• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 58968Country: INDIA

    Title: منگیتر کے ساتھ فوٹو گرافی کرنا بات چیت کرنا

    Question: آج کل شادی کے تعلق سے رجحان میں بڑا بدلاؤ آگیا ہے، لوگ منگیتر کے ساتھ فوٹوگرافی کرتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں اور ساتھ گھومنے جاتے ہیں وغیرہ ۔میں اسلامی شادی کرنا چاہوں گہ ایسے شوہر کے ساتھ جنہوں نے دنیاوی اور دینی تعلیم حاصل کی ہو ۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ اس کے لیے مجھے کونسی خاص نماز اور تسبیح پڑھنی پڑے گی نیز کونسا روزہ رکھنا ہوگا؟دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    Answer ID: 58968

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 925-945/L=7/1436-U منگیتر کے ساتھ فوٹو گرافی کرنا بات چیت کرنا، ساتھ سیر وتفریح کے لیے جانا یہ تمام چیزیں ناجائز اور حرام ہیں، آپ اسلامی شادی کرنا چاہتی ہیں واقعی یہ بہت اچھی سوچ ہے، آپ نمازوں کے بعد اس کے لیے دعائیں کرتی رہیں اور عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا لَطیْفُ پڑھ لیا کریں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India