم من العلماء: تصویر صورة الحیوان حرام شدید التحریم وہو من الکبائر․․․ سواء کان في ثوب أو بساط أو درہم أو دینار أو فلس أو إناء أو حائط أو غیرہا․․․ ہذا تلخیص مذہبنا في المسئلة وبمعناہ قال جماہیر العلماء من الصحابة والتابعین ومن بعدہم وہو مذہب الثوري ومالک وأبي حنیفة وغیرہم․ (شرح نووي علی صحیح مسلم: ۲/۱۹۹، ط: رحیمیہ دیوبند)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India