• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 58415Country: India

    Title: میں پچھلے دو سال سے پی ایم ٹی (PMT)امتحان کے لیے کامیاب نہیں ہوپارہی تھی تو اس کے لیے میں نے ظہر کے بعد استخارہ کیااور سو گئی تو خواب آیا کہ ایک پلیٹ میں ایک طرف سرخ اور ایک طرف ہرے میٹھے چاول میرے لیے لائے ہیں تو میں نے سرخ چاول کھا لیا اور ایک بچہ بھی ڈبہ میں سرخ رنگ لیے ہوئے ہے ۔ اسی خواب میں دیکھا کہ بہت سارے ہرے درخت لگے ہیں ایک میں اولا لگا ہے لیکن چاہ کے بھی اسے چھو نہیں پارہی ہوں۔ کسی وجہ سے میں نے کچھ دن تک استخارہ نہیں کیا۔ کچھ دن بعد دوبارہ عشاء کے بعد استخارہ کیا تو خواب آیا کہ ایک پھل ہے جس کا چھلکا ہرا ہے اور اندر سے وہ سرخ ہے تو میں نے چمچ سے سرخ والا حصہ کھا لیا اور اس پھل کے بغل میں مینگو شیک بھی ہے۔ میں نے دونوں خواب میں سرخ چیز ہی کھائی ہے جب کہ وہاں ہری بھی تھی۔ آپ براہ کرم میری الجھن دور کردیجئے۔

    Question: میں پچھلے دو سال سے پی ایم ٹی (PMT)امتحان کے لیے کامیاب نہیں ہوپارہی تھی تو اس کے لیے میں نے ظہر کے بعد استخارہ کیااور سو گئی تو خواب آیا کہ ایک پلیٹ میں ایک طرف سرخ اور ایک طرف ہرے میٹھے چاول میرے لیے لائے ہیں تو میں نے سرخ چاول کھا لیا اور ایک بچہ بھی ڈبہ میں سرخ رنگ لیے ہوئے ہے ۔ اسی خواب میں دیکھا کہ بہت سارے ہرے درخت لگے ہیں ایک میں اولا لگا ہے لیکن چاہ کے بھی اسے چھو نہیں پارہی ہوں۔ کسی وجہ سے میں نے کچھ دن تک استخارہ نہیں کیا۔ کچھ دن بعد دوبارہ عشاء کے بعد استخارہ کیا تو خواب آیا کہ ایک پھل ہے جس کا چھلکا ہرا ہے اور اندر سے وہ سرخ ہے تو میں نے چمچ سے سرخ والا حصہ کھا لیا اور اس پھل کے بغل میں مینگو شیک بھی ہے۔ میں نے دونوں خواب میں سرخ چیز ہی کھائی ہے جب کہ وہاں ہری بھی تھی۔ آپ براہ کرم میری الجھن دور کردیجئے۔

    Answer ID: 58415

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 551-551/M=6/1436-U ہرا رنگ تو مرد وعورت دونوں کے لیے خیر کی علامت ہے، بعض احوال میں سرخ رنگ بھی عورت کے لیے، راحت کا باعث ہے، اللہ کرے آپ کے خواب کی اچھی تعبیر ظاہر ہو، نامحرم سے پردے کا پورا اہتمام کریں اور کتاب وسنت پر عمل پیرا رہیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India