• Social Matters >> Education & Upbringing

    Question ID: 170002Country: India

    Title: رشتہ داروں سے بات چیت پر روك لگانا؟

    Question: میرے والدین مجھے کسی رشتہ دار سے بات تک نہیں کرنے دیتے ہیں ، میں سبھی سے ملنا چاہتاہوں ، سب کی خدمت کر کرنا چاہتاہوں، کیا میں اپنے ماں باپ کے خلاف جاسکتاہوں یا نہیں؟

    Answer ID: 170002

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa:723-666/sd=8/1440

    آپ کے والدین رشتہ داروں سے بات چیت کرنے سے کیوں منع کرتے ہیں؟ رشتہ داروں سے تعلق منقطع کرنے کے سلسلے میں والدین کی اطاعت ضروری نہیں ہے ؛ اس لیے کہ رشتہ ناطہ توڑنے کی احادیث میں سخت وعید آئی ہے اور ناجائز امور میں والدین کی اطاعت لازم نہیں ہے ، آپ حکمت کے ساتھ والدین کے علم میں شریعت کا حکم لے آئیں اور اگر والدین کے منع کرنے کی کوئی دینی مصلحت ہو، تو اس کی وضاحت کریں ؛ اس لیے کہ بسا اوقات والدین کا منشا زیادہ ملنے جلنے اور زیادہ بات چیت سے روکنا ہوتا ہے، قطع تعلق کرنا ان کا مقصد نہیں ہوتا، اولاد کی دینی مصلحت سے والدین کے لیے اس طرح کی پابندی لگانے کی گنجائش ہوتی ہے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India