• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 58428Country: India

    Title: میں نے تمام علاج کرالیے ہیں لیکن پھر بھی پلٹلٹس (وہائٹ بلڈ سیل) ہوتے جارہے ہیں۔

    Question: میری عمر ۲۵/ سال ہے۔ میرے پلٹلٹس (وہائٹ بلڈ سیل) بہت کم ہیں۔ میں نے تمام علاج کرالیے ہیں لیکن پھر بھی یہ کم ہوتے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر مجھ سے طحال ہٹانے کو کہہ رہے ہیں لیکن اس میں بھی صرف پچاس فیصد شفا کی گیارنٹی ہے۔ الحمد للہ میں نے گزشتہ ہفتہ عمرہ ادا کیا اور میں نے خوب زمزم کا پانی پیا تاکہ مجھ کو شفا مل جائے۔ آج جب کہ میں نے خون چیک کروایا تو میرے پلٹلٹس ساٹھ ہزار ہو گئے یہ بھی ٹھیک نہیں ہے کیوں کہ عمرہ سے پہلے ایک لاکھ چھیانوے ہزار تھے۔ براہ کرم آپ مجھ کو کوئی دعا بتادیں تاکہ میں اپنی بیماری سے شفایاب ہوجاوٴں۔ میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہے میری صحت کی وجہ سے۔ براہ کرم مجھ کو کوئی دعا یا نماز بتائیں جس سے میں اپنی بیماری سے صحت یاب ہوجاوٴں۔ ان شاء اللہ ایک دن اللہ مجھ کو شفا دے گا۔

    Answer ID: 58428

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 329-294/Sn=6/1436-U صورت مسئولہ میں آپ کثرت سے درج ذیل دعائیں پڑھتے رہیں۔ (۱) رَبِّ إِنِّي مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ۔ (۲) اللَّھُمَّ رَبَّ النَّاسِ، مُذْھِبَ البَاسِ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِی، لاَ شَافِیَ إِلَّا أَنْتَ، شِفَاءً لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا (المنتقی المختار للصابونی: ۱۱۹) نیز آپ کے اہل خانہ یا عزیز واقارب وقتا فوقتا درج ذیل دعا آپ کے پاس سات مرتبہ پڑھیں اور حاضرین اس پر آمین کہیں دعا یہ ہے: ”أَسْأَلُ اللَّھَ الْعَظِیمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ أَنْ یَشْفِیَکَ“ حدیث شریف میں ہے کہ جس مریض کی موت کا وقت نہ آیا ہو اگر اس پر عبادت کرنے والے مذکورہ بالا دعا سات مرتبہ پڑھیں تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور شفا عطا فرمادیتے ہیں۔ (أخرجہ أبو داود فی الجنائز وإسنادہ حسن ص:۴۴۲ قدیمی)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India