• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 58462Country: India

    Title: میں اپنی مقامی مسجد سے باہر آرہا تھا اور میں نے ایک عورت کو کالے کپڑوں میں دیکھا برقعہ جیسا کپڑا لیکن اس کا چہرہ کھلا ہوا تھا، مجھ کو لگا کہ وہ میری ٹیچر ہیں میں نے ان سے مصافحہ کیا اور اس کو بہت ہی نرم اور چمکدار محسوس کیا اور جب میں نے ان کا چہرہ دیکھا تو وہ بھی بہت ہی چمک رہا تھا اور وہ مسکرارہی تھیں۔

    Question: براہ کرم میرے خواب کی تعبیر بتائیں۔ (۱ ) میں اپنی مقامی مسجد سے باہر آرہا تھا اور میں نے ایک عورت کو کالے کپڑوں میں دیکھا برقعہ جیسا کپڑا لیکن اس کا چہرہ کھلا ہوا تھا، مجھ کو لگا کہ وہ میری ٹیچر ہیں میں نے ان سے مصافحہ کیا اور اس کو بہت ہی نرم اور چمکدار محسوس کیا اور جب میں نے ان کا چہرہ دیکھا تو وہ بھی بہت ہی چمک رہا تھا اور وہ مسکرارہی تھیں۔ (۲) فجر کی نماز کے بعد میں اپنے ہاسٹل میں سو گیا۔ میں نے خواب دیکھا کہ کسی نے میرا دروازہ کھولا اور میرے بستر کے قریب آیا اور میرے اوپر جھکتا چلا گیا یہاں تک میرے جسم میں سما گیا، میں اچانک بیدار ہوا اور دروازہ کی جانب دیکھا جو کہ بند تھا۔ براہ کرم اس کی تعبیر بتائیں۔

    Answer ID: 58462

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 439-424/H=6/1436-U (۱) شیطان بدنظری اور دیگر گناہوں کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہے اس سے اپنی حفاظت کرنے میں سعی کرتے رہیں۔ (۲) رات کو تلاوت اور درود شریف اور سونے جاگنے کی دعاوٴں کا اہتمام کیا کریں، غفلت کی حالت میں سونے سے شیطان اندر جسم میں داخل ہوکر زہریلا اثر قلب میں داخل کرنے کی کوشش کرتا ہے، آپ فضائل اعمال (ب) فضائل صدقات (ج) حیاة المسلمین (د) بہشتی زیور کو کثرت سے مطالعہ میں رکھا کریں اور سننے سنانے کا بھی اہتمام رکھیں، ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India