• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 58983Country: India

    Title: چكن پوكس كا (چیچك) كے لیے دعا

    Question: میرے ایک رشتہ دار کو چکن پوکس (چیچک ) ہوگیاہے ، عام طورپر گاؤں کے لو گ اس کو الگ تھلگ کردیتے ہیں اور نیم کے درخت کے پتے اس کے پاس رکھتے ہیں نیز اس کو مشورہ دیتے ہیں کہ چہرے پہ لگانے والا کوئی پاؤڈر اور خوشبو استعمال نہ کرنا ۔ سوال یہ ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کا کیسے علاج کرسکتے ہیں؟

    Answer ID: 58983

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 569-573/N=7/1436-U کسی اچھے حکیم یا ڈاکٹر کا علااج اور پرہیرز جاری رکھنے کے ساتھ مریض کے گلے میں درج ذیل طریقہ گنڈا بناکر ڈالدیں، ان شاء اللہ شفا ہوگی، سات عدد نیلے دھاگہ کا ایک مجموعہ بنائیں اور سورہٴ رحمن کی تلاوت کرتے ہوئے جب ”فبأي آلاء ربکما تکذبان“ پر پہنچیں تو اس مجموعہ میں ایک گرہ لگاکر اس پر دم کردیں، پوری سورت میں یہ آیت ۲۱/ مرتبہ آئی ہے؛ لہٰذا کل ۲۱/ گرہیں ہوں گے اس کے بعد یہ مریض کے گلے میں ڈالدیں․ (بہشتی زیور مدلل ۹:۸۶)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India